عاشق بزدار دی اردو شاعری

سرائیکی ادب دے مہان شاعر،دانشور تے سیاسی راہنما سئیں عاشق بزدار سرائیکی شاعری دے نال نال اردو شاعری کیتی ھے، جیندا مکمل مواد اردو شاعری اپݨے ہتھیں نال ملک محمد رمضان آرائیں کُوں سپرد کیتے سرائیکی وکیپیڈیا دے کیتے سئیں عاشق بُزدار سرائیکی ءچ ادبی ناں عاشقؔ تے اردو شاعری ءِچ وفاؔ تخلص اختیار کیتے.

انھاں دیاں کجھ اردو غزلاں ایہ ہن۔

غزل

دریدہ دامنی جو التفات پا نہ سکی

تو آج کاسئہ سر ہی اُٹھا کےلایا ہوں

کہیں خرد کہیں فرزانگی کہیں پہ جنون

ہر ایک جال سے خود کو بچا کے لایا ہوں

تمہاری دِید کی خاطرتیری خوشی کیلئے

ہجومِ سَنگ زناں وَرغلاکے لایا ہوں

جوفرصتیں ہوں تو چِلمن ہٹاکے دیکھ ذرا

نگارِ زیست تماشا بناکے لایا ہوں

غزل

ویران کررہاہوں خیالوں کی بستیاں

دِل بُجھ گیا ہےبزم کی اب آرزو نہیں

احساس زخم ہَسہ کے بھی کتنالطیف ہے

روتی ہےآنکھ اور کوئی رُوبرو نہیں

کس کس کےپاس درد کی سوغات لے چلوں

جب خودمریم ذات میں بھی سُرخرو نہیں

آوارگی کا شوق بھی کتنا عجیب ھے

پاؤں لہو ہَیں منزلوں کی جُستجو نہیں

ساقی ستم شعار ذرا اس طرف بھی دیکھ

اشکوں کا اوک ہی تو ہے مئےمشکبو نہیں

غزل

وہ شخص شہر درد میں سُولی پہ سوگیا

اپنے لہو سے دیس کے چہرے کو دھوگیا

آیاتھا مثل موحہ ءِباد صبا مگر

اتنا تھا جس میں وہ خود کو سمو گیا

برسوں سے بانجھ بانجھ تھی احساس کی

زمیں

نَس نَس میں انقلاب کی چاہَت ہی بو گیا

اپنا جواں لہو سرِمقتل اُچھال کر

درمانِ چشم قدرت یزداں بھگو گیا

اب تو ہر سمت صلیبوں کا راج ہو

ہر شخص اہتمام کی دُنیا میں کھو گیا

تارِ صلیب میرکو شہہ رگ سے کاٹ کر

کتنی حُرمیتوں کا وُہ عنوان ہوگیا

کتنا پہاڑ عزم تھا ٹوٹا جُھکا نہیں

ظالم اجل کی آنکھوں میں آنکھیں چبھو گیا

اور اس سے بڑھ کے اور خراج اُس کوکیاملے

مرگ وفؔا شناس پہ قاتِل بھی رو گیا

غزل

کبھی جو دَشت کے رستے اِدھر ہوا آئ

جنوں کی آن٘کھ میں وحشت کی برق لہرائ

کٹی ہے عمربہاروں کی جستجو کرتے

فضا بہار کی لیکن نہ ہم کو راس آئ

طلب تو اب بھی اُسے دیکھنے کی دل میں ہے

نہیں ہے دل کو مگرطاقت شکیبائی

ہر ایک سمت کڑی دھوپ کا تسلط ہے

ہرایک چہرے کی رن٘گ ہےکب سے سَنولائی

نجانےکیا ستم ٹوٹیں گے ہم امیروں پر

قفس تلک جو صبا پُھول کو اُڑا لائی

زمیں کی آگ میں جلنے لگے جواں پتے

ہوا کے دوش پہ ڈالی نےلی جوان٘گڑائی

وہ دوست تھا جو ہنسا میری مرگ حسرت پر

غیر ہےکہ یہاں جس کی آن٘کھ بھر آئی

نہ قدر عشق و جنون ہےنہ شوق دادِوفاؔ

جڑےہی کرب میں ہَیں پیار کے تمنائ

غزل

کبھی جو دَشت کے رستے اِدھر ہوا آئ

جنوں کی آن٘کھ میں وحشت کی برق لہرائ

کٹی ہے عمربہاروں کی جستجو کرتے

فضا بہار کی لیکن نہ ہم کو راس آئ

طلب تو اب بھی اُسے دیکھنے کی دل میں ہے

نہیں ہے دل کو مگرطاقت شکیبائی

ہر ایک سمت کڑی دھوپ کا تسلط ہے

ہرایک چہرے کی رن٘گ ہےکب سے سَنولائی

نجانےکیا ستم ٹوٹیں گے ہم امیروں پر

قفس تلک جو صبا پُھول کو اُڑا لائی

زمیں کی آگ میں جلنے لگے جواں پتے

ہوا کے دوش پہ ڈالی نےلی جوان٘گڑائی

وہ دوست تھا جو ہنسا میری مرگ حسرت پر

غیر ہےکہ یہاں جس کی آن٘کھ بھر آئی

نہ قدر عشق و جنون ہےنہ شوق دادِوفاؔ

جڑےہی کرب میں ہَیں پیار کے تمنائی

غزل

فراز طُور سے بھی رفعتوں میں بڑھ کر

وہ سرجو وقف ہوا تیرے آستاں کیلئے

چلو کہ دشت سے پھرقیس کوبُلا لائیں

کہ حُسن آج مُخیر ھے اک جہاں کیلئے

سماں کچھ اور تھا ہی گلشن میں لالہ وگُل

سے

ہوا چلی تو نہ پتے رہے نشاں کیلئے

یہ ناؤ کب سےکھڑی ھے اُداس ساحل پر

ہوا یہ کم تو نہیں ظرف بادباں کیلئے

غزل نے لوٹ لی ھے آبروئے غُنچہ وگُل

کوئی تو حرف تسلّی ہوگُلستاں کیلئے

یہی ھے نقش وفؔا کیا یہی ہےرسم نباہ

چمن کا حُسن بِکےعیشِ باغباں کیلئے

غزل

حسین راہ گزاروں کا تذکرہ نہ کرو

نظر نواز نظاروں کا تذکرہ نہ کرو

عجب ہیں کہ قفس میں ہی گُھٹ کےمرجاؤں

خزاں نصیب بہاروں کا تذکرہ نہ کرو

وہ تنہا چھوڑ کے سب چل دئیے تھےمنزل کو

نباہ کی بات اور یاروں کا تذکرہ نہ کرو

مجھے تو پھول کی قُربت نےزخم بخشا ھے

سوائے پھول کے خاروں کا تذکرہ نہ کرو

جگر کے داغ اور پہلو کے زخم جلتےہَیں

وہ مِل کے بچھڑے سہاروں کا تذکرہ نہ کرو

کسی کے زخم دُکھانا وفؔا کی رِیت نہیں

جفا و جبر کے ماروں کا تذکرہ نہ کرو

غزل

نمودِ صبح ازل سے خزاں کے مقتل میں

بہار چیختی پھرتی ہےبال بِکھرائے

شبیہہ قَیس اُترتی ہے چان٘د کے رَتھ پر

کہو یہ لیلائے شب سے کہ اب ٹھہرجائے

یہ کس نے پاؤں رکھا دَھرا آج خانہ ءِ دِل

میں

حواس گم ہیں نظر مان٘د ہونٹ پَتھرائے

ٹپک رہی ہَیں فضاؤں سے سُرمئ بون٘دیں

فراز عرش پہ یہ کس نےجام چَھلکائے

حضور حُسن میں جلوؤں کی کچھ کمی تو

نہیں

کھڑا ہوں دیر سےدامانِ چشم پَھیلائے

شادِ درد میں مضمر شفائے دل ہے وفؔا

کٹی ہے عمر اسی طور دل کو بہلائے

غزل

کبھی تو دار پہ جھولے کبھی صلیبوں پر

عجیب طور سےجینے کا اہتمام کیا

نہ حرف آئے کبھی میکدہ کی حُرمت پر

کبھی جو بہکےتو ساقی نے بڑھ کر تھام لیا

نِگارخانہ ءِ ہَستی میں شَب کےپَہروں میں

جَلا کے دامن دِل روشنی کو عام کیا

یہ مَئے نہیں ہےاِسے دیکھ نہ حقارت سے

بدن کا خون نچوڑا تو ایک جام کیا

یہ ہونٹ شَل ہوئےنظروں کےتار پَتھرائے

وفؔا کے باب میں کس بےوفا کانام آیا

غزل

شام ہوتے ہی سورج جو مر جائےگا

رات کے ہَول میں دِل تو ڈر جائےگا

یہ تھکے ہارے پَنچھی تو سب گھر چلے

من کا پاگل پَکھیڑو کِدھر جائے گا

لاج وَنتی رُتوں کا اشارہ ہے یہ

جو قفس کو چلا وہ سن٘ور جائےگا

آؤصَیّاد ڈھونڈھیں چَمن دَرچمن

ورنہ موسم تو الزام دَھر جائے گا

جاگتے ہی یہ آنسو اُمڈ آئیں گے

آنکھ نہ کھول سَپنا بِکھر جائے گا

تُجھ کو کانٹے ملیں گے قدم بہ قدم

آس پھولوں کی لے کر جِدھرجائےگا

سُکھ اُسی کے مقدر کی سوغات ہَیں

غم کے پاتال میں جو اُتر جائے گا

غزل

ازل کی صبح پہ محشر کی شام چھا جائے

کسی کی یاد بھی کیا سلسلے ملا جائے

چراغ زیست ہَتھیلی پہ لےکہ نکلا ہوں

کہیں کا موجہ ءِصَرصَر اسے بُجھا جائے

تمام عمر نہ دیکھوں یہ عکس محرومی

یہ آنسوؤں کا تلاطم نظر بَہاجائے

دم صبح تو بھٹکتا رہا اُجالوں میں

پڑی ہے شام کوئی راستہ دکھاجائے

بنالیا ہے نشیمن اُسی جگہ پھر سے

کہو فلک سے کہ وہ بجلیاں گِراجائے

وفؔا کی لاش جلی ہے جفا کی آتش میں

بچی ہے راکھ تو وُہ بھی ہَوا اُڑا جائے

غزل

کوئی صدا بھی نہیں راستہ دکھانے کو

پڑا ہوں دشتِ تمنا میں زخم کھانے کو

ابھی تو پہلا ہی تنکا سجانہ پایا تھا

کہ براق ٹوٹ پڑی آشیاں جلانے کو

بڑے خلوص سے اک رازداں نے لوت لیا

ابھی میں سوچ رہا تھا بھرے زمانےکو

تو دیکھ غیرکے احساں اُٹھانہ ممیرے لئے

کہ تو بہت ھے میری آس کے مٹانے کو

ہُوا ہی کیا جو وفؔا عمر آنسوؤں میں کٹی

اجل کا لمحہ بھی کافی ہے مُسکرانے کو

Tags:

عاشق بزدار دی اردو شاعری غزلعاشق بزدار دی اردو شاعری غزلعاشق بزدار دی اردو شاعری غزلعاشق بزدار دی اردو شاعری غزلعاشق بزدار دی اردو شاعری غزلعاشق بزدار دی اردو شاعری غزلعاشق بزدار دی اردو شاعری غزلعاشق بزدار دی اردو شاعری غزلعاشق بزدار دی اردو شاعری غزلعاشق بزدار دی اردو شاعری غزلعاشق بزدار دی اردو شاعری غزلعاشق بزدار دی اردو شاعری غزلعاشق بزدار دی اردو شاعریادبادبیاردوسرائیکی

🔥 Trending searches on Wiki سرائیکی:

بو علی سیناآبپاشیمصطفٰی کمال (اتا ترک)اساں قیدی تخت لہور دےـــــــــ آخر کے تئیںارسطوشیرعشرت لغاریمرکب حروفِ تہجّیبھٹہاخباری شیعہآسٹریلیاموہن داس کرم چند ڳاندھیاصغر بہاولپوریافغانستان وِچ زنانیاںمتاں اسے ڳݙی تےمدثر بھاراثناءالمستعصم باللہمچھیعلم الآثارمیرا نام جوکرسرائیکستانجنوبی امریکہلھعزیز شاہد ۔۔۔ شاعر ہک تخلیق کارناروےظلمکمپیوٹردلدار بلوچدیوار چینمحمد بن قاسمدلا بھٹیابوالحسن خرقانیؒانور شاہ انوردیرہ اسماعیل خاننیوکلئیسفدا الاحمداݨینیوٹراناحمد المستنصر باللہشہبازتسبمؔحضرت یونس علیہ السلامپہلواناسرائیلقلعہ منوڑا، کراچیمتحدہ عرب اماراتعلامت حذففاٹامحی الدین محمد اورنگزیب عالمگیرسرائیکی شاعری اچ غزل گوئیاٹلیاکرم غریب آبادیقطب شاہی سلطنترامائنحام بن نوحادبحجازعمران احمد خان نیازیفارسیاخروٹاجمیر شریفٻقرعیدحسن ابدالتدوین متنآصف بن برخیاہگوارامیر بائی کرناٹکیتھر پروڈکشنحضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہبرطانیہ🡆 More