چاول

چاول اوریزا سٹایوا نامی پودے کا ایک دالیہ بیج ہے جو گھاس کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ توانائی کا بڑا ذریعہ ہے اور عالم انسانی میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی غذا ہے، خاص طور پر مشرقی، جنوبی، جنوب مغربی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مکئی کے بعد دنیا میں دوسری عظیم پیداواری فصل کی حیثیت رکھتا ہے۔

چاول
چاول کے بیج

چونکہ مکئی کی پیداوار انسانی استعمال کی بجائے کئی دوسرے مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے اس لیے ایک اندازے کے مطابق چاول انسانی خوراکی ضروریات اور توانائی کے حصول میں سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ انسان اپنی تمام تر توانائی کی ضروریات کا پانچواں حصہ چاول سے پورا کرتے ہیں۔

افریقا میں یہ روایتی خوراکی پودے کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی بنیاد پر خوراکی کمی، خوراکی ضرورت اور دیہی علاقوں کی ترقی میں چاول کو کلیدی کردار عطا ہوا ہے۔ اسی نظریہ کی بنیاد پر چند سال سے افریقہ میں بڑے پیمانے پر چاول کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

چاول عام طور پر سال میں ایک بار کاشت کیا جاتا ہے۔ چاول کا پودا اپنی قسم اور مٹی کی خاصیت کی بنیاد پر 1 سے 1 اعشاریہ 8 میٹر بلند ہو سکتا ہے۔

چاول کی پیداوار ان ممالک میں زیادہ منافع بخش ثابت ہوتی ہے جہاں افرادی قوت سستی اور سالانہ بارشوں کا تناسب زیادہ ہو۔ افرادی قوت اور پانی اس کی دو بنیادی ضروریات ہیں جو انتہائی لاگت کی حامل ہیں۔ گو چاول جنوبی ایشیاء اور افریقا کی مقامی پیداوار ہے لیکن یہ کہیں بھی اگایا جا سکتا ہے۔ صدیوں سے جاری اس پر تحقیق اور تجارت نے اسے عالمی اہمیت دلائی ہے اور یہ تقریباً دنیا میں پہچانا اور استعمال کیا جاتا ہے۔

روایتی طریقہ کاشت میں چاول کے کھیتوں میں بڑے پیمانے پر آبپاشی کی جاتی ہے جس کے بعد اس کی پنیری کاشت ہوتی ہے۔ سادہ ترین طریقوں میں اس کی کاشت کے دوران پانی کی فراہمی اور طریقہ کاشت نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ جنگلی بوٹیوں اور کیڑوں کے حملوں سے بچاؤ کے لیے بھی بعض اقدامات نہایت اہم ہیں۔

پیداوار اور تجارت

چوٹی کے بیس چاول کی پیداوار والے ممالک—2012
(ملین میٹرک ٹن)
چاول  چین 204.3
چاول  بھارت 152.6
چاول  انڈونیشیا 69.0
چاول  ویت نام 43.7
چاول  تھائی لینڈ 37.8
چاول  بنگلادیش 33.9
چاول  میانمار 33.0
چاول  فلپائن 18.0
چاول  برازیل 11.5
چاول  جاپان 10.7
چاول  پاکستان 9.4
چاول  کمبوڈیا 9.3
چاول  ریاستہائے متحدہ 9.0
چاول  جنوبی کوریا 6.4
چاول  مصر 5.9
چاول  نیپال 5.1
چاول  نائجیریا 4.8
چاول  مڈغاسکر 4.0
چاول  سری لنکا 3.8
چاول  لاؤس 3.5
ماخذ: ادارہ برائے خوراک و زراعت

مزید دیکھیے

بیرونی ربط

حوالہ جات

Tags:

چاول پیداوار اور تجارتچاول مزید دیکھیےچاول بیرونی ربطچاول حوالہ جاتچاولبیجتوانائیفصللاطینی امریکہمکئیگھاس

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

کتب احادیث کی فہرستناولپاکستان کی انتظامی تقسیمتحریک ختم نبوت 1974ءعمر خیامجنگ جملمجید امجدتاریخ پاکستان کا خط زمانی (1947ء – حال)امہات المؤمنینفیض احمد فیضدرس نظامیمعاصر علما کی فہرستہارون الرشیدتاریخ ہندفہرست ممالک بلحاظ آبادیزعفرانحفیظ جالندھریمومن خان مومنمروان بن معاویہسرائیکی زباننواز شریفولی دکنی کی شاعریحیا (اسلام)رباعیقرارداد پاکستانجملہ کی اقسامعلم عروضریاست ہائے متحدہآمنہ بنت وہبجدول گنتینکاحقوم عادمدینہ منورہتفاسیر کی فہرستسید علی خامنہ ایعید فسحجنگ پلاسیقیاسغزوہ تبوکاسم مصدرتاریخ ایراناردو آپ بیتی نگاروں کی فہرستمحمد باقرفہرست رمضان کے مہینے میں ہونے والی مسلمانوں کی جنگیںحسرت موہانیشملہ معاہدہتشبیہابو العباس السفاحپاکستان کے عام انتخابات، 2024ءنظیر اکبر آبادیقرآنی معلوماتحروف تہجیتہران میں اہل سنت کی مساجدفلسطینریتیبرج خلیفہعقیقہہند بنت عتبہقرۃ العين حيدرمنطقمسلم سائنس دانوں کی فہرستاسرائیلسیاستاردو صحافت کی تاریخپاک چین تعلقاتاسماء اللہ الحسنیٰمحمد علی مرزاسورجمستنصر حسين تارڑمحمود غزنویجنتخودی (اقبال)معاذہ عدویہعلم تجویداندلسرومانیتتفسیر قرطبیالمائدہ🡆 More