بارک اوبامہ ،امریکی ریاست ہوائی میں 1961ء میں پیدا ہوئے۔ اوبامہ نے 2 فروری، 1961ء کو شادی کی۔ والد کا تعلق کینیا سے جبکہ والدہ کا ہوائی سے تھا۔ والدین کی ملاقات دوران طالب علمی ہوائی یونیورسٹی میں ہوئی جہاں پر والد وظیفہ پر پڑھنے آیا ہوا تھا۔ اوبامہ کی عمر دو سال تھی جب والدین میں علیحدگی ہو گئی۔ طلاق کے بعد اوباما اپنی والدہ کے ساتھ امریکہ اور کچھ عرصے کے لیے انڈونیشیا میں بھی رہے کیونکہ ان کے سوتیلے باپ کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔ انھوں نے کولمبیا یونیورسٹی اور جامع ہارورڈ کے قانون مدرسہ سے تعلیم حاصل کی اور ہارورڈ میں وہ ہارورڈ قانون مجلے کے پہلے سیاہ فام امریکی صدر بنے۔ انھوں نے شکاگو میں پہلے سماجی پرورگراموں میں اور پھر بطور وکیل کام کیا۔ وہ آٹھ سال تک ریاست الینوائے کی سیاست میں سرگرم رہے اور سنہ دو ہزار چار میں وہ امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے۔
بارک اوباما | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: Barack Obama) | |||||||
مناصب | |||||||
رکنِ امریکی ایوان بالا | |||||||
رکن مدت 3 جنوری 2005 – 3 جنوری 2007 | |||||||
پارلیمانی مدت | 109ویں ریاست ہائے متحدہ کانگریس | ||||||
رکنِ امریکی ایوان بالا | |||||||
رکن مدت 3 جنوری 2007 – 16 نومبر 2008 | |||||||
پارلیمانی مدت | 110ویں ریاست ہائے متحدہ کانگریس | ||||||
منتخب صدر ریاست ہائے متحدہ (35 ) | |||||||
برسر عہدہ 4 نومبر 2008 – 20 جنوری 2009 | |||||||
منتخب در | ریاست ہائے متحدہ صدراتی انتخابات، 2008ء | ||||||
| |||||||
صدر ریاستہائے متحدہ امریکا (44 ) | |||||||
برسر عہدہ 20 جنوری 2009 – 20 جنوری 2017 | |||||||
منتخب در | ریاست ہائے متحدہ صدراتی انتخابات، 2008ء اور ریاست ہائے متحدہ صدراتی انتخابات، 2012ء | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Barack Hussein Obama II) | ||||||
پیدائش | 4 اگست 1961ء (63 سال) کاپیولانی میڈیکل سینٹر فار وومین اینڈ چلڈرن ، ہونولولو | ||||||
رہائش | وائٹ ہاؤس (20 جنوری 2009–20 جنوری 2017) تبت (1967–1970) ہونولولو (1971–1979) لاس اینجلس (1979–1981) شکاگو (1985–20 جنوری 2009) نیویارک شہر (1981–1985) جکارتا کیلوراما، واشنگٹن ڈی سی (20 جنوری 2017–) | ||||||
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا کینیا (–4 اگست 1982) | ||||||
نسل | امریکی افریقی | ||||||
آنکھوں کا رنگ | بھورا | ||||||
قد | |||||||
وزن | |||||||
استعمال ہاتھ | بایاں | ||||||
جماعت | ڈیموکریٹک پارٹی | ||||||
رکن | امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون ، امریکن فلوسوفیکل سوسائٹی ، 109ویں ریاست ہائے متحدہ کانگریس ، 110ویں ریاست ہائے متحدہ کانگریس ، کانگریسنل بلیک کاکس | ||||||
عارضہ | کووڈ-19 | ||||||
زوجہ | مشیل اوباما (3 اکتوبر 1992–) | ||||||
اولاد | ساشا اوباما ، مالیا اوباما | ||||||
تعداد اولاد | |||||||
والد | باراک اوباما اول | ||||||
والدہ | این دنہم | ||||||
بہن/بھائی | اوما اوباما ، مالک اوباما | ||||||
خاندان | اوباما خاندان | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | آکسیڈینٹل کالج (1979–1981) جامعہ کولمبیا (1981–1983) ہارورڈ لا اسکول (1988–1991) ہارورڈ یونیورسٹی (1988–1991) | ||||||
تخصص تعلیم | سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات ،قانون | ||||||
تعلیمی اسناد | بی اے ، وڈاکٹر قانون ،ڈاکٹر قانون | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، وکیل ، سیاسی مصنف ، ریاست کار ، مفسرِ قانون ، پوڈکاسٹر ، اکیڈمک ، یاداشت نگار | ||||||
مادری زبان | انگریزی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، انڈونیشیائی زبان | ||||||
شعبۂ عمل | آئینی قانون | ||||||
ملازمت | بزنس انٹرنیشنل کارپوریشن ، نیویارک پبلک انٹرسٹ ریسرچ گروپ ، گامالئیل فاؤنڈیشن ، سڈلی آسٹن ، جامعہ شکاگو | ||||||
اعزازات | |||||||
جرمن میڈیا ایوارڈ (2016) آرڈر آف سیکا تونا (2014) ٹائم سال کی شخصیت (2012) نوبل امن انعام (2009) ٹائم سال کی شخصیت (2008) نشان راجا میترابورن نائٹ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی برٹش امپائر قومی تمغا برائے سائنس | |||||||
دستخط | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما بھی وکیل ہے اور پرنسٹن اور ہارورڈ کی پڑھی ہوئی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں جن کی عمریں نو اور چھ سال ہیں۔
آؤما اوبامہ اس کی سوتيلی بہن ہے۔ . وہ 1960ء میں کینیا میں پيدا ہوئی۔ اس نے جرمنی کی ہايڈل يونيوسٹی سے پرھنے کے بعد، 1996ء میں جرمنی ہی کی بيريوتھ يونيوسٹی سے ڈاکٹريٹ کی ڈگری لی۔ اس نے ايان مينرز نامی ايک انگريز تاجر سے لندن ميں شادی کی جو زيادہ عرصہ تک نہيں چل سکی۔ اس شادی سے اس کی ايک بيٹی ہے جس کا نام ا کينی ای ہے۔ اس وقت آؤما اوبام کینیا میں ترقياتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
باراک اوباما نے پچھلے سال فروری میں امریکی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے عراق سے فوج واپس بلانے کا وعدہ کيا ہے اور بش کے خلاف عراق پر فوج کشی اور عراق کے جنگ کے خلاف ايک امريکی جلوس ميں شامل ہوئے اور وعدہ کيا کے اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو وہ ايران سے بھی جنگ نہیں لڑیں گے بلکہ کسی بھی ملک سے نہیں لڑیں گے۔
باراک اوبامہ نے ہيلری کلنٹن کو شکست دی اور اپنی کاميابی کا اعلان کر ديا اور وہ امريکہ کے پہلے سياہ فام صدر ہیں۔ 4 نومبر، 2008ء کو صدرارتی اليکشن میں کامياب ہو گئے ليکن ان کی نانی یہ خوشی نہیں ديکھ سکی کيونکہ وہ ايک دن پہلے انتقال کر گئی تھی۔
گوتانمو عقوبت خانہ کو بند کرنے کے وعدہ سے مکر گیا اور مارچ 2011ء میں گوتانامو میں فوجی عدالتیں دوبارہ قائم کا اعلان کیا۔ اپریل 2011ء میں اوبامہ نے اپنا سندِ پدائش جاری کی یہ بتانے کے لیے کہ وہ واقعی امریکا میں پیدا ہوا اور اس لیے امریکی صدارت کا اہل ہے۔ مئی 2011ء میں اوبامہ نے اسامہ بن لادن کے قتل کا سہرا اپنے سر سجایا۔
کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ صدارت سے پہلے اوبامہ جدت پسند تھا مگر صدارت میں قدامتی ہو گیا۔
2011ء تک اوبامہ امریکا کو چار جنگوں میں ملوث رکھ رہا تھا، افغانستان، عراق، لیبیا اور یمن، جس میں سے آخری دو اس نے خود شروع کیں۔ ابھی تک کسی جنگ کو نھی جیت سکا
اوبامہ پاکستان پر ڈرون حملے بھی شدت سے کرتا رہا۔ جنگی جرائم کے الزام سے بچنے کے لیے اس نے سرکاری وکیلوں کی ایک مجلس قائم کی جو بذریعہ ڈرون قتل کی اجازت دیتی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اوبامہ ہر ہفتہ قتل کے لیے افراد خود چنتا ہے۔ اپنے نشانوں پر مشتمل قالب انجامیہ تشکیل دیتا ہے۔
چین سے قرض لے کر اپنی ہتھیار بنانے والی کمپنیوں اور فوج پر جنگی اخراجات سے امریکا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی۔ اوباما کو امریکی کانگریس سے قرضہ چھت بڑھانے کی اجازت بڑی مشکل سے ملی۔ سود خور قرض خواہوں نے پھر امریکا کے قرض شرح سود بڑھا دی۔
ویکی ذخائر پر بارک اوباما سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
This article uses material from the Wikipedia اردو article بارک اوباما, which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.