بلاگ

بلاگ ایسی ویب سائٹس کو کہا جاتا ہے جہاں گفتگو یا معلومات ترتیب وار درج ہوتی ہیں۔ یہ ایک امیختہ (portmanteau) لفظ ہے جو 1998 سے اپنے موجودہ ویب کے مفہوم میں استعمال ہو رہا ہے۔ یہ انگریزی کے الفاظ ویب (weB) اور لاگ (LOG) سے مل کر بنا ہے، یعنی web سے آخری لفظ B اور log کو ملا کر بنا ہے۔

بلاگ کی اردو

اردو کی کسی لغت میں بلاگ کی اردو درج نہیں اور نہ ہی اردو کے کسی بااختیار ادارے نے ابھی تک اس کی اردو بنائی ہے، اسی لیے عام بول چال اور تحریر میں یہی لفظ بلاگ ہی استعمال ہوتا ہے۔

اردو بلاگ کی مثال

انٹرنیٹ پر اردو کے رجحان کی وجہ سے بہت سے بلاگ اردو میں بنائے جا رہے ہیں۔ ان میں سے ہیلپ اردوآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ helpurdu.com (Error: unknown archive URL) بھی ایک ایسا ہی بلاگ ہے جو مکمل اردو میں ہے۔

بلاگ کی اردو کے لیے تجاویز

اردو ویکی پیڈیا کی جانب سے بلاگ کے اردو متبادل کے لیے درج ذیل الفاظ کی تجاویز ہیں۔

بلاگ

انگریزی Blog کی اردو کلمہ نویسی یعنی بلاگ کو ہی اردو میں اپنایا جا سکتا ہے، یہ لفظ عام بول چال اور تحریر میں بھی استعمال ہوتے ہوئے اردو دان طبقے میں مشہور ہو چکا ہے۔

نوشتہ جال

انگریزی اصول کے حساب سے لفظ blog کی اگر اردو تیار کی جائے گی تو وہ web سے b اور log کو ملانے کے مطابق نوشتۂ جال بنائی جا سکتی ہے۔ اس کی تشریح یوں بھی کی جا سکتی ہے۔

مدونہ

عربی میں اس کے لیے مدونہ کا لفظ مستعمل ہے، اسی کو اردو میں بھی اپنایا جا سکتا ہے۔ مدونہ کی جمع مدونات ہو گی۔ اس کی تشریح اس طرح ہو سکتی ہے۔ اصل میں ایک مـدونـہ یا بلاگ، ایک ایسا ویب سائٹ (website) ہوتی ہے کہ جہاں اندراجات کو ایک جریدہ یا مجلہ کے انداز میں ترتیب دیا جاتا ہے اور اس ترتیب کو زمانی (chronological) رکھا جاتا ہے۔ مدونہ کی جمع مدونات (blogs) ہوتی ہے اور مدونہ بنانے والے یعنی blogger کو مدونی کہا جاتا ہے اور اس کی جمع مدونین ہوتی ہے۔ مدونہ کا لفظ مدون سے بنا ہے جس کے معنی log یا record رکھنے کے ہوتے ہیں جبکہ خود مدون کا لفظ عربی دون سے بنا ہوا ہے جس کا مطلب log یا book یا record ہوتا ہے اور یہی record یا log رکھنے کا مطلب انگریزی میں blog کا بھی لیا جاتا ہے۔ دوسری زبانوں کے بہت سارے الفاظ کسی زبان میں من و عن استعمال ہوتے آئے ہیں۔ انگریزی زبان اس کی ایک بہترین مثال ہے۔ اس لیے بلاگ کو من و عن استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ویسے بھی لفظ بلاگ غیر مانوس نہیں معلوم ہوتا۔

ویب نوشت

فارسی میں بلاگ کے لیے ویب نوشت کا لفظ استعمال ہوتا ہے، اسے بھی اردو میں اپنایا جا سکتا ہے۔

مزید دیکھیے

Tags:

بلاگ کی اردوبلاگ کی اردو کے لیے تجاویزبلاگ مزید دیکھیےبلاگامیختہویب

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

حیدر علی آتشثمودمیثاق لکھنؤاسحاق (اسلام)احمد رضا خاننکاحعشققومی اسمبلی پاکستانسورہ رومکرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کی فہرستاجوائنمتضاد الفاظشرکمسائل نمازدریائے سندھاخلاق رسولاوقات نمازجماعفاعلرومی سلطنتجنوبی ایشیافہرست ممالک بلحاظ کالنگ کوڈتابوت سکینہشہباز شریفلعل شہباز قلندرغبار خاطرسمتسلجوقی سلطنتحیواناتابو ایوب انصاریپاک بھارت جنگ 1965ءفلسطینی قومعائشہ بنت ابی بکرملائیشیائی رنگٹاسلام میں انبیاء اور رسولآئین پاکستان 1956ءموسیٰوراثت کا اسلامی تصورموسیٰ اور خضراذانصحیح (اصطلاح حدیث)اسم صفت کی اقسامحجاج بن یوسفاورنگزیب عالمگیرمعجزات نبویٹیپو سلطانقرآنحلقہ ارباب ذوقحروف مقطعاتقنوت نازلہردیفدار العلوم دیوبندغار حراسورہ الاسراجاوید حیدر زیدیراجپوتپتنگنہرو رپورٹفہرست ممالک بلحاظ آمدن مساواتاردو افسانہ نگاروں کی فہرستاہل بیتحمزہ بن عبد المطلبعید الفطرگورنر پنجاب، پاکستانسفر طائفذوالفقار علی بھٹوقانون اسلامی کے مآخذظہیر الدین محمد بابرکلمہفرعونہوددنیاقومی ترانہ (پاکستان)الجامعۃ الاشرفیہسیدحسان بن ثابتحمد🡆 More