مائیکل جیکسن

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار۔مائیکل جیکسن امریکی ریاست انڈیانا میں انتیس اگست انیس سو اٹھاون کو پیدا ہوئے تھے۔ کنگ آف پاپ کے لقب سے پہچانے جانے والے مائیکل امریکی موسیقار اور گلوکار تھے۔ موسیقی سے لگاؤ کے باعث بہت کم عمر میں ہی اسٹار بننے کی جستجو میں لگ گئے اور امریکی تاریخ کے کامیاب ترین موسیقار بنے۔ ان کی موسیقی، رقص اورعوامی توجہ کی مرکز زندگی نے ان کو مقبول عام ثقافت کا چار دہایئوں تک مرکز بنائے رکھا۔

مائیکل جیکسن
(انگریزی میں: Michael Jackson ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مائیکل جیکسن
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Michael Joseph Jackson ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 29 اگست 1958ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گری، انڈیانا  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 25 جون 2009ء (51 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاس اینجلس  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن قبرستان فارسٹ لان میموریل پارک  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مائیکل جیکسن ریاستہائے متحدہ امریکا  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
مذہب یہوواہ کے گواہ  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طبی کیفیت برص  ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ لیزا میری پریسلے (26 مئی 1994–20 اگست 1996)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد جو جیکسن  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ کیتھرین جیکسن  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
ریبی جیکسن،  جینٹ جیکسن،  لا ٹویا جیکسن،  جرمین جیکسن،  مارلن جیکسن،  رینڈی جیکسن،  جیکی جیکسن،  ٹیٹو جیکسن،  برینڈن جیکسن  ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان جیکسن خاندان  ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
نوع پاپ موسیقی،  سول موسیقی،  رقص موسیقی،  ڈسکو،  راک موسیقی،  بلوز موسیقی،  ردھم اینڈ بلوز،  ہپ ہاپ موسیقی،  ہارڈ راک،  سامبا،  ڈانس پاپ  ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوع صوت دھیوٹ  ویکی ڈیٹا پر (P412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آلہ موسیقی صوت،  پیانو  ویکی ڈیٹا پر (P1303) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پروڈکشن کمپنی ایپک ریکارڈ،  سونی میوزک،  یونیورسل میوزک گروپ  ویکی ڈیٹا پر (P264) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ رقاص،  گلو کار-گیت نگار،  کاروباری شخصیت،  انسان دوست،  فلم ہدایت کار،  منظر نویس،  آپ بیتی نگار،  میوزک پروڈیوسر،  فلم اداکار،  اداکار،  کارجو،  موسیقار،  ریکارڈنگ آرٹسٹ،  گلو کار،  صوتی اداکار،  آرٹ کولکٹر،  نغمہ نگار،  ماڈل،  شاعر  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان امریکی انگریزی،  انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان امریکی انگریزی،  انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل پرفارمنگ آرٹس،  تماش کاری،  کمپوزنگ،  فلمی صنعت  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر چارلی چیپلن،  ڈیانا راس،  بیٹلز  ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (2010)
اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
مائیکل جیکسن
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مائیکل جیکسن
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
السينما.كوم السینما۔ کوم پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P3136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ان کے اعزازات میں گنیز بک برآئے عالمی ریکارڈ میں ایک سے زائد اندراجات، تیرہ گریمی اعزاز، 13 نمبر ایک گانے اور 750 ملین البم کی کاپیوں کی فروخت شامل ہیں۔

کیرئیر کا آغاز

مائیکل جیکسن نے سنہ 1964ء میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو میں شمولیت اختیار کی تھی اور ابتدائی طور پر وہ اس گروپ میں طنبورہ اور بونگو بجاتے تھے۔ تاہم جلد ہی وہ اس گروپ کے مرکزِ نظر بن گئے اور مرکزی گلوکار کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

گلیڈی نائٹ اور بابی ٹیلر جیسے گلوکاروں نے جیکسن فائیو کو ریکارڈ لیبل کمپنی مو ٹاؤن کے سربراہ بیری گورڈے سے ملوایا اور ڈیٹرائٹ سے تعلق رکھنے والی اس کمپنی کے ساتھ جیکسن فائیو کی پہلی ریلیز ’آئی وانٹ یو بیک‘ سنہ 1969ء میں موسیقی چارٹس پر سرفہرست رہی۔ اس وقت مائیکل کی عمر صرف گیارہ برس تھی۔ آنے والے چھ برس میں اس گروپ نے اے بی سی، دا لو یو سیو اور آئی ول بی دیئر جیسے ہٹ نغمات بنائے۔

سولو البم

’وذرڈْ آف اوز‘ کی شہری پس منظر میں پیشکش ’وز‘ کی تیاری کے دوران جیکسن کی ملاقات موسیقار کوئنسی جونز سے ہوئی۔ انھوں نے مائیکل کو اپنا سولو البم بنانے کو کہا اور اس فرمائش کا نتیجہ کلاسیک ڈسکو البم ’آف دی وال‘ کی صورت میں سامنے آیا۔ اس البم کی دس ملین کاپیاں فروخت ہوئیں اور اس میں 'ڈونٹ سٹاپ ٹل یو گٹ اینف' اور 'راک ودھ یو' جیسے مشہور گانے شامل تھے۔

تھرلر

1982ء مائیکل جیکسن نے اپنا شہرۂ آفاق پاپ میوزک البم ’تھرلر‘ پیش کیا جس نے پاپ میوزک کی تشہیر کی نئی تاریخ رقم کی۔ اس البم کو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا جاتا ہے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس البم کی پینسٹھ ملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ اس البم کے نو گانوں میں سے سات میوزک چارٹس پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

مون واک

1983ء میں مو ٹاؤن ٹی وی سپیشل میں مائیکل جیکسن نے تھرلر البم کے گیت 'بلی جین' پر رقص میں ایک نئی حرکت متعارف کروائی جسے دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے۔ اس حرکت کو بعد ازاں 'مون واک' کا نام دیا گیا۔ مون واک رقص ميں ناظر کی نظر کو دھوکا دینے والا ایک ایسا کرتب ہے جس میں رقاص بظاہر آگے کی طرف قدم اٹھاتا ہے لیکن بجائے آگے بڑھنے کے پیچھے کی طرف جاتا ہے۔ مو ٹاؤن کے اس ٹیوی پروگرام کے اگلے ہی روز تھرلر کی فروخت میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

بیڈ اور پلاسٹک سرجری

1987ء میں اپنے البم بیڈ کی ویڈیو میں مائیکل سفید فام شکل میں نظر آئے جس سے یہ افواہیں زور پکڑ گئیں کہ انھوں نے پلاسٹک سرجری یا سکن بلیچنگ کرائی ہے۔ لیکن یہ افواہیں مائیکل کی مقبولیت کو نقصان نہ پہنچا سکیں اور ان کے البم ’بیڈ‘ کی تیس ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔ اس البم کی مقبولیت کے بعد جیکسن نے اپنا پہلا سولو ٹور شروع کیا۔ ’بیڈ‘ کے کانسٹرس میں جہاں جادوئی کمالات اور لیزر کا استعمال تھا وہیں ایک موقع پر جیکسن ایک کرین پر شائقین کے سروں کے اوپر سے گزرتے بھی دکھائی دیے۔ اس ٹور کے اختتامی دنوں میں جیکسن نے اپنی سوانح حیات تحریر کی اور لکھا کہ

میں دنیا کے چند سب سے تنہا افراد میں سے ایک ہوں۔

ہیپ ہاپ

ہپ ہاپ موسیقی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مائیکل جیکسن نے 1991ء میں اپنی نئی البم ’ڈینجرس‘ کے لیے موسیقار ٹیڈی رائلی کی خدمات حاصل کیں۔ شائقین اور ناقدین دونوں کو اگرچہ یہ البم زیادہ پسند نہ آئی لیکن اس میں مائیکل کے چند مشہور ترین گانے شامل تھے۔ ان گانوں میں بلیک اینڈ وائٹ، ریممبر دا ٹائم اور ان دا کلوزٹ شامل ہیں۔

اس البم کی تشہیر کے دوران جیکسن نے امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کو اپنی رینچ ’نیور لینڈ‘ پر مدعو کیا کہ وہ اپنا ایک شو وہاں سے پیش کریں جس میں مائیکل نے شرکت کی۔ اس شو کے دوران مائیکل نے بتایا کہ ان کے والد انھیں مارتے پیٹتے تھے، انھوں نے دو مرتبہ پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور ان کی کھال کی بدلتی رنگت کھال کے مساموں کو خراب کرنے والی ایک بیماری کا نتیجہ ہے۔

الزامات

1993ء میں گیارہ سالہ بچے جوڈی چینڈلر کے اہلِ خانہ نے مائیکل پر بچے سے بدسلوکی کا الزام لگایا۔ مائیکل جیکسن نے ان الزامات سے انکار کیا تاہم لاس اینجلس پولیس نے مائیکل کے گھر پر اس وقت چھاپہ مارا جب وہ مشرقِ بعید کے ٹور پر تھا۔ بعد ازاں مائیکل نے اس بچے کے خاندان سے عدالت کے باہر ایک اندازے کے مطابق بیس ملین ڈالر کے عوض تصفیہ کر لیا۔ جوڈی چینڈلر کے والد نے ایک فون کال میں قبول کیا، مائیکل جیکسن معصوم تھا اور الظامات کا مقصد دولت موصول کرنا تھا۔

شادی

1994 میں مائیکل نے آنجہانی امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے سے شادی کر لی جو صرف انیس ماہ چل سکی۔ انیس سو ستانوے میں مائیکل جیکسن کو راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا اور انھوں نے غیر متوقع طور پر ایک نرس ڈیبی رو سے شادی کر لی جس سے ان کا بیٹا پرنس مائیکل پیدا ہوا۔ 1998ء میں ان دونوں کی ایک بیٹی پیرس مائیکل کیتھرین پیدا ہوئی جبکہ سنہ 1999ء میں مائیکل اور ڈیبی میں طلاق ہو گئی جبکہ بچے مائیکل کے پاس ہی رہے۔

مجسمے

1995ء میں ایک ایسے وقت میں جب مائیکل کے سر سے پاپ موسیقی کے شہنشاہ کا تاج کھسک رہا تھا مائیکل نے یورپ میں اپنی نئی البم ’ہز سٹوری‘ کی تشہیر کے لیے اپنے قدآور مجسمے نصب کروائے۔ یہ البم ان کے مقبول ترین گانوں اور نئے گانوں کی سی ڈیز پر مشتمل تھی۔ اگلے برس مائیکل نے برٹ ایوارڈز میں اپنا ہٹ گانا ارتھ سونگ پیش کیا۔

شہرت میں کمی

2003ء میں چھ برس کے عرصے میں تیار ہونے والی مائیکل کی نئی البم ’ان ونسبل‘ میوزک چارٹس پر صرف چھ ہفتے ہی ٹھہر سکی۔ اس البم کا صرف ایک گانا ’راک مائی ورلڈ‘ دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا۔ جیکسن نے تشہیر کی کمی کو البم کی ناکامی کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ کمی اس لیے ہوئی کیونکہ انھوں نے سونی کمپنی کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید سے انکار کر دیا تھا۔

اسی دوران مائیکل کی ذاتی زندگی ایک بار پھر اس وقت خبروں میں آئی جب انھوں نے اپنے گیارہ ماہ کے بیٹے پرنس مائیکل کو کمبل میں لپیٹ کر ایک جرمن ہوٹل کی کھڑکی سے لٹکا دیا۔ ایک ٹی وی دستاویزی فلم میں مائیکل نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے ساتھ سلاتے ہیں۔

گرفتاری

2003ء میں پولیس نے ایک مرتبہ پھر مائیکل کی نیور لینڈ رینچ پر چھاپہ مارا اور اس کے بعد ایک چودہ سالہ لڑکے گیون آرویزو سے بدسلوکی کے الزام کے تحت ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ مائیکل نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور انھیں ہتھکڑی لگا کر تھانے لے جایا گیا۔

یہ مقدمہ پانچ ماہ تک چلا اور عدالت نے مائیکل کو بے قصور قرار دے دیا۔ اس مقدمے اور دیوالیہ ہونے کی خبروں کے بعد مائیکل نے بحرین میں سکونت اختیار کر لی۔.

واپسی

2009ء مارچ میں مائیکل نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ پاپ میوزک کی دنیا میں آخری بار دوبارہ قدم رکھ رہے ہیں اور ان کی واپسی لندن میں پچاس کانسرٹس کے ایک ٹور کے ساتھ ہوگی۔ ان کانسرٹس کے ساڑھے سات لاکھ ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کیے گئے اور ابتدائی چند دن میں تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے۔ مئی میں اس پروگرام کے منتظمین نے ابتدائی چند شوز کی تاریخوں میں یہ کہہ کر ردوبدل کیا کہ مائیکل کو ریہرسلز کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ لیکن ان کی واپسی ممکن نہیں ہو سکی۔ اور موت نے انھیں آ لیا۔

انتقال

25 جون 2009ء کو ایک انجیکشن کے نتیجے میں جسم میں غیر معمولی مقدار میں پروپوفول نامی دوا کی وجہ سے حركت قلب بند ہو جانےكے باعث50 سال كى عمرميں لوس اينجلس ميں انتقال كر گئے۔

بیرونی روابط

حوالہ جات

Tags:

مائیکل جیکسن کیرئیر کا آغازمائیکل جیکسن سولو البممائیکل جیکسن تھرلرمائیکل جیکسن بیڈ اور پلاسٹک سرجریمائیکل جیکسن ہیپ ہاپمائیکل جیکسن الزاماتمائیکل جیکسن شادیمائیکل جیکسن مجسمےمائیکل جیکسن شہرت میں کمیمائیکل جیکسن گرفتاریمائیکل جیکسن واپسیمائیکل جیکسن انتقالمائیکل جیکسن بیرونی روابطمائیکل جیکسن حوالہ جاتمائیکل جیکسن

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

تصویرمحمد مکہ میںفہرست ممالک بلحاظ آمدن مساواتانتونی وین لیونہوکغزوہ بنی قریظہکلمہ کی اقسامپاک بھارت جنگ 1965ءخلافت عباسیہتقسیم ہنداصناف ادبلفظ کی اقسامہندوستانحذیفہ بن یمانکتب احادیث کی فہرستمکہصحابہ کی فہرستفلماولاد محمدعبد المطلبیعقوب (اسلام)سلطنت غزنویہطنز و مزاحمسلم سائنس دانوں کی فہرستن م راشدناصر زملؔوزیر خارجہ پاکستانثقافتگنتیفتح مکہجہادتوحیدرومی سلطنتسورہ العنکبوتاجوائنآبی چکرمثنوی مولانا رومجغرافیہغزوہ خندقماشاءاللہتشہدیوسفچی گویرااسلامی تقویمقراء سبعہدبری جماعاردو زبان کے مختلف نامفاطمہ جناحعزیرعبد اللہ بن عبد المطلبمسجد اقصٰیاسمائے نبی محمدبنو قریظہیونساسم معرفہفضل الرحمٰن (سیاست دان)حرب الفجارلوط (اسلام)آل انڈیا مسلم لیگہامان (وزیر فرعون)مسدس حالینکاحبہادر شاہ ظفربسنتڈیلٹااسلام بلحاظ ملکایشیامکی اور مدنی سورتیںقرآنی رموز اوقافتاریخاسلام آبادنجاستضرب المثلفورٹ ولیم کالجاحمد بن حنبلایلزبتھ دوم🡆 More