نرسری اسکول

نرسری اسکول (انگریزی: nursery school)، جسے پری اسکول (انگریزی: Preschool) یا پلے اسکول (انگریزی: playschool) بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسی درس گاہ کو کہتے ہیں جس میں کسی ملک کے ان بچوں کے لیے تعلیمی ماحول کو ساز گار بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، جن کی لازمی تعلیم ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ یہ اسکول عوامی یا نجی نظامت میں چل سکتے ہیں اور کچھ معاملوں میں یہ عوامی چندے سے رعایتی شرح پر بھی چلتے ہیں۔

نرسری اسکول
بھارت کے ایک نرسری اسکول کی جانب سے بچوں کو بھاگنے دوڑنے کی مشق دی جا رہی ہے۔

خصوصیات

نرسری اسکول چوں کہ روایتی تعلیم سے پہلے کے دور سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں شریک طلبہ عمومًا اپنے گھروں سے پہلی بار الگ ہو کر پڑھ رہے ہوتے ہیں، اس لیے ایسے اسکولوں کی اولین ترجیح بچوں میں اسکولی ماحول کا شوق پیدا کرنا ہوتا ہے۔ اس کے لیے کئی بار کھلونوں اور ٹیلی ویژن فلموں کا سہارا لیا جاتا ہے۔ بچوں میں کھیل کود کے جذبے کو زیادہ ابھارا جاتا ہے۔ ان میں گروہی سرگرمیوں (گروپ ایکٹی ویٹی) کے ذریعے دل چسپی پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اکثر بچوں کو بچکانہ کہانیاں بھی سنائی جاتی ہیں جیسے کہ شیر اور بندر کی کہانی، کتوبر اور بلی کی کہانی، جو اگر چیکہ بعید از عقل ہوتی ہیں، مگر مقصد بچوں میں دل چسپی لانا ہوتا ہے۔ بچوں کو بہت ہی بنیادی باتیں سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے، مثلًا دن کے کس پہر کی مناسبت سے انگریزی زبان میں کیا خیریتی کلمہ کہا جانا چاہیے۔ انھیں گنتی سکھائی جاتی ہے۔ انسانی رشتے سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ بچوں میں صفائی ستھرائی کا ذوق پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں۔ مگر ان سب سے قطع نظر، عام طور سے نرسری اسکولوں میں سنجیدہ اسکولی تعلیم نہیں پڑھائی جاتی ہے۔ بچوں کو زیادہ سے زیادہ نرسری کی تُک بندیاں پڑھائی جاتی ہیں، جنہیں عام طور سے روایتی اسکولوں میں بھی پڑھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ عام بول چال میں مذکر و مؤنث اور واحد و جمع کا فرق بھی سمجھایا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

  • روضۃ الاطفال

حوالہ جات

Tags:

انگریزی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

چنگیز خانمعوذتینسورہ بقرہموسیٰغلام احمد پرویزالحجراتبلال ابن رباحابو ہریرہاحسانابو الاعلی مودودیاانتظار حسینشعیب علیہ السلامآئین پاکستانیوٹیوبمجید امجدمحاورہمقدمہ شعروشاعریقانون اسلامی کے مآخذسلطنت دہلیریاست جموں و کشمیربلوچی زبانسلطنت عثمانیہسربراہ پاک فوجفتح سندھانجمن پنجابپاک فوجسب رسشہباز شریفاحمد ثانیعبدالرحمن بن عوفمحمد ضیاء الحقثقافتدعائے قنوتصحیح بخاریبریلیپاک-افغان تعلقاتکریئیٹیو کامنز اجازت نامہمیراجیمرثیہ کے اجزاآئین ہندابن سینانیرنگ خیالگرامابن کثیرحلیمہ سعدیہزینب بنت علیاوقات نمازسقراطعمر عطا بندیالمرفوع (اصطلاح حدیث)شبلی نعمانیحروف تہجیدائرہزکریا علیہ السلامڈراماشرکدبری جماعاسلامی عقیدہلوط (اسلام)افطارپطرس بخاریرمضان (قمری مہینا)ترکیہاصحاب کہفجنگ صفینبناوٹ کے لحاظ سے فعل کی اقسامپنجابی زبانبہاولپورپٹ سنحیات جاویدزبیر ابن عواماکبر الہ آبادیضقریشردیفاسماعیلی🡆 More