بنوٹ

بنوٹ ایک کھیل ہے جو ایک صدی پہلے تک برصغیرمیں کھیلا جاتا تھا اور اس کھیل نے فن کا درجه پایا۔ ـ بنوٹ باز ایک ہتھیار استعمال کرتے تھے۔ ـ یہ ہتھیار محض سادہ سا رومال ہوتا تھا، جس کے کونے میں تانبے کا ایک سکہ باندھ دیا جاتا اور فریق مخالف دشمن کی ہڈی یا جوڑ پر اس زور کی ضرب لگائی جاتی کہ اس کا ہتھیار ہاتھ سے چھٹ کر دور جا گرتا اور وہ درد سے دھرا ہوجاتا کسی نازک جوڑ پر لگنے والی شدید ضرب اسے موت سے بھی ہمکنار کردیتی۔ اس فن کی باقاعدہ مشق اسے کمال درجہ عطا کردیتی تھی۔ 1881ء کا مشہور واقعہ ہے ایک پہلوان قیدی پر قتل کا مقدمہ چل رہا تھا کہ اچانک اس نے پولیس کی گرفت سے آزاد ہوکر محافظ کی تلوار چھینی اور ہتھکڑیاں توڑ ڈالیں، احاطے میں تلوار لہراتا ہوا لوگوں کو للکارنے لگا۔ حکام نے گولی مارنے کا فیصلہ کر لیا۔ اچانک ایک پستہ قد دبلے پتلے میر صاحب مجمع سے نکل کر آئے اور قیدی کو پکڑنے کی ذمہ داری لے لی۔ قیدی اس ”چڑیا سی جان“ کو دیکھ کر ہنس پڑا۔ اچانک میر صاحب نے ہاتھ میں رومال لیا اور تانبے کا سکہ کونے پر باندھ کر قیدی کو للکارا اس نے تلوار کا وار کیا جو میر صاحب بچا گئے۔ اگلے لمحے اسی رومال سے قیدی کی کلائی پر زور کی ضرب لگائی تلوار چھٹ کر دور جاگری اور قیدی بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا۔ دہلی کے ڈپٹی کمشنر نے یہ واقعہ سن کر میر صاحب کو بلایا اور چیلنج کر دیا کہ میرے ہاتھ سے پستول گراؤ، اگر ناکام رہے تو گولی مار دی جائے گی۔ چند ہی لمحات میں میر صاحب نے بنوٹ کی ضرب سے ڈپٹی کمشنر کی پستول گرا دی اور وہ درد سے بلبلا اٹھے۔ اُس دَور کے دوسرے کھیلوں ميں ایک بینٹی بھی ہوتا تھا۔ ـ گتکالٹھ بازی-کشتی -کبڈی بھی اپنے دور کے مقبول کھیل تھے۔

Tags:

1881ءآبی کشتیبرصغیربینٹینائب مفوضپولیسکبڈیگتکا

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

ابن کثیربلال ابن رباحبرصغیر اعدادی نظامسیموئیل پیپسمحمد بن ادریس شافعیابو ہریرہساختیاتکارل مارکسمردم شماری پاکستان 2023ءخلافت علی ابن ابی طالبتصوفمرفوع (اصطلاح حدیث)نماز جنازہاجزائے جملہمعتزلہذوالنوناسلامی تقویماہل سنتترقی پسند تحریکپنجاب، پاکستانلعل شہباز قلندراصطلاحیاتطٰہٰامہات المؤمنینتشہدانس بن مالکحیاتیاتنوح (اسلام)تفسیر کبیرمشہور (اصطلاح حدیث)مرکب یا کلامیہودطارق جمیلفسانۂ عجائب30 اپریلخطبہ الہ آبادنورالدین جہانگیربسم اللہ الرحمٰن الرحیمہاروت و ماروتعبد اللہ حسینشکوہابوایوب انصاریخالد بن ولیدبرطانوی ایسٹ انڈیا کمپنیعمار بن یاسرہندی زبانفاطمہ زہراڈپٹی نذیر احمدکھمم ضلعمحمد بن عبد الوہابثقافتپاکستان کے اضلاعاقبال کا مرد مومنبئر رومہریختہعمرہبرطانوی ہند کی تاریخرومیو اور جولیٹحسن ابن علیویکیپیڈیاتحریک خلافتاسم معرفہ (خاص)، اسم نکرہ (عام)مسلم بن الحجاجکشتی نوحمواخاتصفحۂ اولعطا اللہ شاہ بخاریصحابہ کی فہرستکرکٹ عالمی کپ میں بھارت کی کارکردگی کےاعدادوشمارمعاذ بن جبلمرثیہ کے اجزاجانوروں کے ناموں کی فہرستابوذر غفاریقرآن میں انبیاءابو ایوب انصاریپنجاب کی زمینی پیمائشآل انڈیا مسلم لیگ🡆 More