کیمیا: سائنس کی ایک بنیادی شاخ

کیمیا مادہ کے خواص اور رویہ کا سائنسی مطالعہ ہے۔ یہ قدرتی سائنسوں میں طبعی سائنس ہے جو عناصر پر مشتمل مادہ سے لے کر کیمیائی مرکبات کا احاطہ کرتا ہے جو جوہر، سالمہ اور آئون سے بنے ہیں: ان کی بناؤٹ، ساخت، خواص، رویہ اور تبدیلی جو کیمیائی شے سے تعامل کرنے سے گزرتے ہیں۔ کیمیا کیمیائی مرکبات میں کیمیائی جڑاؤں کے بارے میں بھی بتانا ہے۔

تعریف

علم کیمیا وہ علم/سائنس ہے جو موجود مرکبات و عناصر کی ترکیب و تعامل کی تحقیق اور قدرتی و مصنوعی یا ترکیبی مرکبات کے امتزاج کا مطالعہ کرتا ہے۔

سرخیاں

کیمیا: تعریف, سرخیاں, تاریخ 
ایک جوہر (ایٹم) کا مسانچ ،جو ردرفورڈ نے پیش کیا۔

پہلے زمانے میں لوگ یہ سمجھتے تھے کہ اس دنیا میں تمام اشیاءایک از سو (1/100 گندم کے دانہ) کے برابر ایک چھوٹے سے ذرے سے بنے ہیں۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ انسان نے ترقی کی اور یہ بات ثابت کی کہ دنیا کا سب چھوٹا ذرہ یوں ہوتا ہے کہ اس کے درمیان میں مرکزہ (نیوکلس) ہوتا ہے اور اس میں برقیہ،اولیہ اور تعدیلہ ہوتے ہیں جن میں اولیہ اور تعدیلہ مرکزہ (یعنی نیوکلس) میں ہوتے ہیں اور برقیہ جو منفی (نیگٹیو) چارج رکھتا ہے اس مرکزہ کے ارد گرد گھومتے ہیں یا چکر لگاتے ہیں۔؎

تاریخ

ابتدائی تہذیبوں، جیسے کہ بابلی، مصری وغیرہ دھات کاری اور ظروف سازی کے ماہر تھے۔ لیکن انھوں نے اس بارے میں کوئی باقاعدہ نظریہ نہ وضع کیا۔ ابتدائی کیمیائی مفروضہ، ارسطو نے چار عناصر کے نظریہ کی صورت میں پیش کیا جس کے مطابق ہر چيز پانی، ہوا، مٹی، اور آگ کے اختلاط سے وجود میں آئی ہے۔ یونانی فلسفیوں کے مطابق ان چار عناصر کے مختلف تناسب سے ایک شے دوسری شے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ شروع میں کیمیا گری، دھاتوں اور عناصر کو سونے میں تبدیل کرنے اور دائمی زندگی کے لیے اکسیر حاصل کرنے جیسے جادوئی اور پراسرار نظریات تک محدود تھی۔

دوری جدول

دوری جدول ایک ایسا جدول ہوتا جس میں تمام طر عطوم یا جوہرات کی تفصیل ہوتی ہے۔ اس ٹیبل کو ایک خاص اصول کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔

کیمیا: تعریف, سرخیاں, تاریخ 

شا خیں

کیمیا کی مندرجہ ذیل شا خیں ہیں:

نامیاتی کیمیا

آرگینک کیمسٹری، فحم اور ہائیڈروجن کے آب فحم (hydrocarbons) اور ان سے ماخوذ مرکبات کے مطالعہ سے متعلق ہے۔

غیر نامیاتی کیمیا

ان آرگینک کیمسٹری، غیر نامیاتی مرکبات کے مطالعہ سے متعلق ہے۔

طبیعی کیمیا

فزیکل کیمسٹری مادے کی ترکیب اور طبیعی خواص کے درمیان تعلق اور ان میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق ہے۔

تجزیاتی کیمیا

کیمیائی نمونے کے اجزا کی علیحدگی، ان کا تجزیہ اور پہچان اینالیٹیکل کیمسٹری کہلاتا ہے۔

حیاتیاتی کیمیا

کیمیا کی وہ شاخ جو جاندار اجسام میں پائے جانے والے کیمیائی مادوں کی ساخت، ترکیب اور ان کے کیمیائی عمل کے مطالعہ سے متعلق ہے بائیو کیمسٹری کہلاتی ہے۔

نیوکلیائی کیمیا

نیوکلیئر کیمسٹری میں تابکاری، نوکلیائی عملیات اور نوکلیائی خصوصیات کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔

صنعتی کیمیا

کیمسٹری کی وہ شاخ جس میں تجارتی پیمانے پر مرکبات بنانے کے طریقوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے، انڈسٹریل کیمسٹری کہلاتی ہے۔

ماحولیاتی کیمیا

انوائرنمنٹل کیمسٹری، حیاتیاتی کیمیائی (biochemical) مظاہر جو قدرتی طور پر زمین پر رونما ہوتے ہیں کے مطالعہ سے متعلق ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Tags:

کیمیا تعریفکیمیا سرخیاںکیمیا تاریخکیمیا دوری جدولکیمیا شا خیںکیمیا مزید دیکھیےکیمیا حوالہ جاتکیمیاآئونجوہرسائنسسالمہعلوم فطریہمادہکیمیائی تعاملکیمیائی شےکیمیائی عنصرکیمیائی مرکب

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

لعل شہباز قلندربیت المعموروالدہ مرحومہ کی یاد میںاشاعت اسلامسعودی عربایران میں مذہبشملہ وفدسر سید احمد خان کے نظریات و تعلیماتخواجہ غلام فریدکاجل اگروالعبد اللہ بن وہبغار حرامرزا محمد رفیع سوداجمراتمعوذتیننفس کی اقساماردو افسانہ نگاروں کی فہرستالانفالولی دکنینسخ (قرآن)ہارون الرشیدعربی زبانداؤد (اسلام)کیمیاصحیح بخاریچنگیز خانلاشعوروراثت کا اسلامی تصورآئین پاکستان میں اٹھارہویں ترمیمسماجی مسائلمرزا فرحت اللہ بیگآئین پاکستانعدلجامعہ بیت السلام تلہ گنگفہرست وزرائے اعظم پاکستانایرانی یہودایمان بالملائکہبنو امیہسیرت النبی (کتاب)ابو حنیفہاہل حدیثجملہ کی اقسامیوٹیوبعید الفطرسورہ الممتحنہاصول الشاشیساحل عدیمدولت فلسطینظفر علی خانحفیظ جالندھرینشان حیدراجزائے جملہخطبہ حجۃ الوداعحلف الفضولسنن ابی داؤدامیر خسرولیاقت علی خانفیصل آبادسعادت حسن منٹوعبد اللہ بن عباسکلو میٹررومجناح کے چودہ نکاتمیری انطونیاشعب ابی طالببرصغیرموبائل فوناخوت فاؤنڈیشنفہرست ممالک بلحاظ رقبہاحمد سرہندیعباس بن علیالطاف حسین حالیپاکستانی عددی پیمانوں کا جدولنظریہ پاکستاناسم ضمیرردیفمہرغار ثورنعت🡆 More