مچھلی

مچھلیاں فقاری آبی جانور ہیں، جنہیں سرد خون والا جانور بھی کہا جاتا ہے۔ چھلکوں سے دھکا ہوا اور پانی میں تیرنے کے لیے بنے خصوصی پر اور گلپھڑوں سے لیس۔ مچھلیاں کھلے سمندر، تازے پانی، دریاؤں،جھیلوں سے لے کر پہاڑی جھرنوں سمندر کی اتھاہ گہرائیوں تک میں پائی جاتی ہے۔ مچھلی دنیا بھر میں انسانوں کی سمندری غذائی ضرورت پورا کرنے کے لیے نہایت اہم گردانی جاتی ہے، خواہ وہ سمندروں یا کھلے آبی مقامات سے شکار کی جائیں یا اُن کی پرورش انسان کے بنائے ہوئے ماہی خانوں میں کی جائے، جیسا کہ مرغیوں کی افزائش کے لیے مرغی خانے یا دیگر جانوروں کے لیے باڑے بنائے جاتے ہیں۔ مچھلیوں کا شکار یا افزائش تفریحء طبع یا محظوظ ہونے کے لیے بھی کیا جاتا ہے، جیسا کہ شوقین لوگوں کا ڈنڈیوں پر ڈور لگا کر مچھلی کا شکار کرنا یا لوگوں کا گھروں کے باغیچہ میں تالابوں یا مہمان خانوں میں شیشے سے بنے ماہی پروری کے بڑے مچھلی گھر (Aquarium) رکھنا، جو عموماً لوگوں کو دکھانے اور محظوظ کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔ مچھلی مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں میں بھی صدیوں سے نہایت اہمیت کی حامل ہے، دیوتاؤں سے لے کر مذہبی علامات، کتابوں کے موضوعات سے لے کر فلموں تک ہر جگہ مچھلی کا کردار و ذکر نظر آتا ہے۔

مچھلی
آبی مخلوق - مچھلی

پاکستان کی قومی مچھلی مہاشیر ہے۔

پرانھا مچھلی کے بارے میں کچھ دلچسپ معلومات

پر نہا مچھلی کا نام برازیلی مقامی ٹوپی زبان سے مچھلی (پری اور دانت (رینا) سے نکلا ہے۔ قدوقامت کے لحاظ سے یہ ڈیڑھ فٹ تک لمبی ہوتی ہے۔ جنوبی امریکا کے دریاؤں اور جھیلوں میں ان کی اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان کی تقریباً ساٹھ سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں لیکن ان میں سے سب سے زیادہ خطرناک ریجڈ (wreged) پرنہا ہے۔ یہ مچھلیاں ایک جھنڈ کی صورت میں رہتی ہیں، جنھیں مقامی زبان میں شول (shoal) کہتے ہیں۔ مزید جانیں۔

Tags:

انسانجھیلدریادُنیاسمندرمرغی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

املادین و مذہبموطأ امام مالکریڈکلف لائنقلبی وِ عائی نظامعلم تجویدآئین پاکستان میں ترامیمحدیث قدسیسیاستاختلاف (فقہی اصطلاح)معاویہ بن ابو سفیانبلند ترین پہاڑوں کی فہرستمحمد باقردبستان دہلیتقسیم بنگالمعاشیاتاودھ پنچپاکستان کی آب و ہوابدرابو الکلام آزادمحمد اقبالاصطلاحیاتہارون الرشیدقیاسترقی پسند شاعریمعاذ بن جبلعلی ہجویریرموز اوقافعبد اللہ بن عباسپاکستان کا پرچمدریائے سندھچی گویرابلھے شاہحسرت موہانیافغانستانفہرست وزرائے اعظم پاکستانلوط (اسلام)لعل شہباز قلندرصرف و نحوقطب الدین بختیار کاکیعبد المطلبعثمان بن عفانمسیلمہ کذابروئیداد خانفاطمہ زہراایف سکس تھری(F-6/3) اسلام آبادجمہوریتمعوذتینملائیشیااردو ہندی تنازعروزنامہ جنگداؤد (اسلام)مسجد اقصٰیابو الاعلی مودودیغزلمشرق وسطیعبادت (اسلام)ٹیپو سلطاناشتراکیتوحیغار حرانکاحنماز سفریوسفزئیخطبہ حجۃ الوداعنور الدین زنگیانسانی غذا کے اجزالغوی معنیاردو شاعریسلیمان (اسلام)آئین پاکستان 1956ءکشمیرعبد اللہ بن عبد المطلبجین متمالک بن انسپندرہویں قومی اسمبلی پاکستان کے ارکان کی فہرستفحش فلماحمدیہ🡆 More