یوہن سباستیان باخ جرمنی کا عظیم موسیقار اور نغمہ گو۔ موسیقی کی تعلیم اپنے باپ اور پھر بڑے بھائی سے حاصل کی۔ مشہور موسیقاروں کے نغمے اور ساز سننے کے لیے دور دراز مقامات کا پیدل سفر کیا۔ 1703ء میں بادشاہ کے ذاتی آرکسٹرا میں وائلن بجانے لگا۔ اسی سال ملازمت ترک کرکے آرگن کا ریاض کیا۔ 1707ء میں اپنی ایک قریبی رشتے دار ماریا باربرا سے شادی کی جس کے بطن سے سات بچے پیدا ہوئے۔ 1708ء میں شہزادہ لیوپولڈ کا درباری آرگن نواز مقرر ہوا۔ 1720ء میں پہلی بیوی کی وفات پر دوسری شادی کی جس سے تیرہ بچے ہوئے۔ 1723ء میں لائپزگ میں سینٹ تھامس کے آرکسٹرا میں شامل ہوا اور تاحیات یہیں رہا۔ تین سو سے زیادہ مذہبی راگ اور بھجن ترتیب دیے۔ اسے استاذ الاساتذہ کہا جاتا ہے۔
یوہن سباستیان باخ | |
---|---|
(جرمنی میں: Johann Sebastian Bach) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 مارچ 1685ء |
وفات | 28 جولائی 1750ء (65 سال) لائپزش |
وجہ وفات | سکتہ |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | مقدس رومی سلطنت |
مذہب | لوتھریت |
عارضہ | اندھا پن |
زوجہ | انا مگدالینا بچ (3 دسمبر 1721–28 جولائی 1750) ماریا باربرا باخ (17 اکتوبر 1707–7 جولائی 1720) |
اولاد | جوہان کرسچیئن باخ |
تعداد اولاد | |
عملی زندگی | |
پیشہ | نغمہ ساز ، ارغنون نواز ، وائلن نواز ، کنڈکٹر ، ماہر موسیقیات ، استاد موسیقی ، ماہر فن ، معلم |
مادری زبان | جرمن |
پیشہ ورانہ زبان | جرمن ، اطالوی ، لاطینی زبان |
مؤثر | انتونیو ویوالدی |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ویکی ذخائر پر یوہن سباستیان باخ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
This article uses material from the Wikipedia اردو article یوہن سباستیان باخ, which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.