ٹیسٹ کرکٹ

ٹیسٹ کرکٹ سب سے لمبی طرز کی کرکٹ ہے۔ کرکٹ کا آغاز ٹیسٹ کرکٹ ہی سے ہوا تھا۔ ایک کرکٹ کھلاڑی کی صلاحیت کا اصل اندازہ ٹیسٹ میچ ہی میں لگایا جا سکتا ہے۔ ایک روزہ کرکٹ اور ٹوئنٹی/20 کرکٹ جیسی تیز کرکٹ کے تعارف کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ آج بھی اتنی مقبول ہے جتنی شروع میں تھی۔ ٹیسٹ کرکٹ کو ٹیسٹ کرکٹ اس لیے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں کھلاڑی کی جسمانی، ذہنی اور کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت کا امتحان ہوتا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ
ٹیسٹ میچ کا ایک منظر

سب سے پہلا ٹیسٹ میچ انگلیڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر 15 مارچ 1877ء کو کھیلا گیا۔ یہ میچ آسٹریلیا نے 45 رنز سے جیتا۔ البتہ یہ میچ سب سے پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ نہیں تھا۔ بلکہ سب سے پہلا بین الاقوامی میچ امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان 24 ستمبر 1844ء میں کھیلا گیا۔ جو کینیڈا نے 23 رنز سے جیتا۔

ٹیسٹ کی حیثیت

ٹیسٹ کرکٹ فرسٹ کلاس کرکٹ کا ایک حصہ ہے۔ لیکن اول درجہ کرکٹ اور بین الاقوامی کرکٹ میں بہت گہرا فرق ہے۔ ٹیسٹ میچ دو ممالک کی قومی ٹیموں کے درمیان میں کھیلا جاتا ہے۔ ٹیسٹ میچ صرف ان ممالک کے درمیان میں کھیلا جاتا ہے جن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ کی حیثیت دی گئی ہے۔ 2007ء تک صرف دس ممالک کو یہ حیثیت دی جا چکی ہے۔ آخری ملک جس کو یہ حیثیت دی گئی،بنگلہ دیش ہے۔ اس کو 2000ء میں یہ حیثیت دی گئی تھی۔

ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک

اب تک صرف دس ممالک کو ٹیسٹ کھیلنے کی اجازت ہے۔ جن ممالک کو یہ حیثیت نہیں ملی وہ ممالک آپس میں ایک روزہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔

وہ ممالک یہ ہیں۔ ( اس کے ساتھ تاریخ درج کی گئی ہے جب ان کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی۔)

نمبر ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ نوٹ
1 ٹیسٹ کرکٹ  انگلستان 15 مارچ، 1877
2 ٹیسٹ کرکٹ  آسٹریلیا 15 مارچ، 1877
3 ٹیسٹ کرکٹ  جنوبی افریقا 12 مارچ، 1889 1970 سے 1992 تک اپارتھاڈ کی وجہ سے جنوبی افریقہ پر پابندی عائد کر دی تھی۔
4 ٹیسٹ کرکٹ  ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ 23 جون، 1928
5 ٹیسٹ کرکٹ  نیوزی لینڈ 10 جنوری، 1930
6 ٹیسٹ کرکٹ  بھارت 25 جون، 1932 1947 تک بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش برطانوی زیرِ تسلط ہندوستان کا حصہ تھے۔
7 ٹیسٹ کرکٹ  پاکستان 16 اکتوبر، 1952 1971 تک بنگلہ دیش، پاکستان کا حصہ تھا۔
8 ٹیسٹ کرکٹ  سری لنکا 17 فروری، 1982
9 ٹیسٹ کرکٹ  زمبابوے 18 اکتوبر، 1992 10 جون، 2004 سے 6 جنوری، 2005 اور 18 جنوری، 2006 سے زمبابوے پر پابندی عائد ہے۔
10 ٹیسٹ کرکٹ  بنگلادیش 10 نومبر، 2000

طریقۂ کار

ٹیسٹ میچ گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیموں کے درمیان میں زیادہ سے زیادہ پانچ دن کھیلا جاتا ہے۔ البتہ یہ میچ کسی ایک ٹیم کے جیتنے پر جلدی ختم ہو سکتا ہے۔ کھیل ہر روز دو دو گہنٹے پر مشتمل تین حصوں میں کھیلا جاتا ہے۔ ان کے درمیان میں پنتالیس (45) منٹ کا دوپہر کے کھانے اور بیس (20) منٹ کا چائے کا وقفہ ہوتا ہے۔ موسم کی وجہ سے کھیل جلدی ہونے کی صورت میں کھیل کم دورانیہ بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ ٹیسٹ میچ شروع میں چھ دن تک بھی کھیلا جاتا تھا۔

ہر ٹیسٹ کے شروع میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور میچ ریفری ٹاس کے لیے میدان میں ملتے ہیں۔ ٹاس جیتنے والا کپتان پہلے بلے بازی یا گیند بازی کا فیصلہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

بیرونی روابط

Tags:

ٹیسٹ کرکٹ ٹیسٹ کی حیثیتٹیسٹ کرکٹ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالکٹیسٹ کرکٹ طریقۂ کارٹیسٹ کرکٹ متعلقہ مضامینٹیسٹ کرکٹایک روزہ کرکٹٹوئنٹی/20 کرکٹکرکٹ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

فہرست ممالک بلحاظ آبادیعلی گڑھ تحریکزکریا علیہ السلامابو دجانہابن تیمیہاسلام میں بیوی کے حقوقدہریتعرب قبل از اسلامصالحسورہ النورسچل سرمستتاتاریدار العلوم ندوۃ العلماءیعقوب (اسلام)آزاد کشمیراحمد بن حنبلاسم صفت کی اقساماسم معرفہاشفاق احمدگلگت بلتستانآرائیںہندوستانی صوبائی انتخابات، 1937ءجنگ یرموکقرآن میں ذکر کردہ ناموں کی فہرستاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتداؤد (اسلام)الانفالyl4p1اموی معاشرہمعتمر بن سلیمانمال فےجنت البقیعسپاکستان مسلم لیگ (ن)خواجہ سرااخوت فاؤنڈیشنجی سکس ٹو(G-6/2)اسلام آبادوادی نیلممسیلمہ کذابکرپس مشنقرارداد پاکستانختم نبوتکلو میٹرجنگ یمامہموبائل فونحیدر علی آتشr15x9ردیفقانون اسلامی کے مآخذمعین الدین چشتیموسی ابن عمرانمریم بنت عمرانغزوہ احدغزوہ بنی نضیریوسفزئیپاکستان کا پرچمحقوق العبادسورہ الحجراتسندھ طاس معاہدہتاریخ ہندگناہبھارت کے عام انتخابات، 2024ءمير تقی میراصول الشاشیتاج محلزکاتآیت مباہلہتفسیر قرآنغلام عباس (افسانہ نگار)روزنامہ جنگاردو صحافت کی تاریخسلجوقی سلطنتفعل معروف اور فعل مجہولکلیم الدین احمدنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 2022–23ء (اپریل 2023ء)واقعہ کربلاقرارداد مقاصد🡆 More