محدود اوورکرکٹ

ایک روزہ کرکٹ میں دو ٹیمیں 50 اوور پر مشتمل میچ کھیلتی ہیں۔ دونوں ٹیمیں ایک اننگز کھیلتی ہے پھر دوسری ٹیم 50 اوور پو مشتمل دوسری اننگز۔ کرکٹ کا عالمی کپ بھی اسی طرز کی کرکٹ میں کھیلا جاتا ہے۔ ایک روزہ کرکٹ کو لمیٹیڈ اوور کرکٹ بھی کہتے ہیں کیوں کہ یہ مختصر اوور (50) پر مشتمل ہوتا ہے۔ اگر خراب موسم یا کسی وجہ سے میچ ایک دن میں مکمل نہ ہو سکے تو اکثر اگلے دن میچ مکمل کیا جا سکتا ہے لیکن وہ صرف اس صورت میں کہ جب میچ کے دن سے اگلا دن پہلے سے کھیل کے لیے مخصوص کیا ہو۔ یہ عموما کسی خاص ٹورنامنٹ کے لیے کیا جاتا ہے۔ جس کو ریزرو ڈے کہتے ہیں۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ایک روزہ میچ کا ایک منظر۔ آسٹریلیا نے پیلی وردی اور بھارت نے نیلی وردی پہن رکھی ہے۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ایک روزہ میچ کا ایک منظر۔ آسٹریلیا نے پیلی وردی اور بھارت نے نیلی وردی پہن رکھی ہے۔

سب سے پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ 5 جنوری 1971ء میں آسٹریلیا اور برطانیہ کی ٹیموں کے مابین میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ ایک روزہ کرکٹ کی ابتدا بارش کی وجہ سے ہوئی جب ٹیسٹ میچ کے پہلے تین دن کو‎ئی کھیل بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا۔ تو دونوں ٹیموں نے آٹھ گیندوں کے چالیس چالیس اوور پر مشتمل میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے وہ میچ پانچ وکٹ سے جیتا۔

1970ء کی دہائی میں کیری پیکر نے ایک روزہ کرکٹ کے مقابل ورلڈ سیریز کرکٹ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا۔ ایک روزہ کرکٹ میں استعمال ہونے والے اکثر قوانین اسی ورلڈ سیریز کرکٹ سے لیے گئے ہی۔ اس میں رنگین وردی، سفید گیند، کالی سائیڈ سکرین، مختلف کیمرے اور مائکروفون کا استعمال کرنا شامل ہے۔

قوانین

مزید معلومات کے لیے دیکھیے : قوانین کرکٹ

ایک روزہ میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ اوور (عموما 50 اوور) کی ایک ایک اننگز کھیلتی ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کے شروع میں ایک اننگز ساٹھ اوور پر مشتمل ہوتی تھی لیکن اب ایک اننگز پچاس پر مشتمل ہوتی ہے۔ ایک روزہ کرکٹ اس طرح کھیلی جاتی ہے :

  • میچ گیارہ کھلاڑیوں پہ مشتمل دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔
  • جیتنے والی ٹیم کا کپتان، بلے بازی یا گیند بازی کا فیصلہ کرتا ہے۔
  • ایک ٹیم پہلے کھیل کر جتنی دوڑیں بنا سکے بناتی ہے۔ ایک اننگز اس وقت ختم ہوتی ہے جب گیارہ میں سے دس کھلاڑی آؤٹ ہو جائیں۔ یا مقررہ اوور ختم ہو جائیں۔
  • ہر گیند بازصرف دس اوور کروا سکتا ہے۔
  • دوسری اننگز میں بلے بازی کرنے والی ٹیم مقررہ سکور پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اور گیند بازی کرنے والی ٹیم بلے بازوں کو آ‎ؤٹ کر نے کی کوشش کرتی ہے۔
  • اگر کسی وجہ سے کھیل روکنا پڑے تو ڈک ورتھ لوئیس کے تحت میچ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

Tags:

اوورکرکٹ عالمی کپ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

ایوان بالا پاکستانپولیوسورجطلحہ بن عبید اللہحجر اسودابو ایوب انصاریپنجاب، پاکستانابو جہلاقسام حدیثشاہ عبد اللطیف بھٹائیاسلام میں مذاہب اور شاخیںاجتہادمراد علی شاہقدرت اللہ شہاباسلام آباداسلامی تہذیبشاہ حسینسنن نسائیحرکی توانائیابو الکلام آزادصہیب رومیسورہ بقرہباغ و بہار (کتاب)سینٹی میٹرفعل لازم اور فعل متعدیدرود ابراہیمیپاکستانی ثقافتاحمد سرہندیسعادت حسن منٹوفلسفہفسانۂ عجائبکمپیوٹرمحمد بن حسن مہدیجنگ پلاسیعزیرسعد بن ابی وقاصعبد القادر جیلانینفس امارہپروین شاکرعلم عروضعید الفطردار العلوم دیوبندجملہ کی اقسامشیعہ اثنا عشریہطارق جمیلمسجد قباءدر فشاں سلیممحمد بن حسن شیبانیاسم ذاتآصف علی زرداریسرعت انزالفقہاسلام اور یہودیتجلال الدین محمد اکبرپاکستان کی انتظامی تقسیمانار کلی (ڈراما)محمود غزنویکتب احادیث کی فہرستبلال ابن رباحبواسیریروشلمحسان بن ثابتسلیمان (اسلام)برطانوی ہند کی تاریخجنگ جملابو طالب بن عبد المطلبپاکستان میں سیاحتچاندمحمد الیاس کاندھلویسورہ فاتحہخلافت امویہمحمد بن قاسممحمد بن ادریس شافعیایشیا میں ٹیلی فون نمبرجلال الدین رومیمسلمانسب رسآزاد کشمیر🡆 More