ابو منصور ماتریدی

محمد ابو منصور امام ماتریدی ( 853ء-944ء )

امام ماتریدی
ابو منصور ماتریدی
امام ماتریدی کا اسلامی خطاطی نام
امام الہدىٰ، امام المتكلمين، امام اہل سنت، راسخُ الاعتقاد اسلامی الہیات دان، شیخ الاسلام
پیدائش853ء
سمرقند
وفات944ء
سمرقند
مزارمزارِ امام ماتریدی، سمرقند
نزاعمعتزلہ اور دیگر فرق ضالہ کا اپنی مناظرات ومحاورات میں اور تصنیفات وتالیفات میں بھرپور رد وتعاقب کیا۔

نام ونسب

پورا نام محمد بن محمد بن محمود ابو منصور ماتریدی سمرقندی حنفی ہے اسلامی فقہ قرآنی تفسیر کے ایک مشہور عالم تھے۔ امام ماتریدی مذہب اہلسنت ماتریدیہ کے بانی ہیں آپ اپنے دور کے علما کرام کے درمیان ایک اعلی مقام کے حامل ہیں_ امام ابو الحسن اشعری کے ہم اثر تھے۔

۔

ولادت

آپ کی تاریخ ولادت کے متعلق کوئی متعین تاریخ تونہیں ملتی مگر علما کرام نے لکها ہے کہ آپ کی ولادت عباسی خلیفہ المتوكل کے عہد میں ہوئی، سمرقند کے قریب ماترید میں پیدا ہوئے۔

ماتریدی نسبت

ماتریدی نسبت ہے ماترید کی طرف اور یہ سمرقند ماوراء النهر میں ایک مقام کا نام ہے ،

القابات

امام أبو منصور الماتريدي کوبهی علما امت نے "امام الہدى" و "امام المتكلمين" و "امام اہل سنت " وغير القابات سے یاد کیا ،اسلامی الہیات، تفسیر قرآن اور اسلامی فقہ مہارت رکھتے۔

اساتذہ

ان کے اساتذہ ابو نصر العياضی ابو بكر الجوزجانی، امام ابو سليمان موسى بن سليمان الجوزجانی، نصير البلخی ،محمد بن مقاتل الرازی ہیں آپ نے جن مشائخ سے علم حاصل کیا ان سب کی سند امام اعظم ابو حنيفہ النعمان سے ملتی ہے۔

علمی حیثیت

آپ علوم قران ،اصول فقہ ،علم كلام وعقائد کے بے مثال ومستند امام ہیں اور آپ کی پوری زندگی حمایت اسلام ونصرت عقيدة اہلسنت والجماعت سے عبارت ہے، اورآپ بالاتفاق اہلسنت والجماعت کے امام جلیل محافظ عقائد اہلسنت قرار پائے، معتزلہ اوردیگر فرق ضالہ کا اپنی مناظرات ومحاورات میں اور تصنیفات وتالیفات میں بھرپور رد وتعاقب کیا اور تمام عمر عقائد اہلسنت کی حفاظت وصیانت وتبلیغ وتشہیرکی۔

تالیفات

  • التوحيد
  • اوہام المعتزلہ
  • الرد على القرامطہ
  • مآخذ الشرائع اصول الفقہ
  • كتاب الجدل
  • تأويلات القرآن
  • (تفسير الماتريدی) تأويلات اہل السنہ
  • شرح الفقہ الاكبر منسوب امام ابو حنيفہ

وفات

صاحب كتاب "كشف الظنون" نے ذکرکیا ہے کہ آپ کی وفات ( 332ھ ) میں ہوئی ہے، دیگر کئی مؤرخين نے سنہ وفات ( 333ھ ) بھی لکھی عبد الله القرشی نے بهى "الفوائد البھیہ" میں سنہ وفات ( 333ھ) 944ء ہے اور آپ کی قبرسمرقند میں ہے۔ امام اہل سنت پر اللہ کی بیشمار رحمتیں ہوں اور ان کے صدقے میں ہماری مغفرت فرمائے آمین

حوالہ جات

Tags:

ابو منصور ماتریدی نام ونسبابو منصور ماتریدی ولادتابو منصور ماتریدی ماتریدی نسبتابو منصور ماتریدی القاباتابو منصور ماتریدی اساتذہابو منصور ماتریدی علمی حیثیتابو منصور ماتریدی تالیفاتابو منصور ماتریدی وفاتابو منصور ماتریدی حوالہ جاتابو منصور ماتریدی853ء944ء

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

آب حیات (آزاد)امجد اسلام امجداہل سنتمختار ثقفیاسمائے نبی محمدسعود الشریممہایاناختر شیرانیآئی سی سی ریفریز ایلیٹ پینلبارہ امامہندی زبانقومی ترانہ (پاکستان)ایمان مفصلکاروبارخادم حسین رضویسکندر اعظمعبد القادر جیلانیبرصغیر اعدادی نظامفیض احمد فیضپاکستان کا خاکہگناہترکیہبلاغتحلف الفضولپارہ نمبر 1صحیح بخاریوجودیتمعتزلہصحابیجنگ عظیم اولشاہ ولی اللہپاکستانبرصغیرمیں مسلم فتحاسماء اصحاب و شہداء بدرفعل معروف اور فعل مجہولبنگلہ دیشاشفاق احمدیسوع مسیحام سلمہخاکہ نگاریخطبہ حجۃ الوداعتاریخ یورپصحاح ستہزبیدہ بنت جعفرفتح سندھخلافت علی ابن ابی طالبکرپس مشنبریلیمحمد بن عبد اللہتابوت سکینہثقافتدعائے قنوتاسم فاعلعشرہ مبشرہتلمیحآئین پاکستان میں اٹھارہویں ترمیمحقنہفصلزین العابدینسندھگوادررمضان (قمری مہینا)تشہدکھجورموہن جو دڑوعیسی ابن مریمزعفرانآل عمرانبابا فرید الدین گنج شکرلفظنمازنوروزفقہپاک فوجپاکستان کے اٹارنی جنرلراجپوت🡆 More