یوم عرفہ: اسلامی مقدس دن

9 ذی الحج کو یوم عرفہ کہتے ہیں غیر حاجی کے لیے اس دن روزے کی فضیلت ہے میدان عرفات میں یوم عرفہ کا روزہ رکھنا منع ہے اور دوسری جگہوں میں اس دن روزہ رکھنا کار ثواب ہے اور عیدین میں روزہ رکھنا ممنوع ہے۔ ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے میدان عرفات میں یوم عرفہ کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا :ابو قتادہ سے روایت کیا کہ رسول اﷲﷺسے یوم عرفہ کے بارے دریافت کیا گیا تو فرمایا یہ سال گذشتہ اور آئندہ کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے علامہ شرنبلالی نے لکھا ہے کہ حدیث صحیح میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : یوم عرفہ افضل الایام ہے اور جب یہ دن جمعہ کا ہو تو یہ ستر حجوں سے افضل ہے۔ عرفہ کو عرفہ اس لیے کہا جاتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام نے جبرائیل علیہ السلام کو اس سوال کے جواب مین فرمایا کہ : ھل عرفت ما رائیتک ؟ قال نعم عرفتُ ! (کیا تم جان گئے جو میں نے سکھایا؟ فرمایا : ہاں میں جان گیا ) اور یہ گفتگو عرفات کے میدان پر ہوئی۔ اس لیے عرفات کا وجہ تسمیہ بھی یہی ہے۔

یوم عرفہ: جائے وقوع, حدیث میں تذکرہ, یوم عرفہ کا روزہ
یوم عرفہ میں جبل رحمت

جائے وقوع

جبل عرفات گرینائٹ سے بنی ایک پہاڑی ہے جو مکہ سے 20 کلومیٹر (12 میل) جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہ جبل رحمت کے پٹھار پر واقع ہے۔ اس کی کل اونچائی 70 میٹر (230 فٹ) ہے۔ اسلامی روایات کے مطابق یہی وہ پہاڑی ہے جہاں پیغمر اسلام محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کھڑے ہو کر خطبہ حجۃ الوداع دیا تھا۔ یہ خطبہ حضور نے حج کے بعد دیا تھا جو موجود مسلمانوں اور صحابہ کرام کے لیے ایک وداعی خطبہ تھا۔ جس میں آپ نے اس دنیا سے پردہ فرمانے کا بھی تذکرہ کیا تھا۔

حدیث میں تذکرہ

ام المؤمنين حضرت عائشہ بنت ابی بکر کی ایک حدیث صحیح مسلم میں مذکور ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

اللہ یوم عرفہ سے زیادہ کسی دن بندوں کو جنہم سے آزاد نہیں کرتا ہے۔

یوم عرفہ کا روزہ

غیر حجاج کے لیے یوم عرفہ کا روزہ بہت ثواب کا باعث ہے اور اس کی بہت فضیلتیں وارد ہوئی ہیں۔

شماریات

حج کی ہجری و عیسوی تاریخ اور تعداد حجاج
سال سال ہجری تعداد حجاج م. سال سال ہجری تعداد حجاج م.
1428ھ 18 دسمبر 2007 2,454,325 1429ھ 7 دسمبر 2008 2,408,849
1430ھ 26 نومبر 2009 2,521,000 1431ھ 15 نومبر 2010 2,789,399
1432ھ 5 نومبر 2011 2,927,717 1433ھ 25 اکتوبر 2012 3,161,573
1434ھ 14 اکتوبر 2013 1,980,249 1435ھ 3 اکتوبر 2014 2,085,238
1436ھ 23 ستمبر 2015 1,952,817 1437ھ 11 ستمبر 2016 1,862,909
1438ھ 31 اگست 2017 2,352,122 1439ھ 20 اگست 2018 2,371,675
1440ھ 10 اگست 2019 2,489,406 1441ھ 30 جولائی 2020 10,000*
1442ھ 19 جولائی 2021 60,000* 1443ھ جمعہ8 جولائی 2022 899,353
*کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب حجاج کی تعداد محدود کر دی گئی

حوالہ جات

یوم عرفہ: جائے وقوع, حدیث میں تذکرہ, یوم عرفہ کا روزہ  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

Tags:

یوم عرفہ جائے وقوعیوم عرفہ حدیث میں تذکرہیوم عرفہ کا روزہیوم عرفہ شماریاتیوم عرفہ حوالہ جاتیوم عرفہابراہیم علیہ السلامابو قتادہحدیث صحیح

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

بینظیر بھٹوکوسحب عنبر مومیائیمختار ثقفیکشتی نوحخطبہ حجۃ الوداعدلا بھٹیجاوید حیدر زیدیعزیرفاطمہ زہرامیر امنخطبہ الہ آبادجمع (قواعد)آئین پاکستانمملکت متحدہہندوستاناقوام متحدہ سلامتی کونسلقرآن میں ذکر کردہ ناموں کی فہرستہابیل و قابیلسورہ فاتحہنوح (اسلام)حقوق العبادوہابیتمکالمہحلالہ فقہ حنفیہ کی روشنی میںمحمد حسین آزاداسرائیلخلافت راشدہشاہ جہاںہندوستانی صوبائی انتخابات، 1937ءاحمد رضا خانالنساءملا وجہیغزوہ موتہحروف مقطعاتفہرست ممالک بلحاظ رقبہتوبۃ النصوحگنتیپطرس بخاریپریم چند کی افسانہ نگاریامیر خسرواسماء اصحاب و شہداء بدرابن تیمیہتشہدظہارجیمی ویلزعبد القادر جیلانیشعب ابی طالبعمرو ابن عاصفاطمہ جناحابن سیناانڈین نیشنل کانگریسموطأ امام مالکفاعلشکوہاسلام میں خواتینناصر زملؔہولیجلال الدین سیوطیپاک بھارت جنگ 1965ءایشیا میں ٹیلی فون نمبررومانوی تحریکسورہ الاحزابدبستان لکھنؤاردو زبان کے شعرا کی فہرستشرکفورٹ ولیم کالجانشائیہزکاتمردانہ کمزوریڈیلٹایحیی بن زکریافہرست پاکستان کے دریاوزارت امور خارجہ (پاکستان)خلافترجمپاکستان میں 2024ء🡆 More