چاند کا اک سفر

چاند کا ایک سفر۔ 1902 میں پیش  کی گئی ایک فرانسیسی فلم ہے جس کی ہدایات  جارجز میلیز نے دیں تھیں۔ یہ فلم جولیس ویمے کے دو ناولوں فرام دا ارتھ ٹو دا مون اور اراؤنڈ دا مون سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ چھ خلابازوں کا ایک کیپسول جسے ایک توپ میں رکھ کر چھوڑا جاتا ہے۔ وہاں جاکر خلاباز اس کی سطح کی سیر کرتے ہیں اور  کسی طرح وہاں کے ایک باشندے (سیلینائٹ) کو بھی گرفتار کرکے لے آتے ہیں۔ ہدایت کار میلیز نے اس میں مرکزی کردار یعنی پروفیسر باربن فولیز کا کردار بھی خود ہی نبھایا تھا۔ یہ فلم انتہائی کامیاب رہی۔

چاند کا اک سفر
چاند کا اک سفر
عنوان
ہدایت کارجارجز میلیز
پروڈیوسرجارجز میلیز
تحریرجارجز میلیز
ماخوذ از"فرام دا ارتھ ٹو دا مون" اور "اراؤنڈ دا مون" از جولیس ویمے 
ستارے
  • جارجز میلیز
  • بلویٹ برنون
  • فرانکوئس لالمنٹ
  • ہنری ڈیلونی
سنیماگرافی
  • تھوفل مشالٹ
  • لیوسن ٹینگوئے
پروڈکشن
کمپنی
سٹار فلم کمپنی
تاریخ نمائش
1 ستمبر 1902 (فرانس)  4 اکتوبر 1902 (امریکا)
دورانیہ
  • 260 میٹر، 845 فٹ
  • 18 منٹ (12 فریم فی سیکنڈ)
  • 16 منٹ 14 فریم فی سیکنڈ)
  • 9 منٹ (24 فریم فی سکینڈ)
ملکفرانس
زبانخاموش
بجٹدس ہزار فرانک

یہ فلم انتہائی مقبول ہوئی اور بہت سے دیگر پیش کاروں نے اس کی نقل کی خاص طور پر امریکا میں۔اس کی غیر معمولی طوالت، پیش کاری، عکاسی، خصوصی اثرات اور کہانی نے کئی فلم سازوں کو متاثر کیا۔دانشوروں نے بھی اس فلم کو خوب سراہا اور خاص طور پر اس میں سائنسی تخیل اور بادشاہت مخالف مزاح پر نکات اٹھائے۔ اس فلم سے فرانسیسی سینما کو بھی نئی جہت ملی۔اگرچہ یہ فلم اس وقت گم ہو گئی جب میلیز نے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا لیکن 1930 میں یہ دوبارہ دریافت ہوئی جب سینما کی تاریخ محفوظ کرنے کا کام شروع ہوا۔  اس کا اصلی رنگین پرنٹ 1993 میں دریافت ہوا اور اسے 2011 میں دوبارہ اس قابل بنالیا گیا کہ چلایا جا سکے

ویلج وائس کی طرف سے اسے بیسویں صدی کی سو عظیم ترین فلموں میں سے 84 ویں نمبر پر رکھا  ۔یہ فلم میلیز کی سینکڑوں فلموں میں سب سے بہترین قرار دی جاتی ہے خاص طور پر وہ لمحہ جب خلا بازوں کا کیپسول چاند پراترتا ہے۔ اس تصویر (جس میں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے چاند ایک انسانی چہرہ ہو اور اس کی آنکھ میں کوئی چیز دھنس گئی ہو)  کو سینما اور خاص طور پر سائنس فکشن فلموں کے حوالے سے یادگار نشانی سمجھا جاتا ہے۔ اسے سائنس فکشن فلم کے زمرہ میں پہلی مثال لیا جاتا ہے اور کا شمار سینما کی تاریخ کی سب سے متاثر کن فلموں میں ہوتا ہے۔

پلاٹ

چاند کا اک سفر 
"مین ان دا مون" ایک معروف تصویر

خلابازوں کے اجلاس کے دوران پروفیسر باربن فولیز چاند کے سفر کی تجویز پیش کرتا ہے جسے تھوڑی رد قدح کے بعد قبول کر لیا جاتا ہے۔پانچ دیگر خلاباز ناسٹرے ڈیمس، ایلکوفوریسبس، اومیگا، مائیکرومیگا اور پیرافیراگیرامس سفر پر جانے کے لیے متفق ہوتے ہیں۔ وہ ایک خلائی بندوق کی گولی کی شکل کا بہت بڑا خلائی کیپسول تیار کرتے ہیں  جسے ایک توپ کے ذریعے پھینکا جاتا ہے۔ یہ توپ "میرین" چلاتے ہیں جن کی اکثریت خواتین پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ دکھایا گیا ہے کہ چاند ایک بڑا سا انسانی چہرہ ہے۔ یہ کیپسول اس کی آنکھ میں جا کر لگتا ہے۔

چاند پر محفوظ طریقے سے اترنے کے  بعد خلا باز کیپسول سے باہر آتے ہیں (وہ خلائی لباس نہیں پہنتے)۔ اور چاند سے زمین کو طلوع ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ چونکہ وہ ایک طویل سفر سے تھک جاتے ہیں اس لیے اپنے بستر بچھاتے اور سو جاتے ہیں۔ایک دم دار ستارہ ان کے پاس سے گزرتا ہے۔ اس کے بعد سات ستاروں کا ایک جھنڈ آتا ہے جس میں سے بوڑھا مشتری کھڑکی کھولتا ہے اور چاند کی دیوی فوبیز باہر آتی ہے اور چاند پر برفباری کرتی ہے جس کی وجہ سے خلا باز جاگ جاتے ہیں اور پناہ کے لیے ایک غار میں گھس جاتے ہیں۔ یہاں انھیں ایک بہت بڑی کھمبی ملتی ہے۔وہ اس کی چھتری کھولتے ہیں تو اس کی اپنی جڑ بن جاتی ہے اور وہ  بھی ایک بہت بڑی کھمبی بن جاتی ہے۔

اسی وقت ایک  سیلینائٹ (خلائی مخلوق کا مترادف لفظ جسے  چاند کی یونانی دیوی سیلنے کے نام سے اخذ کیا گیا)  ظاہر ہوتا ہے جسے خلاباز باآسانی مار دیتے ہیں لیکن سیلنائٹ میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ اگر اسے مارا جائے تو دھماکے سے پھٹ جاتا ہے۔دھماکے کی آواز سے بہت سے سیلینائٹ آجاتے ہیں جن کا مقابلہ کرنا خلابازوں کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے اور وہ گھر جاتے ہیں۔ سیلینائٹ خلابازوں کو گرفتار کرکے اپنے بادشاہ کے دربار میں لے جاتے ہیں جہاں ایک خلاباز بادشاہ کو تخت سے اٹھا کر پٹخ دیتا ہے اور بادشاہ دھماکے سے پھٹ جاتا ہے۔

چاند کا اک سفر 
Georges Méliès

جس زمانے میں یہ فلم بنائی گئی تھی اس وقت اداکاروں یا فلم میں کام کرنے والے دیگر افراد کی فہرست فلم کے شروع یا آخر میں دینے کا رواج نہیں تھا یہی وجہ ہے کہ فلم میں فنکاروں کا کسی قسم کا تعارف موجود نہیں تھا۔ تاہم درج ذیل معلومات جو دیگر ذرائع ملی ہیں۔

  • پروفیسر باربن فولیز  کا کردار اداکرنے والے میلیز   پہلے ہی ایک معروف فلمی شخصیت تھے۔ اس فلم سے پہلے انھوں نے 1899 میں سینڈریلا اور پھر 1900 میں جون آف آرک سے شہرت حاصل کی۔ ان کا شمار فرانسیسی فلمی صنعت کے بانیوں میں ہوتا ہے ۔ وہ پیشے کے لحاظ سے شعبدہ باز تھے۔ وہ بیک وقت ہدایت کار، پیش کار، مصنف، ڈیزائنر، ٹیکنیشن، مدیر اور اداکار تھے. ۔میلیز نے خود اپنی  تخلیقات کے بارے میں کہا "میرے خیالات سمجھنا مشکل تھا یہی وجہ تھی کہ میں نے اپنی بہت سی فلموں میں اہم کردار خود ادا کیے۔ میں ایک ستارہ تھا لیکن مجھے اس کا احساس نہیں تھا کیونکہ اس  وقت فلمی دنیا میں ستارے نہیں تھے "۔ایک اندازے کے مطابق میلیز نے اپنی 520 فلموں میں سے 300 فلموں میں اداکاری کی۔
  • بلویٹ بنونے بطور فوبے (چاند پر دیوی کے کردار میں)۔ میلیز نے انھیں 1890 کی دہائی میں اس وقت دریافت کیا جب وہ کبیرے لا اینفر میں بطور گلوکارہ کام کررہی تھیں۔ انھوں نے میلیز کے ساتھ فلم "سینڈریلا" میں بھی کام کیا تھا
  • فرانکوئس لالمنٹ نے میرینز کے افسر کے طور پر کام کیا۔ وہ اصل میں سٹار فلم کمپنی نامی ادارے میں بطور کیمرا مین کام کرتے تھے
  • ہنری ڈلونی نے راکٹ کے کپتان کو کردار نبھایا
  • جولس یوجین  نے پریڈ لیڈر کا کردار ادا کیا۔ وہ میلیز کے ساتھ بطور شعبدہ باز کرم کرتے تھے
  • وکٹر آندرے، ڈیلپیری، فارجاکس، کلم اور برونٹ نے بطور خلاباز کام کیا۔ آندرے تھیٹر ڈی کلونی میں کام کرتے تھے جبکہ دیگر گلوکار تھے.
  • تھیٹر ڈی شارلے کے بیلے نے بطور ستارہ کام کیا۔ اور  انہی نے توپ چلانے والے عملے کا کردار بھی نبھایا۔
  • فولیس برجرے کے شعبدہ بازوں نے سیلینائٹ کے طور پر کام کیا

تیاری

Uncropped production still from the film, showing the edges of the backdrop and the floor of the studio
The scene as it appears in the hand-colored print of the film

Tags:

چاند کا اک سفر پلاٹچاند کا اک سفر کاسٹچاند کا اک سفر تیاریچاند کا اک سفر سٹائلچاند کا اک سفر

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

سلیمان (اسلام)اسلامی تقویمصرف و نحوکرناٹک جنگیںبوہرہفقہاصطلاحات حدیثتنظیم تعاون اسلامیگرو نانکبچوں کی نشوونمامنیٰمتقدمین و متاخرینابو عبیدہ بن جراحابو حنیفہسلجوقی سلطنتاقبال کا مرد مومنآریہ سماجمشت زنیعبد القادر جیلانیمریم بنت عمرانعبد القدیر خانمنصور بن معتمرحرفعربی زبانساؤلنظام شمسیسعودی عربالطاف حسین حالیاختلاف (فقہی اصطلاح)نماز جنازہمحمد اقبالصحابہ کی فہرستالفوز الکبیر فی اصول التفسیربی بی پاکدامنصحیح بخاریمحمد قاسم نانوتویاسماء اصحاب و شہداء بدرقرآنی رموز اوقافبارہ اماممیر امنسید احمد بریلویرومانوی تحریکسعد بن ابی وقاصسلسلہ کوہ ہمالیہکلو میٹراردو کی نثری داستانوں کی فہرستبہاولپورپاکستان خلائی و بالافضائی تحقیقی ماموریہتشبیہسورہ الاسرامہینامنطقسکندر اعظممولوی عبد الحقبلاغتجنگ یرموکجناح کے چودہ نکاتگوتم بدھمعجزات نبویاسلام میں حیضدعوت اسلامیاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتپاکستان کی یونین کونسلیںپاکستان میں اردوحفیظ جالندھریزینب بنت محمدجہادصلح حدیبیہعبد اللہ بن سباپنڈارییحیی بن زکریاسعید احمد پالن پوریبنو امیہشاعریاشرف علی تھانویافغانستانسعد بن معاذ🡆 More