یروشلم تصادم، 2021ء

مئی 2021ء کو فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان میں شدید جھڑپیں اور تصادم وقوع پزیر ہوئے۔ان جھڑپوں کی بنیادی وجہ اسرائیلی سپریم کورٹ کا وہ متوقع فیصلہ تھا جس میں فلسطینیوں کو مشرقی یروشلیم کے علاقے شیخ جراح سے بے دخلی کے بارے میں حکم جاری کرنا تھا۔بین الاقوامی قانون کے تحت ، یہ متنازع علاقہ ، جس پر اس وقت اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے دراصل فلسطین کے ان علاقوں کا ایک حصہ ہے جو اس وقت اسرائیل کے غاصبانہ قبضے میں ہے۔ یہ تصادم اتفاق سے عین اس دن وقوع پزیر ہوئے جب اسرائیلی یوم یروشلم منا رہے تھے اور فلسطینی لیلۃ القدر کی عبادات میں مصروف تھے۔ ان جھڑپوں میں 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں زیادہ تعداد فلسطینیوں کی تھی۔ دنیا بھر سے شدید رد عمل آیا اور اقوام عالم نے اس کی شدید مذمت کی۔ 9 مئی کو اسرائیلی قوم پرستوں کے پرچم مارچ سے پہلے اسرائیلی دستوں نے مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا، مسجد اقصی مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

2021 قدس تصادم
بسلسلہ اسرائیل-فلسطین کا تنازع
یروشلم تصادم، 2021ء
11 مئی 2021ء کو اسرائیل کے شہر لود میں اسرائیلی پولیس دستے
تاریخ6 مئی 2021–حال
مقام
تنازع میں شریک جماعتیں
متاثرین
زخمی305+
گرفتار23

پس منظر

اسرائیل کی سپریم کورٹ میں ایک مقدمہ زیر سماعت تھا جس میں عدالت کو مشرقی یروشلم کے علاقے شیخ جراح سے بیدخل شدہ 6 خاندانوں کے بارے میں 10 مئی 2021ء کو فیصلہ کرنا تھا۔ ‎شیخ جراح صدیوں سے متنازع ہے۔ دو یہودی ٹرسٹیوں نے مل کر شیخ جراح کا کچھ حصہ 1876ء میں عرب جاگیر داروں سے خرید لیا تھا۔ سنہ 1948ء کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران میں اس علاقے پر اردن نے قبضہ کر لیا۔ یہاں اردن نے اقوام متحدہ کی مدد سے ان فلسطینی مہاجروں کے لیے 28 گھر تعمیر کیے جو نو تشکیل شدہ اسرائیلی ریاست سے ہجرت کر کے آئے تھے۔ لیکن 1967ء میں 6 روزہ جنگ کے دوران یہ علاقہ پھر سے اسرائیل کے قبضے میں چلا گیا اور یہاں کے مالکانہ حقوق دوبارہ یہودی ٹرسٹیوں کو دے دیے گئے۔ یہودی ٹرسٹیوں نے ان گھروں کو دائیں بازو کی ایک آباد کار تنظیم ہو فروخت کر دیا۔ جو اس وقت سے فلسطینی رہائشیوں کو بے دخل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اسرائیلی قانون کے تحت یہودی 1948ء کی عرب اسرائیل جنگ سے پہلے مشرقی یروشلم میں واقع یہودی ملکیتی جائدادوں کو دوبارہ سے حاصل کرسکتے ہیں جب کہ فلسطینیوں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسرائیل میں واقع اپنی کسی ملکیتی جائداد کو دوبارہ سے حاصل کر سکیں ۔

حوالہ جات

Tags:

شیخ جراح

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

جنگ صفینابو جعفر طحاویکنایہاسلامی عقیدہدریائے فراتاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتمعاویہ بن ابو سفیاندرس نظامیروئیداد خانارسطوسفر طائفعید الاضحییوم ارضقانون اسلامی کے مآخذنظمعمر خیامپاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی فہرستہم قافیہدبئیانشائیہہندو متمعوذتیناردو ہندی تنازعکلمہتشبیہقتل عثمان بن عفانمکالمہعلم کلاملیلیٰ مجنوںن م راشداختلاف (فقہی اصطلاح)ناصر کاظمیای سی ایلعباسی خلفا کی فہرستآل عمرانمحمد باقراردو پوائنٹکیبنٹ مشن پلان، 1946ءنواقض اسلامجنت البقیعخطبہ حجۃ الوداععید فسحچی گویراراجندر سنگھ بیدیسندھی زباندہریتایرانایف سکس تھری(F-6/3) اسلام آبادنظریہقرآن کے دیگر ناممنطقالہدایہسید احمد خانسعد بن عبادہشاعریصحیح (اصطلاح حدیث)مسیحیتاملاشملہ وفدفحش فلمرومی سلطنتجعفر صادقسرائیکی زبانحروف کی اقسامپاکستان کی آب و ہواعباس بن علیچاندمومن خان مومنمرزا محمد رفیع سوداغالب کی شاعریتصوف لغوی مباحثسکھ متمرکب ناقص یا کلام ناقص کی اقسامجنسی دخولفیصل آبادخاکہ نگاریراجپوتمصوتے اور مصمتےرشید احمد صدیقی🡆 More