شہباز شریف: موجودہ پاکستانی وزیر اعظم

میاں محمد شہباز شریف (پیدائش؛ 23 ستمبر 1951ء) ایک پاکستانی سیاست دان اور تاجر ہیں جو اس وقت مارچ 2024ء سے پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ اپریل 2022ء سے اگست 2023ء تک اس عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں۔ اس سے قبل اپنے سیاسی کیرئیر میں وہ تین بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، جس سے وہ پنجاب کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعلیٰ بن گئے۔

شہباز شریف
شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 23 ستمبر 1951ء (73 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ تہمینہ درانی  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد محمد حمزہ شہبازشریف  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد میاں محمد شریف  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان شریف خاندان  ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
وزیر اعلیٰ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
20 فروری 1997  – 12 اکتوبر 1999 
شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ میاں محمد افضل حیات 
پرویزالہی  شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ
وزیر اعلیٰ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
8 جون 2008  – 26 مارچ 2013 
شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ دوست محمد کھوسہ 
نجم سیٹھی  شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
2009  – 2011 
شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ چودھری نثار علی خان 
نواز شریف  شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ
وزیر اعلیٰ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
8 جون 2013  – 8 جون 2018 
شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ نجم سیٹھی 
حسن عسکری رضوی  شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
13 مارچ 2018 
شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ نواز شریف 
  شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ
شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ وزیر اعظم پاکستان (23 )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
11 اپریل 2022  – 13 اگست 2023 
شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ عمران خان 
انورالحق کاکر  شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ
شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ وزیر اعظم پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
3 مارچ 2024 
شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ انورالحق کاکر 
  شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ
عملی زندگی
مادر علمی سینٹ انتھونی ہائی اسکول
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان پنجابی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان پنجابی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کل دولت
دستخط
شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وہ 8 جون 2013ء سے 8 جون 2018ء تک وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابقہ قائد حزب اختلاف، ایوان زیریں پاکستان رہے۔ سیاسی طور پر ان کا تعلق شریف خاندان سے ہے، میاں محمد شریف (بانی اتفاق گروپ) ان کے والد اور سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ان کے بھائی ہیں۔ شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موجودہ صدر بھی ہیں۔ شہباز شریف 1988ء میں پنجاب صوبائی اسمبلی اور 1990ء میں قومی اسمبلی پاکستان کے رکن منتخب ہوئے۔ 1993ء میں دوبارہ پنجاب صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور قائد حزب اختلاف نامزد ہوئے۔ 1997ء میں تیسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے، شہباز شریف نے 20 فروری 1997ء کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔

پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء

1999ء میں فوجی انقلاب کے بعد، شہباز شریف نے سعودی عرب میں جلا وطنی کی زندگی گزاری اور آخرکار 2007ء میں پاکستان واپسی ہوئی۔ پاکستان کے عام انتخابات 2008ء میں کامیابی کے بعد شہباز شریف دوسری بار وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے، 2009ء میں جب صدر آصف علی زرداری نے گورنر راج کا نفاذ کر کے سلمان تاثیر کو گورنر پنجاب نامزد کیا تو شہباز شریف معزول ہو گئے۔ شریف برادران نے عدالت کی بحالی کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حکومت کی خلاف لانگ مارچ کیا جس کے نتیجے میں عدلیہ بحال ہو گئی اور گورنر راج ختم ہو گیا۔ شریف کے دوسرے دور میں بنیادی ڈھانچے میں ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی اور 2011ء میں ڈینگی کے بخار کو پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہے۔

خاندان

شہباز شریف 23 ستمبر 1951ء کو لاہور، پنجاب، پاکستان کے مسلمان مشہور کشمیری خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد میاں محمد شریف ایک صنعت کار تھے۔ ان کے والد کا تعلق امرتسر سے تھے، جو تقسیم ہند کے بعد پاکستان ہجرت کر آئے۔ ان کی والدہ کا نام شمیم اختر تھا۔ ان کے دو بھائی عباس اور میاں محمد نواز شریف (سابق وزیر اعظم پاکستان) ہیں۔ نواز شریف تین بار وزیر اعطم پاکستان منتخب ہو چکے ہیں۔ ان کی بھابھی کلثوم نواز خاتون اول بھی رہی ہیں۔ کلثوم نواز تین بار خاتون اول پاکستان رہی ہیں جو اس عہدے پر پاکستان میں سب سے زیادہ غیر مسلسل وقت گزار چکی ہیں۔ شہباز شریف کا بیٹا حمزہ شہباز شریف اور بھتیجی مریم نواز اس وقت سیاست میں ہیں۔

شادیاں

ان کی پہلی شادی ان کے والد کی اجازت سے 1973ء میں ان کی کزن بیگم نصرت شہباز سے ہوئی جن سے ان کے دو بیٹے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز اور تین بیٹیاں ہیں۔ حمزہ شہباز سیاست دان ہے اور قومی اسمبلی کے رکن بھی ہے۔ انھوں نے 1993ء میں دوسری شادی عالیہ ہنی سے کی جن سے ان کی ایک بیٹی خدیجہ ہیں۔ انھوں نے عالیہ ہنی کو جلاوطنی کے دور میں سعودی عرب میں طلاق دے دی تھی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شہباز شریف نے تیسری شادی تہمینہ درانی سے کی جس کا وہ اقرار نہیں کرتے، اگر یہ سچ ہے تو یہ دونوں کی تیسری، تیسری شادی ہے۔

عہدے اور دورانیہ

  • صدر ایوانِ صنعت و تجارت لاہور (لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) 1985ء
  • رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے پنجاب) 1988–1990ء
  • رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) 1990–1993ء
  • رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے پنجاب) اور قائدِ حزبِ اختلاف 1993–1996ء
  • رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے پنجاب) اور وزیر اعلیٰ پنجاب 20 فروری 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء
  • صدر مسلم لیگ نواز گروپ اگست 2002ء تا حال
  • فروری 2008ء کے انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات میں جیت کر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے۔
  • مئی 2013ء کے انتخابات کے بعد آپ پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے۔

وزارتِ اعلیٰ پنجاب

میاں محمد شہباز شریف 20 فروری 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء تک پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے۔ ان کا دور نہائت سخت انتظام کے لیے مشہور ہے جس میں انھوں نے لاہور کی شکل بدلنے کی کوشش کی۔ خصوصاً ناجائز تجاوزات میں سے بے شمار کو ختم کیا۔ انھوں نے پنجاب کے ایسے اسکولوں کے خلاف بھی اقدام اٹھائے جو عرف عام میں بھوت اسکول یا گھوسٹ اسکول کہلاتے ہیں یعنی وسائل استعمال کرتے ہیں مگر وہاں اساتذہ نہیں ہوتے یا سرے سے اسکول ہی نہیں ہوتا۔ انھوں نے ڈھائی سال کے دوران میں اقربا پروری اور سفارش کے خلاف بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اور بوٹی مافیا کے خلاف کام کیا۔ اپنے دور کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔ اور اس دوران میں پورے پنجاب میں کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی گئی۔ پولیس میں پہلی دفعہ پڑھے لکھے جوان لڑکوں کی بھرتی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی۔

فروری 2008ء کے انتخابات کے بعد ضمنی انتخاب میں جیت کر دوبارہ صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ مئی 2013ء کے انتخابات کے بعد آپ پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے اور 8 جون 2018ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

وزیر اعظم پاکستان

بطور وزیر اعظم پہلی بار

شہباز شریف: پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء, خاندان, عہدے اور دورانیہ 
شہباز شریف سمرقند میں 2022ء شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں

10 اپریل 2022ء کو، شہباز شریف کو 2022ء کے پاکستانی آئینی بحران کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان پر عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے لیے امیدوار نامزد کیا تھا۔

وہ 11 اپریل 2022ء کو وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ انھوں نے اسی دن اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، جس کا انتظام سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کیا، صدر عارف علوی کے قائم مقام، جو "تکلیف" کی شکایت کے بعد طبی چھٹی پر تھے۔

ایم کیو ایم، پاکستان مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی پی ڈی ایم اتحاد میں شامل ہونے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا، جس سے وہ مجموعی طور پر 152 نشستیں ہو گئی۔ اس کے جواب میں، عمران خان نے آنے والے اتحاد کو "دن کی روشنی میں ڈاکہ" قرار دیا اور "چوری شدہ ووٹوں سے حکومت بنانے کی غلط مہم جوئی کے خلاف" خبردار کیا۔ ان کی زیر قیادت حکومت شروع ہونے سے پہلے ہی کمزور دکھائی دیتی تھی۔

بطور وزیر اعظم دوسری بار

3 مارچ 2024ء کو، شہباز شریف دوسری مدت کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہوئے، انھوں نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عمر ایوب خان کے 92 ووٹوں کے مقابلے میں 201 ووٹ حاصل کیے۔وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے جن اتحادی جماعتوں نے شہباز شریف کو ووٹ دیا ان میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم-پی)، پاکستان مسلم لیگ، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) شامل ہیں۔

جلا وطنی

12 اکتوبر 1999ء کو پاکستان میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا اور دوسرے لوگوں کے ساتھ شہباز شریف بھی قید میں رہے۔ بعد ازاں انھیں سعودی عرب جلا وطن کر دیا گیا۔ حکومت کے مطابق یہ ایک معاہدہ کے تحت ہوا مگر اس سے شریف خاندان انکار کرتا ہے اور حکومت بھی کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکی۔ لاہور ہائی کورٹ نے جب فیصلہ دیا کہ وہ پاکستان آنے میں آزاد ہیں تو انھوں نے 11 مئی 2004ء کو انھوں نے پاکستان واپس آنے کی کوشش کی مگر لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے (علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ) پر انھیں گرفتار کر کے واپس سعودی عرب بھیج دیا گیا۔ سعودی عرب سے پھر وہ برطانیہ کے دار الحکومت لندن چلے گئے ہیں اور وہاں سے سیاست کرتے تھے۔ اس کے بعد وہ نواز شریف کے ساتھ لندن منتقل ہو گئے۔ حال ہی میں آل پارٹی کانفرنس میں انھوں نے فعال کردار ادا کیا ہے۔

مسلم لیگ کی صدارت

سعودی عرب میں قیام کے دوران میں 3 اگست 2002ء کو پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کا صدر چنا گیا۔ 2 اگست 2006ء کو انھیں دوبارہ اگلی مدت کے لیے چنا گیا۔ نواز شریف کے مطابق پاکستانی حکومت نے انھیں اپنے بھائی نواز شریف سے متنفر کرنے کی کوشش بھی کی مگر ناکامی ہوئی۔ شہباز شریف کے مطابق وہ نواز شریف کو اپنے والد کی جگہ سمجھتے ہیں۔

ایف آئی آر

انقلاب مارچ کے دوران میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی مداخلت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران میں شہید ہونے والے 14 افراد کے قتل اور 90 سے زائد کے شدید زخمی ہونے والوں کو انصاف دلانے کے لیے وزیر اعلیٰٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سمیت 9 افراد کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج ہوئی۔

الزامات اور مقدمات

5 اکتوبر 2018ء کو شہباز شریف کو صاف پانی کرپشن اسکینڈل اور آشیانہ ہاؤسنگ اسیکنڈل کی وجہ سے نیب نے گرفتار کر لیا صاف پانی کمپنی حکومت پنجاب نے قائم کی تھی تاکہ ہر شخص کو پانی فراہم کیا جا سکے۔ تاہم صاف پانی اسکینڈل میں مبینہ مالی ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا۔ نیب کے مطابق شہباز شریف نے اپنی من پسند کمپنیوں کو ٹھیکا دیا اور اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا۔ نیب کے مطابق اسکینڈل میں ملزمان کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط

سیاسی عہدے
ماقبل  وزیر اعلیٰ پنجاب
1997–1999
خالی
عہدے پر اگلی شخصیت
چودھری پرویز الٰہی
ماقبل  وزیر اعلیٰ پنجاب
2008–2013
مابعد 
ماقبل  وزیر اعلیٰ پنجاب
2013–2018
مابعد 
ماقبل  قائد حزب اختلاف
2018–2022
خالی
ماقبل  وزیراعظم پاکستان
2022–موجودہ
برسرِ عہدہ
سیاسی جماعتوں کے عہدے
ماقبل  لیڈر پاکستان مسلم لیگ (ن)
2009–2011
مابعد 
ماقبل  لیڈر پاکستان مسلم لیگ (ن)
2018–موجودہ
برسرِ عہدہ

Tags:

شہباز شریف پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ءشہباز شریف خاندانشہباز شریف عہدے اور دورانیہشہباز شریف وزارتِ اعلیٰ پنجابشہباز شریف وزیر اعظم پاکستانشہباز شریف جلا وطنیشہباز شریف مسلم لیگ کی صدارتشہباز شریف ایف آئی آرشہباز شریف الزامات اور مقدماتشہباز شریف مزید دیکھیےشہباز شریف حوالہ جاتشہباز شریف بیرونی روابطشہباز شریفوزیر اعظم پاکستانوزیر اعلیٰ پنجابپاکستان مسلم لیگ (ن)

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

قاسم بن حسنبنو امیہطارق بن زیاداسم مصدرخالد بن ولیدنظام شمسیمکہراولپنڈیغزوہ بنی قینقاعمحمد بن اسماعیل بخاریقرارداد مقاصدعکرمہ بن ابوجہلمیثاق مدینہغزوہ احدمحمود غزنویفتح سندھریاست ہائے متحدہعلم بیانتقسیم ہندذوالفقار علی بھٹوآئین پاکستانمحمد بن عبد اللہخطبہ حجۃ الوداعپنجابی زبانناول کے اجزائے ترکیبیحنظلہ بن ابی عامرمعاویہ بن ابو سفیانسب رستاریخ پاکستانمحمد بن ماجہمریم بنت عمرانبلوچ قومادبوحدت الوجودجمع (قواعد)امیر تیموراردو حروف تہجیقدیم دنیا کے سات عجائبات عالمپنجاب کے اضلاع (پاکستان)حروف مقطعاتپشتونبحیرہ رومتونسسائمن کمشنبرانڈی لومحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سر،گردن اور بالنفسیاتپنجاب کی زمینی پیمائشقصیدہجعفر صادقام سلمہانشاء اللہ خان انشاارکان اسلامتابعین کی فہرستسلمان فارسیاسرار احمدتفسیر بالماثوراصناف ادبخودی (اقبال)سلطان باہومحمد علی جناحسعید بن جبیربیعت عقبہ اولیاسلامی معاشیاتغار حراابن خلدونعائشہ بنت ابی بکرانار کلی (ڈراما)راجپوتڈپٹی نذیر احمدگجرمحمد حسنیندبستان لکھنؤلیاقت علی خانجلال الدین سیوطیعلاء الدین خلجی🡆 More