افریقہ: کرہ ارض کا دوسرا سب سے بڑا براعظم

افریقا (africa) رقبے کے لحاظ سے کرہ ارض کا دوسرا بڑا بر اعظم، جس کے شمال میں بحیرہ روم، مشرق میں بحر ہند اور مغرب میں بحر اوقیانوس واقع ہے۔

افریقا
Africa
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی
رقبہ30,370,000 کلومیٹر2 (11,730,000 مربع میل)،  دوسرا
آبادی1.1 بلین (2013, دوسرا)
کثافت آبادی36.4/کلومیٹر2 (94/مربع میل)
لقب آبادیافریقی
ممالک54 (اور 2 متنازع) (فہرست ممالک)
زیر نگین علاقے
زبانیںافریقی زبانیں
منطقۂ وقتمتناسق عالمی وقت−01:00 to متناسق عالمی وقت+04:00
بڑے شہرشہر
نائجیریا کا پرچم لاگوس
مصر کا پرچم قاہرہ
جمہوری جمہوریہ کانگو کا پرچم کنشاسا
جنوبی افریقا کا پرچم جوہانسبرگ
سوڈان کا پرچم خرطوم
تنزانیہ کا پرچم دارالسلام
مصر کا پرچم اسکندریہ
آئیوری کوسٹ کا پرچم آبدجان
نائجیریا کا پرچم کانو
مراکش کا پرچم دار البیضاء
نائجیریا کا پرچم ابادان
کینیا کا پرچم نیروبی
نائجیریا کا پرچم ابوجا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی
براعظم افریقا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادیمصرسوڈانایریٹریاایتھوپیاجبوتیصومالیہکینیایوگینڈاروانڈابرونڈیتنزانیہموزمبیقملاویمڈغاسکرسوازی لینڈلیسوتھوجنوبی افریقہزمبابوےبوٹسوانانمیبیاانگولازیمبیاجمہوریہ کانگوجمہوریہ کانگوگیبونساؤ ٹوم و پرنسپاستوائی گنیکیمرونوسطی افریقی جمہوریہچاڈنائجیریانائجربیننٹوگوگھاناآئیوری کوسٹلائبیریاسیرالیونگنیگنی بساؤسینیگالگیمبیاماریطانیہمالیمغربی صحارامراکشالجزائرتیونسلیبیامشرق وسطیبحیرہ رومبحر ہندبحیرہ احمربحر اوقیانوسآبنائے جبرالٹر
افریقہ کا سیاسی نقشہ (ملک کا نام دیکھنے کے لیے ماؤس نقشے کے اوپر لے جائیں، مضمون تک جانے کے لیے نقشے میں متعلقہ ملک پر کلک کریں)

دلکش نظاروں، گھنے جنگلات، وسیع صحراؤں اور گہری وادیوں کی سرزمین، جہاں آج 53 ممالک آباد ہیں اور ان کے باسی کئی زبانیں بولتے ہیں۔

محل وقوع

افریقا کے شمالی اور جنوبی حصے نہایت خشک اور گرم ہیں جن کا بیشتر حصہ صحراؤں پر پھیلا ہوا ہے۔ خط استوا کے ارد گرد گھنے جنگلات ہیں۔ مشرقی افریقہ میں عظیم وادی الشق کے نتیجے میں گہری وادیاں تشکیل پائیں جن میں کئی بڑی جھیلیں بھی واقع ہیں۔

براعظم کے مغرب میں دریائے نائجر بہتا ہے جو وسیع دلدلی ڈیلٹا بناتا ہوا بحر اوقیانوس میں جا گرتا ہے۔ اس کے مشرق میں دریائے کانگو افریقا کے گھنے استوائی جنگلات سے گزرتا ہے۔ براعظم کے مشرقی حصے میں عظیم وادی الشق اور ایتھوپیا کے بالائی میدان ہیں۔ قرن افریقا براعظم کا مشرق کی جانب آخری مقام ہے۔

افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی 
مصنوعی سیارے سے لی گئی افریقا کی خلائی تصویر

صحرائے اعظم شمالی افریقا کے بیشتر حصے پر پھیلا ہوا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے۔ اس عظیم صحرا کا ایک چوتھائی حصہ ریتیلے ٹیلوں پر مشتمل ہے جبکہ بقیہ پتھریلے خشک میدان ہیں۔ براعظم کے دیگر بڑے صحراؤں میں نمیب اور کالاہاری شامل ہیں۔

صحرائے اعظم کے جنوب میں صحرائی اور جنگلی علاقوں کو چھوڑ کر پورے براعظم میں گھاس کے وسیع میدان ہیں جو سوانا کہلاتے ہیں۔ یہی میدان ہاتھی سمیت افریقا کے دیگر مشہور جانوروں کے مسکن ہیں۔

مشرق میں عظیم وادی الشق ہے، جو دراصل زمین میں ایک عظیم دراڑ کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ یہ عظیم دراڑ جھیل نیاسا سے بحیرہ احمر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اگر یہ دراڑ مزید پھیلتی گئی تو ایک دن قرن افریقا براعظم سے الگ ہو جائے گا۔

موسم

خط استوا کے ساتھ ساتھ بارشوں کے باعث گھنے جنگلات واقع ہیں یہاں کا موسم گرم اور نمی سے بھرپور ہے۔

آزادی

افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی 
نوآبادیاتی دور میں افریقا کے مختلف ممالک کا نقشہ، مختلف رنگ مختلف قابض قوتوں کو ظاہر کر رہے ہیں جن کی نشان دہی کی گئی ہے

1960ء کی دہائی تک افریقا کا بیشتر حصہ یورپی ممالک کے قبضے میں تھا اور طویل غلامی کے بعد 1980ء کی دہائی تک تقریباً تمام ممالک کو آزادی مل گئی لیکن ان کے وسائل نو آبادیاتی دور میں غصب کر لیے گئے تھے اس لیے اقتصادی و معاشی طور پر وہ آج تک نہ سنبھل سکے اور غربت کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر جہالت کے باعث نسلی و قومی تعصب نے بھی افریقی عوام کے دلوں میں جڑیں پکڑیں جس کے نتیجے میں خوفناک جنگیں اور خانہ جنگیاں ہوئیں جن میں لاکھوں انسان اجل کا نشانہ بن گئے۔

افریقا کے 15 ممالک ایسے ہیں جن کی سرحدیں سمندر سے نہیں ملتیں جس کے باعث تجارت اور مواصلات کے رابطے محدود ہیں۔

آبادی

افریقا کی بیشتر آبادی دیہات میں رہتی ہے لیکن چند بڑے شہر بھی ہیں جن میں قاہرہ قابل ذکر ہے، کی آبادی 65 لاکھ ہے اور یہ براعظم کا سب سے بڑا شہر ہے۔ شمالی اور مشرق کے بیشتر ممالک کا مذہب اسلام ہے اور وہ دنیا کے دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ عالمی اسلامی اخوت کے گہرے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

رقبہ

رقبے کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا براعظم ہونے کے باوجود افریقا کی آبادی زیادہ نہیں خصوصاً صحرائی علاقوں میں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔ زیادہ تر آبادی پانی کے ذخائر اور زرخیز علاقوں میں ہے۔ افریقا میں شرح پیدائش بہت زیادہ ہے اس لیے آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

افریقا کی بیشتر عوام کا طرز زندگی انتہائی سادہ ہے لیکن مغربی اشیاء کے استعمال کے رحجان میں اب اضافہ ہو رہا ہے۔ کئی ممالک میں تعلیم عام کرنے کے منصوبہ جات کے تحت خواندگی اور صحت کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نباتات و معدنیات

افریقا معدنیات سے مالا مال ہے اور نو آبادیاتی دور میں اسی دولت نے اسے غلامی کے طویل دور میں دھکیل دیا۔ یہاں پائی جانے والی معدنیات میں تیل، سونا، تانبا اور ہیرا خصوصاً قابل ذکر ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ یہیں سے نکالا جاتا ہے۔ کسی زمانے میں مالی میں دنیا میں پیدا ہونے والے نصف سے زائد سونا نکالا جاتا تھا۔ کئی ممالک میں کان کنی اہم ترین صنعت ہے۔

براعظم کے جنوبی علاقوں خصوصاً جنوبی افریقا میں سب سے زیادہ کانیں ہیں جہاں سے ہیرے، سونا، یورینیم اور تانبا نکالا جاتا ہے۔ تانبے کے سب سے زیادہ ذخائر جمہوریہ کانگو اور زیمبیا میں پائے جاتے ہیں۔ تیل الجزائر، انگولا، مصر، لیبیا اور نائجیریا میں نکلتا ہے۔

افریقا میں مختلف اقسام کے ماحول میں مختلف فصلیں بھی ہوتی ہیں۔ منطقہ حارہ کے علاقوں میں ربڑ اور کیلا اہم کاشت ہے جبکہ مشرقی افریقا چائے اور کافی کی کاشت کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے جن میں کینیا قابل ذکر ہے۔

افریقا کی بیشتر صنعتیں خام مال پر عمل پر انحصار کرتی ہیں۔ چند افریقی ممالک کی صنعت ایک ہی فصل یا معدنی وسیلے پر منحصر ہے لیکن کئی شہروں میں مختلف صنعتیں قائم کی جا رہی ہیں۔ شمالی افریقا کے ممالک، نائجیریا اور جنوبی افریقا میں سب سے زیادہ صنعتیں ہیں۔ براعظم میں سب سے زیادہ تیل شمالی افریقا کے مسلم ممالک اور مغرب میں بحر اوقیانوس کے ساتھ ساتھ واقع زیریں ممالک میں نکالا جاتا ہے۔

افریقا دنیا کا گرم ترین براعظم ہے جہاں صحرائے اعظم میں 122 ڈگری فارن ہائٹ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شمالی ساحلی علاقے انتہائی گرم اور خشک ہیں اور بارش بہت کم ہوتی ہے۔ ساحلی علاقوں سے جنوب کی طرف صحرائے اعظم بیابان اور تیز خشک ہواؤں کا علاقہ ہے۔ اس کے جنوب میں ساحل کا علاقہ واقع ہے جہاں درختوں کی کٹائی صحرائے اعظم کو جنوب کی طرف مزید پھیلنے کا موقع دے رہی ہے۔ خط استوا کے قریب بہت زیادہ بارش ہوتی ہے اور اسی لیے مغربی اور وسطی علاقوں میں گھنے جنگلات ہیں۔ مزید جنوب میں موسم بہت خشک ہے اور قحط سالی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

زمین کے معیار کے مطابق افریقا میں مختلف اقسام کی زراعت ہوتی ہے۔ پہاڑی علاقوں جیسے روانڈا، یوگینڈا اور کینیا میں چائے کاشت کی جاتی ہے۔ شمالی میں جہاں پانی وافر مقدار میں موجود نہیں غذائی اجناس مقامی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کاشت کی جاتی ہے جبکہ نقد فصلیں جیسے پھل، کھجور اور زیتون برآمد کیے جاتے ہیں۔ مغربی افریقا میں مونگ پھلیاں، کوکوا اور کافی کاشت ہوتی ہے۔ جنوبی حصے میں جنوبی افریقا میں مختلف اقسام کی کاشت ہوئی ہے جن میں پھل برآمد کیے جاتے ہیں اور انگوروں سے شراب کشید کی جاتی ہے۔

خطے اور ملک
کا نام
مع پرچم
رقبہ
(مربع کلومیٹر)
آبادی
(بمطابق یکم جولائی 2002ء)
کثافتِ آبادی
(فی مربع کلومیٹر)
دار الحکومت
مشرقی افریقا:
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  برونڈی 27,830 6,373,002 229.0 بجمبورا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  جزائر قمر 2,170 614,382 283.1 مورونی
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  جبوتی 23,000 472,810 20.6 جبوتی
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  اریٹریا 121,320 4,465,651 36.8 اسمارا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  ایتھوپیا 1,127,127 67,673,031 60.0 عدیس ابابا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  کینیا 582,650 31,138,735 53.4 نیروبی
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  مڈغاسکر 587,040 16,473,477 28.1 انتاناناریوو
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  ملاوی 118,480 10,701,824 90.3 لیلونگوے
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  موریشیس 2,040 1,200,206 588.3 پورٹ لوئس
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  مایوٹ (فرانس) 374 170,879 456.9 ماموزو
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  موزمبیق 801,590 19,607,519 24.5 ماپوٹو
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  ری یونین (فرانس) 2,512 743,981 296.2 سینٹ ڈینس
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  روانڈا 26,338 7,398,074 280.9 کیگالی
455 80,098 176.0 وکٹوریا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  صومالیہ 637,657 7,753,310 12.2 موغادیشو
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  تنزانیہ 945,087 37,187,939 39.3 ڈوڈوما
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  یوگینڈا 236,040 24,699,073 104.6 کمپالا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  زیمبیا 752,614 9,959,037 13.2 لوساکا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  زمبابوے 390,580 11,376,676 29.1 ہرارے
وسطی افریقا:
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  انگولا 1,246,700 10,593,171 8.5 لوانڈا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  کیمرون 475,440 16,184,748 34.0 یاؤنڈے
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  وسطی افریقی جمہوریہ 622,984 3,642,739 5.8 بانگوئی
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  چاڈ 1,284,000 8,997,237 7.0 این جامینا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  جمہوریہ کانگو 342,000 2,958,448 8.7 برازاویل
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو 2,345,410 55,225,478 23.5 کنشاسا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  استوائی گنی 28,051 498,144 17.8 مالابو
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  گیبون 267,667 1,233,353 4.6 لبریول
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  ساؤ ٹوم و پرنسپ 1,001 170,372 170.2 ساؤ ٹوم
شمالی افریقا:
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  الجزائر 2,381,740 32,277,942 13.6 الجزیرہ
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  مصر 1,001,450 70,712,345 70.6 قاہرہ
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  لیبیا 1,759,540 5,368,585 3.1 طرابلس
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  مراکش 446,550 31,167,783 69.8 رباط
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  سوڈان 2,505,810 37,090,298 14.8 خرطوم
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  تیونس 163,610 9,815,644 60.0 تیونس
جنوبی افریقا:
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  بوٹسوانا 600,370 1,591,232 2.7 گیبرون
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  لیسوتھو 30,355 2,207,954 72.7 ماسیرو
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  نمیبیا 825,418 1,820,916 2.2 ونڈہوئیک
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  جنوبی افریقا 1,219,912 43,647,658 35.8 بلوم فاؤنٹین، کیپ ٹاؤن، پریٹوریا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  سوازی لینڈ 17,363 1,123,605 64.7 ایم بابانے
مغربی افریقا:
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  بینن 112,620 6,787,625 60.3 پورٹو نووو
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  برکینا فاسو 274,200 12,603,185 46.0 اوگادوگو
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  کیپ ورڈی 4,033 408,760 101.4 پرائیا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  آئیوری کوسٹ 322,460 16,804,784 52.1 یاماسوکرو
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  گیمبیا 11,300 1,455,842 128.8 بانجل
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  گھانا 239,460 20,244,154 84.5 عکرہ
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  گنی 245,857 7,775,065 31.6 کوناکری
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  گنی بساؤ 36,120 1,345,479 37.3 بساؤ
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  لائبیریا 111,370 3,288,198 29.5 مونروویا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  مالی 1,240,000 11,340,480 9.1 بماکو
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  ماریطانیا 1,030,700 2,828,858 2.7 نواکشوت
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  نائجر 1,267,000 10,639,744 8.4 نیامی
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  نائجیریا 923,768 129,934,911 140.7 ابوجا
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  سینٹ ہلینا (برطانیہ) 410 7,317 17.8 جیمز ٹاؤن
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  سینی گال 196,190 10,589,571 54.0 ڈاکر
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  سیرالیون 71,740 5,614,743 78.3 فری ٹاؤن
افریقہ: محل وقوع, موسم, آزادی  ٹوگو 56,785 5,285,501 93.1 لوم
کل 30,368,609 843,705,143 27.8

مزید دیکھے

دوسرے براعظم

  1. ایشیا،
  2. یورپ،
  3. افریقا،
  4. انٹارکٹیکا،
  5. آسٹریلیا،
  6. شمالی امریکا اور
  7. جنوبی امریکا

حوالہ جات

Tags:

افریقہ محل وقوعافریقہ موسمافریقہ آزادیافریقہ آبادیافریقہ رقبہافریقہ نباتات و معدنیاتافریقہ مزید دیکھےافریقہ حوالہ جاتافریقہبحر اوقیانوسبحر ہندبحیرہ رومبراعظمزمین

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

ناولاہل حدیثموسی ابن عمرانتوہین رسالت قانون (معترضین کے دلائل)ائمہ اربعہزکریا علیہ السلاممیاں محمد بخشپاکستانی پاسپورٹزرتشتیتشمسی توانائیخالد بن ولیدذو القرنینپنجاب، پاکستاناسلام میں بیوی کے حقوقسید احمد خانثمودہجرت مدینہعلم بیانسیاسیاتاحمد بن شعیب نسائیتشبیہزکاتالفوز الکبیر فی اصول التفسیراحمدیہعام الفیلمشرقی پاکستانزین العابدینبادشاہی مسجدزید بن ثابتاقوام متحدہانجمن پنجابچنگیز خانحسن بصریقرارداد مقاصدفاعلپنجاب کے اضلاع (پاکستان)احسانغزلجہادآل عمرانشاہ حسینعیسی ابن مریمدہشت گردیلعل شہباز قلندرخطوط نبویپاکستان کے صدارتی انتخابات، 2018ءپاک چین تعلقاتفاطمہ جناحعبد القادر جیلانیروح اللہ خمینیاسم صفتیحیی بن زکریاافسانہبلوچستانسب رسشاعریغزوہ تبوکفتنہختم نبوتصحابہ کا قبول اسلام بلحاظ ترتیبحلف الفضولمعین الدین چشتیمرکب ناقص یا کلام ناقص کی اقسامعلم حدیثمحمد مکہ میںحسان بن ثابتبارہ اماممتعلق خبر اور متعلق فعلحقوق العبادہودمہدیمغلیہ سلطنتحلقہ ارباب ذوقانشائیہتوبۃ النصوحاردو ادب کا دکنی دوراکبر الہ آبادیمشت زنیشکوہ🡆 More