احیاء علوم الدین مشہور بہ احیاء العلوم امام غزالی کی شہرہ آفاق کتاب ہے
احیاء العلوم | |
---|---|
(عربی میں: إحياء علوم الدين) | |
مصنف | ابو حامد غزالی |
اصل زبان | عربی |
موضوع | اخلاق اسلامی |
درستی - ترمیم |
اس کی تعریف میں علما اسلام نے کہا ہے کہ اگر دنیا سے تمام علوم مٹ جائیں تو صرف یہ کتاب ہی کافی ہے۔ درحقیقت یہ سب سے پہلے امام غزالی نے کیمیائے سعادت لکھی تھی پھر بعد میں اسی کو پھیلا کر احیاء العلوم کا نام دیا گیا۔
امام محمد غزالی کی شہرہ آفاق تصنیف احیاء العلوم ظاہری وباطنی علوم پرمشتمل اوراصلاحِ نفس کرنے والی ایک مایہ ناز کتاب ہے جس کی تعریف میں بڑے بڑے ائمہ رطبُ اللسان ہیں جیسا کہ، سیِّدنا امام سبکی علیہ ارشاد فرماتے ہیں :
مختصرأ اس کی فصول کا تعارف کراتے ہیں۔
عبادات سے موسوم ہے : یہ جزء یا رکن ان دس ابواب پر مشتمل ہے۔ کتاب العلم - کتاب العقائد - کتاب اسرار طهارت - کتاب اسرار صلوة - کتاب اسرار زکوة - كتاب الصيام - کتاب الحج - کتاب آداب تلاوت قرآن - کتاب الاذکار والدعوات - کتاب الاورادفی الاوقات!
عادات سے موسوم ہے یہ رکن دوم احیاء العلوم کا دفتر دوم ان ابواب پر مشتمل ہے ہر باب کو علامہ نے رکن اول کے ابواب کی طرح کتاب سے موسوم کیا ہے۔ کتاب الآداب والاكل۔ کتاب آداب النكاح - کتاب احکام و کسب - کتاب الحلال و الحرام کتاب آداب الصحبہ والمعاشرہ - کتاب الکسب۔ کتاب آداب السفر۔ کتاب السماع والوجد۔ کتاب امربالمعروف والنہی عن المنکر اور کتاب آداب المیشت و الاخلاق النبوت۔
مہلکات سے موسوم ہے :- اس جزء یا رکن کے تحت زیادہ تر ان مباحث کو بیان کیا ہے جن کا تعلق اخلاقیات سے ہے یعنی شرح عجائبات قلب ریاضت نفس‘ آفات شهوت آفات زبان آفات غضب (حقد وحسد) آفات مال و بخل مذمت جاہ وریاء مذمت کبروعجب اور مذمت غرور
منجیات سے موسوم ہے: سے موسوم ہے اور اس کے ذیلی عنوانات یہ ہیں : (یہ حصہ اخلاق صوفیہ اور صفات صوفيہ سے متعلق ہے یعنی توبہ - شکرو صبر خوف - دعا۔ فقر - زهد - توكل۔ محبت - شوق - انس - رضا۔ صدق - اخلاص - مراقبہ - محاسبہ - تفکر اور ذکر موت-
اس کتاب کی عربی میں چار جلدیں ہیں المدینۃ العلمیہ نے اس کا اردو ترجمہ پانچ جلدوں میں کیا ہے۔ احیاء العلوم (12) بارہ ارکان مشتمل ہے۔ ایک ایک جلد ایک ایک رکن کی حامل ہے ہر رکن دس ابواب مشتمل ہے۔ ان چاروں جلدوں میں احادیث نبوی صلی اللا علیہ وسلم اور نصوص قرانی سے استدلال کرتے ہوئے اخلاق اور تصوف پر جو کچھ لکھا ہے اگر کہیں کہ امام صاحب نے قلم توڑ دیا ہے تو حق بجانب ہوں گے۔
This article uses material from the Wikipedia اردو article احیاء العلوم, which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.