انٹارکٹکا: براعظم

انٹارکٹکا دنیا کا انتہائی جنوبی براعظم ہے، جہاں قطب جنوبی واقع ہے۔ جغرافیائی اصطلاح میں اسے منطقہ منجمد جنوبی (South friged zone) بھی کہتے ہیں۔ یہ دنیا کا سرد ترین، خشک ترین اور ہوا دار ترین براعظم ہے، جبکہ اس کی اوسط بلندی بھی تمام براعظموں سے زیادہ ہے۔ 14٫425 ملین مربع کلومیٹر کے ساتھ انٹارکٹکا ایشیا، افریقا، شمالی امریکا اور جنوبی امریکاکے بعد دنیا کا پانچواں بڑا براعظم ہے۔ انٹارکٹکا 98 فیصد برف سے ڈھکا ہوا ہے جس کے باعث وہاں کوئی باقاعدہ و مستقل انسانی بستی نہیں۔ صرف سائنسی مقاصد کے لیے وہاں مختلف ممالک کے سائنس دان قیام پزیر ہیں۔

انٹارکٹکا: براعظم
انٹارکٹیکا

رقبہ: 14٬000٬000 مربع کلومیٹر
(5٬400٬000 مربع میل)


0 مستقل رہائش (2015)

موسم سرما میں : 1000

موسم گرما میں : 5000
انٹرنیٹ ڈومین: aq ۔
انٹارکٹکا: براعظم
دنیا کے نقشے میں انٹارکٹکا کو سبز رنگ سے نمایاں کیا گیا ہے

وہاں تقریبا 2 ملین سالوں سے بارش نہیں ہوئی ہے، اس کے باوجود دنیا کے میٹھے پانی کے 80 فیصد ذخائر وہاں موجود ہیں، اگر یہ سب پگھل جاتے تو سمندری سطح کو ساٹھ میٹر (200 فٹ) تک بڑھا سکتے ہیں۔

انٹارکٹکا یونانی لفظ اینٹارکٹی کوس سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے آرکٹک کے مدمقابل۔

اس براعظم کو پہلی بار روسی جہاز راں میخائل لیزاریف اور فابیان گوٹلیب وون بیلنگشاسن نے 1820ء میں دیکھا۔

1959ء میں 12 ممالک کے درمیان میں معاہدہ انٹارکٹک پر دستخط ہوئے، جس کی بدولت یہاں عسکری سرگرمیاں اور معدنیاتی کان کنی کرنے پر پابندی عائد کی گئی اور سائنسی تحقیق اور براعظم کی ماحولیات کی حفاظت کے کاموں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ مختلف تحقیقی کام سر انجام دینے کے لیے دنیابھر سے انٹارکٹکا پہنچنے والے سائنسدانوں کی تعداد ہر سال موسم گرما میں 5،000 سے زائد ہوجاتی ہے، جبکہ موسم سرما میں یہ تعداد کم و بیش 1٬000 تک رہ جاتی ہے۔

انٹارکٹکا: براعظم
انٹارکٹکا کا خلائی منظر
انٹارکٹکا: براعظم
قطبی برفانی صحرا کا منظر

انٹارکٹکا کی بلند ترین چوٹی ونسن ماسف ہے، جس کی بلند 4٬892 میٹر (16٬050 فٹ) ہے۔ یہ دنیا کا سرد ترین مقام ہے اور سب سے کم بارش بھی یہیں ہوتی ہے۔ یہاں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 80 سے منفی 90 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ موسم گرما میں ساحلی علاقوں پر زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 5 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان میں رہتا ہے۔ بارشوں میں کمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قطب جنوبی پر سال میں 10 سینٹی میٹر (4 انچ) سے بھی کم بارش پڑتی ہے۔

پاکستان نے مشرقی انٹارکٹیکا میں تحقیق کے لیے 1991ء میں ایک اسٹیشن قائم کیا جس کا نام جناح انٹارکٹیکا اسٹیشن ہے۔

مزید دیکھیے

(یہاں دن رات کی تقسیم چھ چھ ماہ ہے ــ)

  • دوسرے براعظم
  1. ایشیا ،
  2. یورپ،
  3. افریقا ،
  4. انٹارکٹیکا ،
  5. آسٹریلیا،
  6. شمالی امریکا اور
  7. جنوبی امریکا


Tags:

افریقاایشیابراعظمجنوبی امریکادنیاسائنس دانشمالی امریکاقطب جنوبی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اسلام میں انبیاء اور رسولمعاشیاتمعاشرہترقی یافتہ ملکتاریخ ایرانغزوہ موتہعبدالرحمن بن عوفعبد اللہ بن عباسداستان گوئیغالب کے خطوطاشفاق احمددوسری جنگ عظیماحمدیہردیفخراسانلوہافراق گورکھپوریتوراتحسان بن ثابتمومن خان مومنجابر بن حیانروح اللہ خمینیحریم شاہتاریخ پاکستان کا خط زمانی (1947ء – حال)صلح حدیبیہعبد القادر جیلانیمحمود غزنویحنفیتنقیدبنو امیہسانحہ 11 ستمبر 2001ءرحمان بابالاہور-ساہیوال-بہاولنگر موٹروےدار العلوم وقف دیوبندمقبرہ شاہ رکن عالمخالد بن ولیدسینٹی میٹرتحقیقاسم موصولسید علی خامنہ ایکشتی نوحمعاویہ بن ابو سفیانصحیح بخاریکرشن چندروضواجزائے جملہاصطلاحات حدیثجادوگرغالب کی شاعریایمان (اسلامی تصور)زین العابدینحروف تہجیبدرارکان نماز - واجبات اور سنتیںعزیز احمدقوم عادریاستہائے متحدہ میں امیگریشنبلھے شاہاسلام آبادغزالیاشاعت اسلامواجبالحادغزوہ تبوکمینار پاکستانآل عمرانموبائل فونچاندقرآن میں انبیاءادریسبانو قدسیہعراقحمزہ بن عبد المطلبدریائے راویماتریدیحمدشبلی نعمانیدبئی🡆 More