ریاضی

ریاضی دراصل اعداد کے استعمال کے ذریعے مقداروں کے خواص اور ان کے درمیان تعلقات کی تحقیق اور مطالعہ کو کہا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں ساختوں، اشکال اور تبدلات سے متعلق بحث بھی کی جاتی ہے۔ اس علم کے بارے میں گمان غالب ہے کہ اس کی ابتدا یا ارتقا دراصل گننے، شمار کرنے، پیمائش کرنے اور اشیاء کے اشکال و حرکات کا مطالعہ کرنے جیسے بنیادی عوامل کی تجرید اور منطقی استدلال (logical reasoning) کے ذریعہ ہوا۔

ریاضی داں ان تصورات و تفکرات کی جو اوپر درج ہوئے ہیں چھان بین کرتے ہیں اور ان سے متعلق بحث کرتے ہیں۔ ان کا مقصد نئے گمان کردہ خیالات (conjectures) کے لیے صیغے (formulae) اخذ کرنا اور پھر احتیاط سے چنے گئے مسلمات (axioms)، تعریفوں اور قواعد کی مدد سے ریاضی کے اخذ کردہ صیغوں کو درست ثابت کرنا ہوتا ہے۔

اشتقاق

ریاضی کا لفظ ریاضت سے بنا ہے جس کا مطلب سیکھنا، مشق کرنا یا پڑھنا ہوتا ہے، جبکہ انگریزی میں بھی mathematics کا لفظ یونانی کے mathema سے ماخوذ ہے جس کا مطلب سیکھنا یا پڑھنا ہے۔

تاریخ

بنیادی قسم کی ریاضی کی معلومات کا استعمال زمانہ قدیم ہی سے رائج ہے اور قدیم مصر، بین النہرین اور قدیم ہندوستان کی تہذیبوں میں اس کے آثار ملتے ہیں۔ آج دنیا بھر میں علم ریاضی کو سائنس، ہندسیات، طب اور معاشیات سمیت تمام شعبہ ہائے علم میں استعمال کیا جا رہا ہے اور ان اہم شعبوں میں استعمال ہونے والی ریاضی کو عموما عملی ریاضی (applied mathematics) کہا جاتا ہے، ان شعبہ جات پر ریاضی کا نفاذ کرکے اور ریاضی کی مدد لے کر نہ صرف نئے ریاضیاتی پہلوؤں کی دریافتوں کا راستہ کھل جاتا ہے بلکہ بعض اوقات ریاضی اور دیگر شعبوں کے ملاپ سے ایک بالکل نیا شعبۂ علم وجود میں آجانے کی مثالیں بھی موجود ہیں۔

Tags:

تحقیقخواصساختشکلعددمطالعہمقدارمنطقی استدلالپیمائش

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اردو ادب کا دکنی دورعراقدنیاحقوق العبادمجید امجدآیت مباہلہمدینہ منورہعمرانیاتعالمی یوم کتابتعویذدیوبندی مکتب فکراسلامی قانون وراثتانسانی جسمرجب علی بیگ سرورمغلیہ سلطنت کے حکمرانوں کی فہرستحماسفہرست پاکستان کے ڈائلنگ کوڈبھارتعباسی خلفا کی فہرستپاکستاناللہجنگولی دکنیموسیٰابن جریر طبریکابینہ پاکستانصہیونیتاردو نظماحمد بن شعیب نسائیدو قومی نظریہپاک چین تعلقاتآل عمرانسیکولرازمایشیاریڈکلف لائنمسلم سائنس دانوں کی فہرستزید بن ثابتعبد اللہ بن عبد المطلبعمر خیاماردو افسانہ نگاروں کی فہرستزچگیغزلعید الاضحیانگریزی زبانخیبر پختونخوانظام شمسینماز جنازہسر سید احمد خان کے نظریات و تعلیماتحجعدتعشرہ مبشرہایوان بالا پاکستانمثنویقریشمرزا فرحت اللہ بیگہم جنس پرستیاصول الشاشیکاؤنٹی چیمپئن شپ 2024ءنظام الدین الشاشىخضرحسرت موہانینمازفہرست رمضان کے مہینے میں ہونے والی مسلمانوں کی جنگیںسلجوقی سلطنتحیاتیاتانسانی حقوقسفر طائفبینظیر انکم سپورٹ پروگرامصحاح ستہنواز شریفثقافتعید فسحبنو امیہ کا نظام حکومتفرعونمعراجآخرتہندوستانی صوبائی انتخابات، 1937ء🡆 More