ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی یا Technology، سائنس اور معلومات کے فنی اور عملی استعمال کو کہا جاتا ہے اور اس شعبہ علم کے دائرہ کار میں وہ تمام آلات بھی آجاتے ہیں اور وہ تمام دستورالعمل یا طریقۂ کار بھی کہ جو علمی معلومات کے عملی استعمال سے متعلق ہوتے ہیں۔ ٹیکنالوجی یا ٹیکنالوجی کی اصطلاح عام طور پر طرازوں (techniques) کے ایک مجموعے کے لیے استعمال ہوتی ہے (مثال کے طور پر space technology) اور بعض اوقات اس کو ہندسیات (engineering) کی طراز یا ٹیکنیک استعمال کرتے ہوئے بنائی جانے والی کسی چیز (پیداوار یا پروڈکٹ) کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ کوئی تکنیکی کاروباری ادارہ اپنی بنائی ہوئی پیداوار کو ایک ٹیکنالوجی کہ سکتا ہے، مثلا ہٹاچی technology اور ABI technology وغیرہ وغیرہ۔

ٹیکنالوجی
بیسویں صدی کے عہد وسطـٰی میں انسان نے ٹیکنالوجی پر اس قدر مہارت حاصل کر لی کہ وہ کرۂ ارض کی سطح سے آزاد ہو کر فضاء میں جا سکے۔

وجہ تسمیہ

  • انگریزی میں ٹیکنالوجی کا لفظ بنیادی طور پر دو یونانی الفاظ کا مرکب ہے
    • techno = ہنر، فن، طرحبند، وضع، طراز
    • logy = مطالعہ، علم، یات
  • اردو میں ٹیکنالوجی کا لفظ بنیادی طور پر دو الفاظ کا مرکب ہے
    • طرز = اسلوب، وضع، انداز، طریقہ، فن، ٹیکنیک
    • یات = مطالعہ، علم، لوجی
ٹیکنالوجی 
ایک شکل ٹیکنالوجی؛ یہ آبی اختراع ایک مسلم سائنسدان بنام الرزاز الجزاری نے اس زمانے میں ایجاد کی تھی کہ جب آج کی ترقی پذیر ہی نہیں پسماندہ مسلم قوم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے عروج پر تھی اور نئی اختراعات اور تخلیقات میں مصروف تھی۔

بیان

ٹیکنالوجی ایک بہت وسیع اصطلاح ہے اور نوع انسان کا اس سے تعلق اس وقت سے ہی جاری ہے کہ جب سے اس نے قدرتی اسباب اور وسیلوں کو سادہ اوزاروں میں بدلنا سیکھا۔ زمانہ قبل از تاریخ کے ادوار میں حضرت انسان کا آگ لگانے کے طریقے کا دریافت کرنا اور کسی وزنی چیز کے نیچے کوئی گول چیز رکھ کر اسے دھکیلنا (جس سے پہیے کی ایجاد ہوئی) سب کچھ ٹیکنالوجی ہی کی ابتدائی اشکال ہیں۔ اور موجودہ دور میں آئیں تو بہت سی ایسی ایجادات و تکنیکیں ہیں جنھوں نے اس دنیا کو ایک نئی شکل میں ڈھال دیا ہے، ان میں www اور اس کی بنیاد یعنی شمارندہ (computer) وغیرہ اہم ہیں۔ ایک اور پہلو یہ کہ تمام تر ٹیکنالوجی نے انسانی بھلائی کی جانب ہی رخ نہیں کیا بلکہ کثیر تعداد میں ایسی ٹیکنالوجی بھی تخلیق کی جاچکی ہے اور کی جا رہی ہے کہ جو انسانیت ہی کو مٹا دینے کی بھر پور صلاحیت سے مالا مال ہے اور ان کی چند مثالوں میں Atom bomb اور Neutron bomb جیسے مہیب ہتھیار شامل ہیں۔

Tags:

آلہخلائی طرزیاتدستورالعملسائنسمعلوماتہندسیاتہٹاچی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

محمد الیاس کاندھلویتاریخ پاکستانتحریک ختم نبوت 1974ءرفع الیدینملتان سلطانزابو الاعلی مودودیبرصیصانمازموہن جو دڑوطلحہ بن عبید اللہقومی ترانہ (پاکستان)ڈراماحکومت پاکستانکیبنٹ مشن پلان، 1946ءمحمد بن قاسمگھوڑافضل الرحمٰن (سیاست دان)خاکہ نگاریمحمد فاتحعلم حدیثنفس کی اقساممشتاق احمد يوسفیابلیسمرزا محمد رفیع سودامقدمہ شعروشاعریمیثاق مدینہتراجم قرآن کی فہرستمزاج (طب)افلاطونسید احمد خاناہل تشیعسندھ طاس معاہدہسلطنت غزنویہغلام غوث ہزارویذرائع ابلاغائمہ اربعہانگریزی زبانسنن ابی داؤدپنجاب، پاکستانکائناتاصناف ادبانس بن مالکمراد علی شاہاستشراقکاربن ڈائی آکسائڈخدیجہ بنت خویلدیونسمہرپریم چندبابا فرید الدین گنج شکرکرشن چندرخان عبد الغفار خانعقیقہعیسی ابن مریمجنگلولید بن عبد الملکقرآنی معلوماتہجرت مدینہجنگ پلاسیاحمد فرازپنجاب صوبائی اسمبلیپاک چین تعلقاتگلگت بلتستانیوم آزادی پاکستانایہام گوئیدرس نظامیہیر رانجھاماشاءاللہموبائل فونسیاسترضاعت (فقہ)ابن حجر عسقلانیاسلامی تہذیبخانہ کعبہفلسطینلغوی معنیبیت المقدس🡆 More