ہندو تقویم

ہندو تقویم کی اصطلاح بھارت میں مستعمل مختلف شمسی قمری تقویم کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ان سب کا بنیادی مقصد وقت کی پیمائش ہے مگر سورج یا چاند کی گردش اور مہینوں کے نام کے علاوہ کون سا سال کب شروع ہوگا، اس میں فرق پایا جاتا ہے۔ اس نوع کی متعدد علاقائی تقویمیں پائی جاتی ہیں مگر سب سے زیادہ مشہور وکرمی تقویم ہے جسے بکرمی بھی کہا جاتا ہے۔ اسے برِصغیر کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ جنوب میں تَمل اور مشرق میں بنگالی تقویم مستعمل ہے۔ ان سب کا انحصار چاند کی گردش پر ہوتا ہے اور نیا سال بہار میں شروع ہوتا ہے۔ ان کی ابتدا پہلی صدی قبل مسیح سے ہوتی ہے۔ کیرالہ جیسے علاقوں میں شمسی چکر کو ترجیح دی جاتی ہے جو ملیالم تقویم کہلاتی ہے۔ اس میں نیا سال خزاں سے شروع ہوتا ہے اور پہلی صدی عیسوی کی دوسری دہائی میں اس کا آغاز ہوا۔ ہندو تقویم کو بعض اوقات پانچانگ بھی کہتے ہیں۔

ہندو تقویم
ہندو تقویم 1871-72 سے ایک صفحہ

قدیم ہندو تقویم نظریاتی طور پر یہودی تقویم سے مماثل ہے مگر گریگوری تقویم سے مختلف ہے۔ گریگوری تقویم میں قمری مہینے میں کچھ دنوں کا اضافہ کیا جاتا ہے تاکہ 12 قمری مہینوں کے مجموعے 354 روز کو سال کے 365 دن کے برابر لایا جا سکے۔ ہندو تقویم میں ہر چند سال بعد ایک اضافی مہینہ ڈال دیا جاتا ہے تاکہ فصلی تہوار وغیرہ کا وقت برقرار رہے۔

ہندو تقویم برِصغیر میں زمانہ قدیم سے مستعمل ہے اور آج بھی بھارت اور نیپال کے ہندو اپنے مذہبی تہوار جیسا کہ ہولی، ماہا شیوراتری، ویساکھی، رکھشا بندھن، پونگل، اونم، کرشنا جنم اشٹمی، درگا پوجا، رام لیلا، ویشو اور دیوالی وغیرہ اسی کے مطابق مناتے ہیں۔ ہندوستان کی اولین بدھ آبادیوں نے بھی پہلے اسے اور پھر وکرمی تقویم کو اپنایا پھر اپنی مقامی بدھ تقویم پر منتقل ہو گئے۔ بدھ تقویم کو روایتی طور پر کمبوڈیا، لاؤس، میانمار، سری لنکا اور تھائی لینڈ میں استعمال کیا جاتا ہے جو اصلاً ہندو تقویم ہی سے ماخوذ ہے۔

حوالہ جات

کتابیات

  •  
  •  
  • David Pingree (1981)۔ Jyotihśāstra : Astral and Mathematical Literature۔ Otto Harrassowitz۔ ISBN 978-3447021654 
  •  
  •  
  • Maurice Winternitz (1963)۔ History of Indian Literature, Volume 1۔ Motilal Banarsidass۔ ISBN 978-81-208-0056-4 

Tags:

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

جین متسورہ بقرہشہاب نامہاسمصدور پاکستان کی فہرستچودھری رحمت علیخالد بن ولیدتحریک پاکستانجانوروں کے ناموں کی فہرستقرارداد مقاصداسم معرفہ (خاص)، اسم نکرہ (عام)یوٹیوبمحمد بن اسماعیل بخاریجمع (قواعد)حرفبینظیر انکم سپورٹ پروگرامپیر محمد کرم شاہاسم صفت کی اقسامجوش ملیح آبادیطارق بن زیادگھوڑاواقعۂ حرہاحسانسلمان فارسیاسلامدرود ابراہیمین م راشددولت فلسطینسعد بن معاذمسلمانرابطہ عالم اسلامیفلمعبد اللہ بن عباسعبد اللہ بن عمراللہفہرست ممالک بلحاظ رقبہمرزا غلام احمدمسجد ضراربیعت عقبہحنظلہ بن ابی عامرجملہ کی اقسامحفیظ جالندھریخاکہ نگاریآلودگیعصمت چغتائییوروابو ایوب انصاریدو قومی نظریہعمرو ابن عاصویکیپیڈیاجنسی دخولابن رشداردو افسانہ نگاروں کی فہرستآسٹریلیااسلامی اقتصادی نظامآل انڈیا مسلم لیگسلیمان (اسلام)تاریخ فلسطینپاکستان میں تعلیمحسین بن علیاورنگزیب عالمگیرحلالہ فقہ حنفیہ کی روشنی میںبانگ دراپاک چین تعلقاتقوم لوطمیدانی علاقہبیع سلممعجزات نبویبناوٹ کے لحاظ سے فعل کی اقسامپشتو حروف تہجیحمزہ بن عبد المطلباسلاموفوبیااردو حروف تہجیمصوتے اور مصمتےحسان بن ثابتسکھ متانڈین نیشنل کانگریس🡆 More