تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس

شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم (NATO - The North Atlantic Treaty Organisation) (نیٹو) جسے شمالی اوقیانوسی اتحاد، اوقیانوسی اتحاد یا مغربی اتحاد بھی کہا جاتا ہے، ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو 4 اپریل 1949ء کو امریکہ کے دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک معاہدے کے تحت عمل میں لائی گئی۔ اس کا صدر دفتر بیلجیئم کے دار الحکومت برسلز میں واقع ہے۔ فرانسیسی زبان میں اس کا باضابطہ نام Organisation du traité de l'Atlantique nord ہے۔

تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس
تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس

اس کے بانی ارکان میں امریکہ، بیلجیئم، نیدرلینڈز، لکسمبرگ، فرانس، برطانیہ، کینیڈا، پرتگال، اٹلی، ناروے، ڈنمارک اور آئس لینڈ شامل ہیں۔ تین سال بعد 18 فروری 1952ء کو یونان اور ترکی نے بھی نیٹو میں شمولیت اختیار کرلی۔

1954ء میں سوویت یونین نے تجویز دی کہ وہ یورپ میں قیام امن کے لیے نیٹو میں شمولیت چاہتا ہے تاہم نیٹو کے رکن ممالک نے اس کی مخالفت کی۔

تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس
2002ء میں پراگ میں ہونے والے نیٹو اجلاس کا منظر

9 مئی 1955ء کو مغربی جرمنی کی نیٹو میں شمولیت کو ناروے کے وزیر خارجہ نے براعظم کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن موڑ قرار دیا تھا۔ مغربی جرمنی کی نیٹو میں شمولیت پر سوویت یونین اور اس کے اتحادیوں کے درمیان 14 مئی 1955ء کو "وارسا پیکٹ" معاہدہ طے پایا۔

سرد جنگ کے خاتمے کے بعد 1999ء میں تین کمیونسٹ ممالک ہنگری، چیک جمہوریہ اور پولینڈ نے نیٹو میں شمولیت اختیار کی۔ 29 مارچ 2004ء کو شمالی اور مشرقی یورپ کے مزید 7 ممالک اسٹونیا، لیٹویا، لتھووینیا، سلووینیا، سلوواکیا، بلغاریہ اور رومانیہ نیٹو میں شامل ہوئے۔

ان کے علاوہ نیٹو کی رکنیت کے خواہش مند ممالک میں البانیہ، مقدونیہ، جارجیا اور کرویئشا شامل ہیں۔

تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس
نیٹو کے رکن ممالک نیلے اور وارسا پیکٹ کے ممالک سرخ رنگ میں نمایاں

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

حوالہ جات

Tags:

1949ء4 اپریلبرسلزبلجئیمریاستہائے متحدہ امریکافرانسیسی زبانواشنگٹن ڈی سی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

مسئلہ کشمیرمترادفاشفاق احمدمعاشرہآدم (اسلام)موسم بہار ( بچوں کے لیے مضمون )غزوہ بدرطاعونروح المعانیکتب احادیث کی فہرستنظام شمسیاقبال کا مرد مومنمنیر نیازیدیوبندی مکتب فکراملاگھوڑاکیبنٹ مشن پلان، 1946ءسیاسیاتنمازجبرائیلقیاسبکرمی تقویمسکندر اعظمفتح مکہالحادوجدسب رسمہرسلجوقی سلطنتجنگلدرود ابراہیمیمحمد علی بوگرہعشرہ مبشرہریاست ہائے متحدہجنگ آزادی ہند 1857ءاسم ضمیر اور اس کی اقسامتفاسیر کی فہرستاصطلاحات حدیثبدھ متکھوکھرمذاہب و عقائد کی فہرستاردو نظمعدت طلاقمرزا فرحت اللہ بیگمحاورہغار ثورمثنوی سحرالبیانصلح حدیبیہظہارجادواقسام حجموبائلبدرآلودگیفقہ حنفی کی کتابیںلوہاجوش ملیح آبادیاردو ہندی تنازعبلاغتاردو زبان کے مختلف نامخطیب تبریزیراحت فتح علی خانتزکیۂ نفسخلافت امویہ کے زوال کے اسباببہادر شاہ ظفرمعن بن عیسیفتح سندھاحمدیہجناح کے چودہ نکاتحسان بن ثابتعلی ہجویریبادشاہی مسجداردو ادب کا دکنی دورفتح اندلساسلامی تقویموہابیتمعجزات نبویحلالہ فقہ حنفیہ کی روشنی میں🡆 More