ایمان بالکتب: مکمل ضابطہ حیات مضمون

ایمان
ایمان باللہ ایمان بالملائکہ
ایمان بالکتب ایمان بالرسالت
ایمان بالقدر ایمان بالآخرت

ایمان بالکتب، یعنی اللہ تعالیٰ کی اپنے نبیوں پر نازل کردہ کتابوں پر ایمان لانا اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے۔

ایمان بالکتب

حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت تک جتنے بھی انبیا کرام مبعوث ہوئے اللہ تعالیٰ نے ان میں سے بعض پر کتابیں اور بعض پر صحائف اتارے، ان تمام صحیفوں اور کتابوں (یعنی ان کے منزل من اﷲ ہونے) پر ایمان لانا ایمان بالکتب ہے۔

مشہور آسمانی کتابیں

اللہ تعالیٰ نے گذشتہ زمانے میں مختلف قوموں کی ہدایت کے لیے صحیفے اور کتابیں نازل کی ہیں، ان میں سے چار مشہور کتابیں یہ ہیں، جو اللہ نے اپنے پیغمبروں پر نازل فرمائیں۔

توریت

توریت سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر نازل کی گئی۔

زبور

زبور سیدنا داؤد علیہ السلام پر نازل کی گئی۔

انجیل

انجیل سیدنا عیسیٰ علیہ السلام پر نازل کی گئی۔

قرآن مجید

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی آخری اور افضل و اکمل کتاب ہے، جو اس نے سیدنا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل فرمائی۔

سابقہ آسمانی کتابوں میں تحریف

آج روئے زمین پر قرآن حکیم کے علاوہ دوسری آسمانی کتابیں، تورات، انجیل، زبور اور دیگر آسمانی صحائف میں سے کوئی بھی اصلی حالت میں موجود نہیں۔ پہلی قوموں کے لوگوں نے اپنی مرضی کے مطابق ان کتابوں کے احکامات میں تبدیلی کر دی، لیکن قرآن حکیم ایک ایسی بے مثل کتاب ہے، جو آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔ اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے لیا ہے۔

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ

’’بیشک یہ ذکرِ عظیم (قرآن) ہم نے ہی اتارا ہے اور یقیناً ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔‘‘

قرآن حکیم ہی وہ کتاب ہے جو قیامت تک بنی نوع انسانی کے لیے کامل ہدایت اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔

سابقہ کتب بارے حکم

قرآن حکیم کے نزول کے بعد سابقہ کتابوں پر ایمان لانا ضروری ہے لیکن ان کے احکامات پر عمل کرنے کا حکم باقی نہیں رہا کیونکہ قرآن حکیم سے پہلے کوئی بھی آسمانی کتاب عالمگیر اور آفاقی ہونے کا دعویٰ نہیں کرتی۔ تمام سابقہ کتب ایک خاص قوم کی رہنمائی کے لیے آئی تھیں۔ نزول قرآن سے پہلے تمام مذاہب اختلافات کا شکار تھے اس وجہ سے ہر مذہب کے پیروکار اپنے ہی عقیدے کو صحیح سمجھتے تھے، لہٰذا اس وقت کا تقاضا تھا کہ کوئی ایسی کتاب نوع انسانی کی ہدایت کے لیے نازل ہو جو تمام بنی نوع انسان کے لیے ہو اور اس کے احکامات آفاقی ہوں۔ اس لیے قرآن حکیم میں اللہ تعالٰیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ :

إِنْ هُوَ إِلاَّ ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ

’’یہ قرآن جملہ جہان والوں کے لیے نصیحت ہی تو ہے۔‘‘

لہٰذا قرآن حکیم قیامت تک آنے والے سب انسانوں کے لیے ہدایت و رہنمائی کی بے نظیر کتاب بن کر آئی۔

حوالہ جات

Tags:

ایمان بالکتب ایمان بالکتب مشہور آسمانی کتابیںایمان بالکتب سابقہ آسمانی کتابوں میں تحریفایمان بالکتب سابقہ کتب بارے حکمایمان بالکتب حوالہ جاتایمان بالکتب

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اقسام حجمحمد زکریا کاندھلویاعجاز القرآندبستان لکھنؤفیصل آبادآئینمحمود غزنویاسرار احمدامیر تیمورآرائیںجغرافیہ پاکستانثقافتاردو آپ بیتی نگاروں کی فہرستاسلام آبادکتابیات سر سید احمد خانشرکحق نواز جھنگویخیبر پختونخوا کے شہرزکاتقطعہیسوع مسیحایہام گوئیغزوہ بنی قریظہتشبیہلعل شہباز قلندرمرزا غالبمحمد بن قاسمبنو امیہایشیا میں ٹیلی فون نمبرفہرست ممالک بلحاظ رقبہابو عیسیٰ محمد ترمذیاین اے۔8 (باجوڑ)خلفائے راشدینسجین متناول کے اجزائے ترکیبیعشرہ مبشرہمحمد علی مرزاہلاکو خانپاک بھارت جنگ 1971ءسرمایہ داری نظامروسحروف کی اقسامسیکولرازمگجرحیات جاویدہندو متفاطمہ زہراامنیر احمد مغلانتظار حسینفلسطینن م راشدایوب (اسلام)ریاض احمد گوھر شاہیمرکب ناقص یا کلام ناقص کی اقسامحفیظ جالندھریاسرائیل-فلسطینی تنازعسندھ کے شہرولی دکنیمرزا محمد رفیع سوداغریب (اصطلاح حدیث)راجپوتبنی اسرائیلجلال الدین سیوطیروزہ (اسلام)باغ و بہار (کتاب)مسلم بن الحجاجشاہ عبد اللطیف بھٹائییعقوب (اسلام)حنفیراجندر سنگھ بیدیحمزہ بن عبد المطلبسرائیکی زبانالانفالپریم چند کی افسانہ نگاری🡆 More