بحیرہ روم: بحیرہ

بحیرۂ روم، جسے اردو میں بحیرۂ متوسط یا بحیرۂ ابیض بھی کہا جاتا ہے، (انگریزی: Mediterranean Sea) افریقا، یورپ، اور ایشیا کے درمیان ایک سمندر ہے، جو تقریبا چاروں طرف سے زمین میں گھرا ہوا ہے۔ یہ صرف وہاں سے کھلا ہے جہاں اسپین اور مراکش آمنے سامنے ہیں اور درمیان میں چند کلومیٹر کا سمندر ہے (دیکھیے : آبنائے جبل الطارق) بحیرہ روم کے شمال میں یورپ، جنوب میں افریقہ اور مشرق میں ایشیا موجود ہے۔ یہ 2.5 ملین مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، لیکن اسے بحر اوقیانوس سے منسلک کرنے والی آبنائے جبل الطارق صرف 14 کلومیٹر چوڑی ہے۔

بحیرہ روم
Mediterranean Sea
بحیرہ روم: نام اور اشتقاقیات, دیگر زبانوں میں نام, ملحقہ ممالک
بحیرہ روم
متناسقات35°N 18°E / 35°N 18°E / 35; 18
قسمبحیرہ
بنیادی داخلی بہاواوقیانوس، بحیرہ مرمرہ، دریائے نیل، ایبرو، دریائے رون، شلف، پو
طاس ممالک
سطحی رقبہ2,500,000 کلومیٹر2 (970,000 مربع میل)
اوسط گہرائی1,500 میٹر (4,900 فٹ)
زیادہ سے زیادہ گہرائی5,267 میٹر (17,280 فٹ)
حجم آب3,750,000 کلومیٹر3 (900,000 cu mi)
وقت اقامت80-100 سال
جزائر3300+
آبادیاںاسکندریہ، الجزائر شہر، ایتھنز، برشلونہ، بیروت، ازمیر، روم، طنجہ، تل ابیب، طرابلس، لیبیا
بحیرہ روم: نام اور اشتقاقیات, دیگر زبانوں میں نام, ملحقہ ممالک
بحیرہ روم کا خلائی منظر

یہ بحیرہ درہ دانیال اور آبنائے باسفورس کے ذریعے بحیرہ مرمرہ اور بحیرہ اسود سے بھی منسلک ہے۔ نہر سوئز بحیرہ روم کے جنوب مشرقی کنارے پر واقع ہے جو اسے بحیرہ قلزم سے منسلک کرتی ہے۔

بحیرہ کے بڑے جزیروں میں قبرص، کریٹ، رہوڈز، سارڈینیا، کورسیکا، صقلیہ، مالٹا، ابیزا، ماجورکا اور منورکا شامل ہیں۔

نام اور اشتقاقیات

قدیم مصری بحیرہ روم کو واجد ور/واجد ویر/واجد اور کہتے ہیں۔

قدیم یونانی بحیرہ روم کو صرف ἡ θάλασσα ( ہے ثالسّا؛ "سمندر") یا کبھی کبھی ἡ μεγάλη θάλασσα (ہے مَیگالے ثالسّا؛ "عظیم سمندر") ، ἡ ἡμετέρα θάλασσα (ہے َیمِیتے را ثالسّا؛ "ہمارا سمندر") کہا جاتا ہے یا ἡ θάλασσαα ἡ καθ'ἡμᾶς (ہے ثالسّا ہے کاث'ہے ماث؛ "ہمارے آس پاس کا سمندر")۔

یہ زمانہ قدیم سے بحری ذرائع نقل و حمل کا مرکز رہا ہے۔ ترک اس سمندر کو Akdeniz (آق دینز) یعنی بحیرہ ابیض جب‌کہ عربی "البحر الابيض المتوسط" کہتے ہیں۔

دیگر زبانوں میں نام

دیگر زبانوں میں بحیرہ روم کے لیے مندرجہ ذیل الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں :

  • ولندیزی(ڈچ): Middellandse zee
  • فرانسیسی: Mer Méditerranée
  • جرمنی: das Mittelmeer
  • یونانی: Mesogeios Thalassa (Μεσόγειος Θάλασσα)
  • عبرانی: ha-Yam ha-Tikhon (הים התיכון)
  • اطالوی: Mar(e) Mediterraneo
  • لاطینی: Mare Mediterraneum, یا Mare Nostrum
  • پرتگیزی: Mar Mediterrâneo
  • ہسپانوی: Mar Mediterráneo
  • انگريزی: Mediterranean sea
  • ترکی: Akdeniz
  • عثمانی ترکی: آق دڭيز ،بحر متوسط،بحر سفید
  • عربی: البحر الأبيض المتوسط
  • فارسی: دریای مدیترانہ

ملحقہ ممالک

بحیرہ روم کا ساحل 22 ممالک سے ملتا ہے جن میں مندرجہ ذیل ممالک شامل ہیں :

یورپ (مغرب سے مشرق کی جانب)

ایشیا (شمال سے جنوب کی جانب)

افریقا (مشرق سے مغرب کی جانب)

بحیرہ روم کے دس بڑے جزائر بلحاظ رقبہ

ملک جزیرہ رقبہ - کلومیٹر² آبادی
بحیرہ روم: نام اور اشتقاقیات, دیگر زبانوں میں نام, ملحقہ ممالک  اطالیہ صقلیہ 25,460 5,048,995
بحیرہ روم: نام اور اشتقاقیات, دیگر زبانوں میں نام, ملحقہ ممالک  اطالیہ ساردینیا 23,821 1,672,804
بحیرہ روم: نام اور اشتقاقیات, دیگر زبانوں میں نام, ملحقہ ممالک  قبرص قبرص 9,251 1,088,503
بحیرہ روم: نام اور اشتقاقیات, دیگر زبانوں میں نام, ملحقہ ممالک  فرانس کورسیکا 8,680 299,209
بحیرہ روم: نام اور اشتقاقیات, دیگر زبانوں میں نام, ملحقہ ممالک  یونان کریٹ 8,336 623,666
بحیرہ روم: نام اور اشتقاقیات, دیگر زبانوں میں نام, ملحقہ ممالک  یونان ایوبویا 3,655 218.000
بحیرہ روم: نام اور اشتقاقیات, دیگر زبانوں میں نام, ملحقہ ممالک  ہسپانیہ مایورکا 3,640 869,067
بحیرہ روم: نام اور اشتقاقیات, دیگر زبانوں میں نام, ملحقہ ممالک  یونان لزبوس 1,632 90,643
بحیرہ روم: نام اور اشتقاقیات, دیگر زبانوں میں نام, ملحقہ ممالک  یونان روڈس 1,400 117,007
بحیرہ روم: نام اور اشتقاقیات, دیگر زبانوں میں نام, ملحقہ ممالک  یونان خیوس 842 51,936

نگار خانہ

حوالہ جات

Tags:

بحیرہ روم نام اور اشتقاقیاتبحیرہ روم دیگر زبانوں میں نامبحیرہ روم ملحقہ ممالکبحیرہ روم کے دس بڑے جزائر بلحاظ رقبہبحیرہ روم نگار خانہبحیرہ روم حوالہ جاتبحیرہ رومآبنائے جبل الطارقافریقاالف پیماانگریزیایشیاءبحر اوقیانوسمراکشہسپانیہیورپ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

احمد یار خان نعیمیمعاشرہزید بن حارثہاستعارہکاجل اگروالایران میں سنیت سے شیعت کی صفوی تبدیلیاورخان اولپاکستان کے شہریحیی بن زکریااردو حروف تہجیقشر ارض (ارضیات)ریختہاسرائیلیحماسہم جنس پرستیمہرلفظ کی اقسامحفصہ بنت عمرپاکستان کی یونین کونسلیںچینحجر اسودتوحیداسم علممرزا محمد رفیع سوداکرکٹفاعل-مفعول-فعلشاہ حسین بن طلالمظفر وارثیتصوفشاہ عبد اللطیف بھٹائیجوہری طاقتیںعثمان ہارونیبہاولنگر واقعہواقعہ افکنوح (اسلام)شوالذو القرنینبنی اسرائیلآمنہ بنت وہبدرس نظامیپہاڑموبائلرائل چیلنجرز بنگلوردوسری جنگ عظیممحمد امجد علی اعظمیاحتلاماسم فاعلاوقات نمازصحاح ستہخلافتداستانجغرافیہ اسرائیلجانوروں کے ناموں کی فہرستگرو نانکٹیلی ویژندیوبندی مکتب فکرقوم عادمحمد علی جناحاہل تشیعجگر مراد آبادیشعب ابی طالبسجاد حیدر یلدرملوط (اسلام)آسٹریلیانہرو رپورٹوزارت داخلہ (پاکستان)دمشقاشتراکیتغزوہ بنی قریظہام کلثوم بنت محمدارطغرلجادوگرانجمن پنجابمرثیہاسماعیل (اسلام)ہاروت و ماروتخدیجہ مستورمرکب یا کلام🡆 More