کل یگ یا کالی یگ (دیوناگری: कलियुग) ہندو نظام زماں میں آخری یگ ہے جسے مہایگ کا چوتھا حصہ مانا جاتا ہے۔ اِس یگ کا نام ایک راکھشس کالی کے نام سے منسوب ہے۔ کل یگ تین بڑے مہایگ یعنی ست یگ، تریتا یگ اور دواپر یگ کے بعد آخری بڑا دور ہے جسے کے اختتام پر ہندو دیومالائی عقائد کے مطابق نظام کائنات ختم ہو جائے گا۔ ہندو مذہبی دستاویزات کی رُو سے کل یگ میں کشیدگی، جھگڑے، فتنہ فساد، مذہبی شخصیات کی کمی، روحانیت کا فقدان اور لوگوں کی عمریں کم ہوں گی۔ علم فلکیات کے تنجیمی حساب سے کل یگ 18 فروری 3102 قبل مسیح کی نصف شب کو ہوا۔
ہندو مذہبی دستاویزات کے مطابق جب کرشن نے دنیا کو خیرباد کہا تو کل یگ کی ابتدا ہوئی۔ گجرات کے ایک مقام بھلکا جو ویراوال میں واقع ہے، پر ایک کتبہ نصب کیا گیا ہے جہاں سے کرشن نے دنیا کو الوداع کہا۔بھاگوت پران کے مطابق کرشن نے جب دنیا چھوڑی تو دواپر یگ انتہا کو پہنچ چکا تھا اور کل یگ کا آغاز ہوا۔ سوریا سدھانت کے مطابق یہ واقعہ 18 فروری 3102 قبل مسیح کی نصف شب کے بعد 02:27:30 پر رونما ہوا۔
سوریا سدھانت کے مطابق کل یگ کی ابتدا اُس وقت ہوئی جب کرشن اِس دنیا سے وشنو لوک کی طرف منتقل ہوئے۔آریہ بھٹ کی تحقیق کے مطابق کل یگ کا آغاز 18 فروری 3102 قبل مسیح کی نصف شب بارہ بجے سے ہوا۔آریہ بھٹ نے اپنی تقویم "آریابھاٹیا" 499ء میں مکمل کی۔ اُس وقت کل یگ کے 3600 سال گذر چکے تھے اور آریہ بھٹکی عمر 23 سال تھی۔آریہ بھٹ 476ء میں پیدا ہوا تھا اور کل یگ کا 3577 واں سال تھا۔ اِس حساب سے کل یگ کا آغاز 3101 قبل مسیح سے ہوا (قبل مسیح کے سالوں میں شمسی سالوں کی تصحیح کے لیے ایک سال جمع کیا جاتا ہے۔ اور اِس حساب سے کل یگ کی ابتدا 3102 قبل مسیح سے ہوئی)۔ منجم کے ڈی آبھینکر کے مطابق کل یگ کا آغاز اُس وقت ہوا جب ہفت سیارگان ایک خط مستقیم میں کہکشاں میں واقع ہوئے۔ ایسا موقع ہزاروں سال بعد آتا ہے کہ جب ہفت سیارگان ایک ہی خط میں آ جائیں۔ وادیٔ سندھ کی تہذیب کے شہر موئن جو دڑو سے کھدائی کے دوران چند ایسی مہریں بھی دستیاب ہوئیں جن پر ہفت سیارگان کی یہ توجیہ مکمل انداز سے رقم کی گئی ہے۔ اِن مہروں سے فلکیاتی حساب سے تاریخ 7 فروری 3104 قبل مسیح معلوم ہوتی ہے۔ اِسی طرز کا دوسرا ثبوت تحریری طور پر وردھ گرگ کی تقویم میں 500 قبل مسیح قبل کا ملتا ہے۔وید کے شارحین اور مفسرین نے بھی کل یگ کی تشریح و تفسیر کی ہے۔ بھکتی سدھانت گوسوامی کے مطابق دنیا اِس وقت کل یگ کے عہد میں ہے جو 432,000 سالوں پر محیط ہے۔ دوسرے شارحین وید کے مطابق ابھی دنیا دواپر یگ کے آخری عہد سے گذر رہی ہے، اِن میں سوامی سری یکتسوار اور پرمہانسا یوگ نندا شامل ہیں۔ آریہ بھٹ کی تحقیق کے مطابق اب تک یعنی سال 2017ء تک کل یگ کے 5119 سال گذر چکے ہیں۔ مسلم منجم و ماہر فلکیات ابو ریحان البیرونی نے بھی کل یگ پر تحقیق پیش کی ہے۔
بھاگوت پران اور کلکی پران کے مطابق کل یگ کی پیشگوئیاں یہ ہیں کہ:
ہندو مذہبی دستاویزات کے مطابق وشنو کا دسواں اوتار کلکی کل یگ کے آخری زمانے میں ظاہر ہوگا جو دنیا سے برائیوں اور گناہوں کے خاتمے کے لیے کام کرے گا۔
This article uses material from the Wikipedia اردو article کل یگ, which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.