منطق: معلم

مَنطق صحیح سوچنے کے مطالعہ کا نام ہے۔ اس میں دونوں تشکیلی اور غیر تشکیلی منطق شامل ہیں۔ریاضیاتی منطق درست نتیجہ اخذ کرنے یا منطقی حقائق کی سائنس ہے۔ یہ ایک تشکیلی علم ہے جہاں اس بات کی تفتیش کی جاتی ہے کہ نتائج، بنیاد سے کس طرح ایک غیر جانبدارانہ انداز سے بنائی جارہی ہے۔

وجہ تسمیہ

منطق لفظ نطق کا مصدرمیمی ہے جس کے معنی ہے گفتگو کرنا۔ کیونکہ یہ علم، ظاہری اور باطِنِی نُطْقْ میں نکھار پیدا کرتا ہے اس لیے اسے منطق کہتے ہیں۔ نطقِ ظاہری (تکلّم) میں نکھار سے مراد یہ ہے کہ اس علم کا جاننے والا دوسروں کے مقابلے میں اچھے انداز سے گفتگو کر سکتاہے۔ اور نطق باطنی (ادراک) میں نکھارسے مراد یہ ہے کہ اس علم کا جاننے والا اشیاء کے حقائق یعنی ان کی اجناس اورفصول وغیرہ سے واقف ہو جاتا ہے۔

واضع

علم منطق کو سب سے پہلے ارسطو نے سکندر اعظم کے حکم سے وضع کیا۔

علمِ منطق کی تعریف

منطق کے لُغوی معنی گفتگو کرنا ہے جبکہ اصطلاح میں اس کی تعریف یہ ہے:
منطق ایسا قانونی آلہ ہے جس کا لحاظ اور رعايت ذہن کوغور و فکر میں غلطی سے بچا لے۔

موضوع

وہ معلومات تصوریہ اور معلومات تصدیقیہ جو مجہول تصوری اور مجہول تصدیقی تک پہنچا دیں۔ منطق کا موضوع معلومات تصوریہ اور معلو مات تصدیقیہ ہیں، معلومات تصدیقیہ کو حجت کہتے ہیں۔

اس لیے علم منطق کے دو اہم باب ہیں:

  • باب تصورات جس میں مفردات کے بارے میں بحث ہوتی ہے۔
  • تصدیقات جس میں جملوں یا قضایا کے بارے میں بحث ہوتی ہے۔

تصورات

تصورات کے اہم موضوعات دلالت، الفاظ کی تقسیمات، مفہوم کلی، نسب اربعہ اور تعریف ہیں تعریف کو قولِ شارح اور معرِّف بھی کہتے ہیں۔ تعریف یعنی معلوم تصوری سے مجہولِ تصوری کو حاصل کرنا۔ جیسے حیوانِ ناطق سے انسان کا علم حاصل ہوتا ہے۔ لہذا حیوانِ ناطق معرِّف اور انسان معرَّف ہے ۔

مزید وضاحت: تعریف یعنی کسی شے کا معرف وہ مفہوم ہوتا ہے جو اس شے پر محمول ہو،تاکہ اس شے کے تصور کا فائدہ دے۔ مثلاً حیوانِ ناطق ،انسان کے لیے۔

تصدیقات

اس باب میں قضیہ (جملہ) کی تعریف، اقسام اور استدلال یا استنتاج کی تعریف اور اس کے مختلف طریقوں کے بارے میں بحث کی جاتی ہے۔ اس باب کو باب حجت بھی کہاجاتا ہے۔ حجت یا احتجاج عربی زبان میں استدلال کو کہتے ہیں۔ استدلال کے تین طریقے ہیں:

  1. قیاس
  2. استقراء
  3. تمثیل

غرض وغایت

کسی چیز میں غور و فکر کرتے وقت ذہن کو غلطی سے بچانا k۔

حوالہ جات

Tags:

منطق وجہ تسمیہمنطق واضعمنطق علمِ کی تعریفمنطق موضوعمنطق غرض وغایتمنطق حوالہ جاتمنطقریاضیاتی منطق

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

تشبیہمحمد ابراہیم ذوقامر سنگھ چمکیلامیر انیسعمر بن خطابڈی این اےداستانتاریخ ہندریاض احمد گوھر شاہیآئین پاکستانمرزا غلام احمدحفیظ جالندھریویکیپیڈیااسم اشارہآل عمرانمارکسیتفہرست ممالک بلحاظ رقبہابو یوسفروزہ (اسلام)معجزات نبویموسیٰاردننیاز فتح پوریصحابہ کا قبول اسلام بلحاظ ترتیببرج خلیفہسورہ الاحزاببہمنی سلطنتچی گویراکتب احادیث کی فہرستیہودیت کے بنیادی عقائدغزلعبد اللہ بن عباسحکومتخانہ کعبہجذاممذہباردو ہندی تنازعجماعت اسلامی پاکستانبہاولنگر واقعہخالد بن ولیدجامعہ بیت السلام تلہ گنگنفس کی اقسامعلم تجویدقرآنی رموز اوقافاسرائیلغزوات نبویایوب (اسلام)اشاعت اسلامدبری جماعہجرت حبشہتاریخ ایرانابن حجر عسقلانییوٹیوبمریم بنت عمرانمیا خلیفہانشائیہابولہبعلم الناسخ والمنسوخدعوت اسلامیپنجاب کے اضلاع (پاکستان)محمد بن قاسمناول کے اجزائے ترکیبیقیاسداغ دہلویموطأ امام مالکدعائے قنوتدار العلوم دیوبندزکریا علیہ السلاماسلام میں زنا کی سزاخدا کی بستی (ناول)دوسری جنگ عظیمقرآن میں ذکر کردہ ناموں کی فہرستحروف مقطعاتعمران خانمرثیہمہیناعدلعصمت چغتائی🡆 More