کیا آپ نے ہر صفحے کے اوپر دیا گیا ---- ترمیم ---- کا بٹن دیکھا؟ اگر آپ کسی بھی صفحے پر اس بٹن کو کلک کریں گے تو اس صفحے کا متن ایک لکھائی خانے میں کھل جائے گا جس کو تدوینی خانہ (ایڈٹ باکس) کہتے ہیں۔ ویکیپیڈیا پر آپ اسی وقت کسی بھی مضمون میں ترمیم کر سکتے ہیں اور یا پھر اسی وقت کوئی نیا مضمون لکھ بھی سکتے ہیں اور ایسا کرنے کے لیے آپ پر رکنیت حاصل کرنے یا اپنے نام کا اندراج کرنے کی قید بھی نہیں۔
ابتداء کیجیے! | اڑوس پڑوس | تحریر کریں | شکل صورت | شکل صورت | ربط سازی | بات چیت | اندراج رکنیت | اضافی معلومات |
اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ابھی آپ کو مضامین لکھنے اور لکھ کر ان کو محفوظ کرنے کے بارے میں اعتماد حاصل نہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ عملی طور پر مضامین کی لکھائی میں حصہ لینے سے پہلے تھوڑی سی مشق کر لی جائے اور کچھ ہاتھ صاف کر لیا جائے و آپ ایسا بہت آسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں کیونکہ ویکیپیڈیا پر مشق کرنے اور تجربات کرنے کے لیے بھی ایک جگہ مخصوص کی گئی ہے۔ صفحہ اول پر آپ کو خوش آمدید کے خانے میں بائیں جانب ؛ تختہ مشق برائے مشق ، لکھا ہوا نظر آئے گا اور جب آپ اس پر کلک کریں گے تو یہ آپ کو مشق کرنے کی جگہ تک لے جائے گا۔
This article uses material from the Wikipedia اردو article ویکیپیڈیا:جسے کوئی بھی مرتب کرسکتا ہے, which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.