مارٹن لوتھر

مارٹن لوتھر (معاونت·معلومات) (10 نومبر 1483ء – 18 فروری 1546ء) جرمن راہب، پادری اور الٰہیات دان تھا۔ سولہویں صدی میں پاپائیت کے خلاف اٹھنے والی تحریکوں میں جس شخص نے انقلابی روح پھونکی، وہ مارٹن لوتھر تھے۔

مارٹن لوتھر
مارٹن لوتھر
لوتھر کی 1533ء کی ایک تصوراتی تصویر
پیدائش10 نومبر 1483(1483-11-10)
ایسلیبن، مقدس رومی سلطنت
وفات18 فروری 1546(1546-20-18) (عمر  62 سال)
ایسلیبن، مقدس رومی سلطنت
پیشہراہب، پادری، الٰہیات دان
شریک حیاتکترینا وون بورا
اولادہانس، ایلزبتھ لوتھر، مگدالینا لوتھر، مارٹن، پال لوتھر، مارگریٹ
متاثر شخصیاتپولس, اگستین
مؤثر شخصیاتفلپ مالانچتھن، لوتھریت، جان کالون، کارل بارتھ
دستخط
مارٹن لوتھر

مارٹن لوتھر کا نظریہ شیطان اپنے عہد کی پیداوار ہے۔ اس نے ہر جگہ پر شیطان کو دیکھا اور متواتر اس کے ساتھ نبرد آزما رہا اور خدا پر ایمان کے ساتھ اسے شکست دی۔ اس نے پوپ کو مجسم شیطان یا مخالف مسیح (دجال)، جبکہ کاتھولک کلیسیا کو شیطان کی بادشاہت قرار دیا۔

ابتدائی زندگی

لوتھر جرمن ریاست سکسنی (Saxony) میں کے ایک غریب گھرانے میں 10 نومبر 1483ء کو پیدا ہوئے۔

تعلیم

غربت کی وجہ سے اُن کے گھر والے اُن کے تعلیمی اخراجات پورے نہیں کر سکتے تھے۔ اس لیے انھوں نے خود کماکر تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کیا اورقانون کی تعلیم حاصل کی

راہب

قانون کی تعلیم مکمل کرکے انھوں نے مذہب کی طرف توجہ دی اور وہ پادری کے عہدے پر فائز ہوئے

یورپ کا دورہ

پادری بننے کے بعد انھوں نے یورپ کا دورہ کیا اور ٹولر کی وغیرہ تصانیف سے بے حد متاثر ہوئے۔ اس سفر نے ان پر یہ واضح کر دیا کہ یورپ روحانی پیشوائی کا اہل نہیں ہے اور پاپائیت ان کے مذہب کے خلاف ہے۔

پاپائیت کی مخالفت

دورے سے واپس آتے ہی انھوں نے پوپ کی شدید مخالفت شروع کردی۔ انھوں نے معافی نامے کو باطل قرار دیا اور کلیسیا کی طرف سے ہونے والے تمام مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔21 اکتوبر 1517 کا دن نہ صرف مارٹن لوتھر بلکہ مسیحیت کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،اس دن لوتھر نے باقاعدہ طور پر پوپ کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا۔ جرمنی کے شہر وٹن برگ (Wittenberg)کے گرجے کی دیوار پر لاطینی زبان میں طویل عبارت لکھ کر آویزاں کردی جس میں پوپ کے معافی نامہ دینے کے اختیار پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ اس زمانے کے پوپ لیو دہم (1521-1475) تھے جو مارٹن کی اس بغاوت سے بے خبر نہیں تھے۔ انھوں نے لوتھر کو ایک فتنہ قرار دیتے ہوئے ان کے اکتالیس عقائد کو باطل قرار دیا اورعوام سے ان کی کتابیں جلادینے کی اپیل کی۔ اس سلسلے میں لوتھر کو علماءکے سامنے طلب کیا گیا لیکن لوتھر اپنے خیالات پر ڈٹے رہے اور اپنے موقف سے ہٹنے پر کسی صورت راضی نہ ہوئے۔ چونکہ اب لوتھر کے حامیوں کی تعداد ہزاروں کی تھی جن میں کئی شہزادے بھی شامل تھے اس لیے انھیں سخت سزا دینا ممکن نہ تھا۔ تاہم انھیں ایک سال کے لیے قید کیا گیا۔

بائبل کا جرمنی میں ترجمہ

اپنی ایک سالہ قید میں انھوں نے بائبل کا جرمنی زبان میں ترجمہ کیا۔

پروٹسٹنٹ فرقے کا آغاز

لوتھر کی تحریک کی وجہ سے مسیحیت پروٹسٹنٹ اور کاتھولک میں تقسیم ہو گئی۔ پروٹسٹنٹ فرقہ جدید رحجان کا حامل تھا،لوتھر کا اگرچہ 1546 میں انتقال ہو گیا لیکن ان کی تحریک کا اثر ان کے بعد بھی کافی عرصہ قائم رہا۔ مسیحیت میں مذہبی اصلاحی تحریک کے حامیوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی۔ لوتھر کے بعد اس اصلاحی کام کو زونگلی، جان کالون اور جان ناکس نے آگے بڑھایا۔

مارٹن لوتھر اور اقبال

علامہ اقبال نے اس کا ذکر اپنی بیاض میں کیا ہے جبکہ بالِ جبریل میں آپ نے یوں یاد کیا ہے:

دیکھ چکا المنی‘ شورشِ اصلاحِ دیں

جس نے نہ چھوڑے کہیں نقشِ کہن کے نشاں

وفات

مارٹن لوتھر نے 18 فروری 1546ء کو وفات پائی۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط

Tags:

مارٹن لوتھر ابتدائی زندگیمارٹن لوتھر تعلیممارٹن لوتھر راہبمارٹن لوتھر یورپ کا دورہمارٹن لوتھر پاپائیت کی مخالفتمارٹن لوتھر بائبل کا جرمنی میں ترجمہمارٹن لوتھر پروٹسٹنٹ فرقے کا آغازمارٹن لوتھر اور اقبالمارٹن لوتھر وفاتمارٹن لوتھر مزید دیکھیےمارٹن لوتھر حوالہ جاتمارٹن لوتھر بیرونی روابطمارٹن لوتھر10 نومبر1483ء1546ء18 فروریMartin Luther.oggاس آواز سے متعلقالٰہیات دانجرمنیراہبفائل:Martin Luther.oggپادریپاپائیت

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

جیمی ویلزعشراسلام اور حیواناتصنعتی انقلابفقہ حنفی کی کتابیںمعاویہ بن ابو سفیانصفحۂ اولسپریم جوڈیشل کونسل پاکستانغالب کی شاعریاحمد فرازسورہ یٰساسلام میں انبیاء اور رسولدانی ڈینیلاشرف علی تھانویکلمہ کی اقسامدرودترقی پسند تحریکاہل تشیعوہابیتممالک اور ان کے دار الحکومتترکیمیراجیاورنگزیب عالمگیرحرفسلجوقی سلطنتکوسعلم الناسخ والمنسوخبحر اوقیانوسقرآن کے دیگر نامصحاح ستہعراقمسجد نبویزباناخوت فاؤنڈیشنبچوں کی نشوونمامحمد باقروضوعام الفیلدولت فلسطینسورہ الاحزابدریائے سندھروزہ (اسلام)قافیہعبد المطلبتاریخ یورپاقوام متحدہمواخاتحدیثپریم چند کی افسانہ نگاریمحمد بن عبد اللہتاریخ فلسطینمحمد بن حسن مہدیکرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کی فہرستدار العلوم ندوۃ العلماءوزارت امور خارجہ (پاکستان)غار حرامیدانی علاقہمصعب بن عمیرآبی چکردرخواستمعاشرہمراۃ العروسدرود ابراہیمیمختار ثقفیبدھ متانجمن پنجابحیواناتانسانی ڈھانچہکوریا جنگمالک بن انسقوم سباعبدالرحمن بن عوفاصناف ادبفتنہالاتقان فی علوم القرآنکشف المحجوبایچیسن کالجاسم نکرہفعل🡆 More