ویکی ماخذ: ویکیمیڈیا منصوبہ آن لائن برقی دار الکتب

ویکی ماخذ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والا ایک آن لائن برقی دار الکتب ہے جو آزاد مصادر و مراجع کے متون پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دنیا کی مختلف زبانوں میں موجود تمام اقسام کے آزاد متون یکجا کیے جائیں خواہ وہ کسی شکل میں دستیاب ہوں۔ اس منصوبے کا آغاز 24 نومبر سنہ 2003ء میں ہوا، ابتدا میں اس کا نام پراجیکٹ گٹن برگ کی طرز پر پراجیکٹ سورس برگ تھا۔ پھر کچھ عرصے بعد اس کا نام بدل کر ویکی ماخذ کر دیا گیا۔ قابل اعتماد مواد کی قلت کی بنا پر ویکی ماخذ تنقید کا نشانہ بھی بنتا رہا تاہم نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن جیسی متعدد تنطیمیں اسے استعمال کر رہی ہیں۔

ویکی ماخذ
Wikisource
Wiki اردوThe current Wikisource logo
ویکی ماخذ کا لوگو
Detail of the Wikisource multilingual portal main page.
کثیر اللسان ویکی ماخذ کے صفحۂ اول کا عکس
سائٹ کی قسم
برقی کتب خانہ
مالکویکیمیڈیا فاؤنڈیشن
بانیصارفین
ویب سائٹur.wikisource.org
الیکسا درجہPositive decrease 4,253 (نومبر 2017)
تجارتینہیں
اندراجاختیاری
آغازنومبر 24، 2003؛ 20 سال قبل (2003-11-24)
موجودہ حیثیتآن لائن

اس منصوبے کے تحت ایسا مواد یکجا کیا جاتا ہے جو دائرہ عام یا آزاد اجازت نامے کے تحت شائع کیا گیا ہو؛ تاریخی دستاویز یا پیشہ ورانہ تصنیفات ہوں اور قابل تصدیق ہوں۔ ابتدا میں متون کی تصدیق آف لائن یا دیگر برقی کتب خانوں کے ذریعہ کی جاتی تھی۔ اب پروف خوانی صفحات نامی توسیع کی مدد سے مآخذ کے آن لائن اسکین شدہ صفحات بھی دستیاب ہیں جو منصوبے کے تحت موجود متون کی تصدیق و تصحیح کی راست سہولت فراہم کرتے ہیں۔

دیگر زبانوں کے کچھ ویکی ماخذ میں محض ان مآخذ کی اجازت ہے جن کے اسکین شدہ صفحات بھی فراہم کیے جائیں۔ گوکہ ویکی ماخذ کا بیشتر حصہ متون پر مشتمل ہے تاہم کامکس، فلمیں اور صوتی کتابیں وغیرہ بھی دستیاب ہیں۔

تاریخ

اس منصوبے کا آغاز 24 نومبر، 2003ء کو ہوا۔ شروع میں اس کا نام پراجیکٹ سورس برگ (پروجکٹ گُٹن برگ سے موسوم ایک نقل) تھا۔ اس منصوبے کی اولین یو آر یل (جو اب معدوم ہے) http://sources.wikipedia.org تھی۔

دسمبر 2003ء تک ویکی ماخذ/ ویکی سورس نام طے ہو گیا، مگر یو آر ایل موجودہ http://wikisource.org کو 23 جولائی 2004ء تک منتقل نہیں ہوئی۔

حوالہ جات

دیگر و یب سائٹس

Tags:

منصوبہ گوٹنبرگویکیمیڈیا فاؤنڈیشنکتب خانہ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

تاتاریابلیسچھانگا مانگاابو الکلام آزادام سلمہغزلسعادت حسن منٹوشجر غرقدصل اللہ علیہ وآلہ وسلمجنگ نہروانبسم اللہ الرحمٰن الرحیمسنی لیونیفاطمہ زہرااسلامی عقیدہحجاج بن یوسفاوقات نمازابو الاعلی مودودیعلم القرآن لترجمۃ الفرقانریاض احمد گوھر شاہیتاریخ پاکستانقرآنی سورتوں کی فہرستاسلام اور یہودیتخالد بن ولیدجماعت اسلامی پاکستانچشم بد دورنظام شمسیمیراجینمروداسلام میں زنا کی سزافتنہبلھے شاہروزنامہ جنگقلعہ لاہورکارل مارکسڈارک ویبذرائع ابلاغارطغرلولی دکنی کی شاعریالہدایہفجرسندھی زبانرجمحیاتیاتاسحاق (اسلام)باغ سر جھیلراجپوتابن عربیبرصغیرعیسی ابن مریمجہادام ہانی بنت ابی طالبامہات المؤمنینلہم جنس پرستیصہیونیتمحمد زکریا کاندھلویابولولو فیروزبرطانوی ہند کی تاریخفتح محمد جالندھریمشکوۃ المصابیحسورہ بقرہمدینہ منورہخراسانہفتہ کے دنمیقاتبیمہکافرنظام الدین اولیاءعمر بن خطابجنگ آزادی ہند 1857ءفصاحتنلگونڈا ایکس روڈزپاک فوجقرآنسمعجزات نبویالانعامفہرست پاکستان کے ڈائلنگ کوڈ🡆 More