مفرد عدد

تعریف: ایک مثبت صحیح عدد کو اولی کہا جاتا ہے اگر اس عدد کے صرف دو ضربی اجزا (جزوِ ضربی) ہوں (ایک یہ خود اور دوسرا 1)۔ مثلاً 25 سے چھوٹے اولی اعداد یہ ہیں: 2, 3, 5, 7, 11, 13, 17, 19, 23 انگریزی میںمفرد عدد یا عددِ اولی کو پرائم (prime) کہا جاتا ہے۔

مفرد عدد
مفرد اعداد

عدد 1 نہ اولی ہے نہ مرکب۔

حساب کا بنیادی مسلئہ اثباتی

تفصیلی مضمون: حساب کا بنیادی مسلئہ اثباتی

فرض کرو ۔ اب عدد n کو اولی اعداد پر مشتمل جزوِ ضربی کے بطور لکھا جا سکتا ہے۔ اور یہ جُزوِ ضربی منفرد ہوں گے، صرف ترتیب مختلف ہو سکتی ہے۔ مثال:

جہاں 2, 3, 7, 11, اولی اعداد ہیں۔ ان اولی اعداد کے علاوہ کوئی دوسرا اولی اعداد کا مجموعہ نہیں، جو 299376 کے جزو ضربی بن سکیں، صرف ترتیب مختلف ہو سکتی ہے، مثلاً

مسلئہ اثباتی

اولی اعداد کی تعداد لامحدود ہے۔
ثبوت:
ثبوت نفی طریقہ سے دیتے ہیں۔ فرض کرو کہ اولی اعداد کا مجموعہ محدود ہے۔ تو اس مجموعہ کو یوں لکھ لیتے ہیں: اب اس عدد کو دیکھو: اب یا توQ اولی ہے یا پھر اس کے اولی جزو ضربی موجود ہیں۔ اگر اولی ہے تو مفروضے کی نفی ہو گئی۔ دوسری صورت میں دیکھو کہ اوپر دیے اولی اعداد میں سے کوئی بھی Q کو تقسیم نہیں کرتا جو بنیادی نظریہ کے خلاف ہے۔ اس لیے یہ صورت بھی مفروضے کی نفی کرتی ہے۔ پس ہم یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ یہ مفروضہ کہ "اولی اعداد کی تعداد محدود ہے" ہی غلط تھا۔

مسلئہ اثباتی

اگر صحیح عدد کے کوئی جزوِ ضربی ایسے نہیں جو سے چھوٹے ہوں ()، تو عدد n اولی ہے۔

اولی عدد کی چھاننی

اولی اعداد ڈھونڈنے کے لیے چھاننی کا طریقہ مفید ہے۔ فرض کرو کہ ہمیں 300 سے کم اعداد میں سے اولی عدد تلاش کرنے ہیں، تو 300 تک کے اعداد لکھ لو
2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 ........
اب 2 سے شروع کرتے ہیں۔ اس کے نیچے لکیر لگا دو۔ اب 2 کے ضربیات کاٹ دو۔ اس کے بعد 3 کے نیچے لکیر لگاؤ۔ اب 3 کے ضربیات کاٹ دو۔ اس ظرح نہ کٹے اعداد کے نیچے لکیر لگا کر اس کے ضربیات کاٹنے (چھاننے) کا عمل جاری رکھو۔ کسی نھی وقت سب سے چھوٹا عدد جس کے نیچے لکیر نہیں لگی یا کٹا ہوا نہیں، تو یہ عدد اولی ہے۔ چونکہ ، اس لیے ہمیں 17 تک کے اعداد کے نیچے لکیر لگانے کا عمل جاری رکھنا ہے۔

اولی عدد کی پہچان

اولی کی یہ ایک کسوٹی ہے: اگر عدد pاولی ہے تو لازم ہے کہ وہ اس امتحان میں پورا اترے
p-1 کو 2 کی طاقت علاحدہ کر کے لکھو
تو p کے اولی ہونے کے لیے لازم ہے کہ نیچے دی دو مساوات میں سے ایک کی تسکین ہو:

یا
ہر نیچے دیے کے لیے

مثال: عدد 511 اولی نہیں کیونکہ 7 سے تقسیم ہوتا ہے۔ مگر کے لیے کسوٹی پر پورا اترتا ہے
جس سے پتہ چلتا ہے کہ تمام کے لیے تسلی کرنی چاہیے۔

عملی طور پر یہ کسوٹی اولی عدد ڈھونڈنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ بہت بڑے اعداد کی تجزی کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ کچھ عملیات میں یہ کرتے ہیں کہ کسی عدد کے بمطابق بہت سے تصادفی لے کر (مگر سارے نہیں) تجربہ کیا جاتا ہے، اگر کسوٹی پر کوئی عدد پورا اترے تو اسے اولی تصور کر لیا جاتا ہے۔

توزیع اولی اعداد

اگر x سے کم اولی اعداد کی تعداد کو لکھا جائے تو

فہرست مفرد اعداد

2 3 5 7 11 13 17 19 23 29
31 37 41 43 47 53 59 61 67 71
73 79 83 89 97 101 103 107 109 113
127 131 137 139 149 151 157 163 167173
179181 191193 197 199 211 223 227229
233 239 241 251 257 263 269 271 277 281
283 293 307 311 313 317 331 337 347 349
353 359 367 373 379 383 389 397 401 409
419 421 431 433 439 443 449 457 461 463
467 479 487 491 499 503 509 521 523 541

E=mc2     اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے     ریاضی علامات

حوالہ جات

Tags:

مفرد عدد حساب کا بنیادی مسلئہ اثباتیمفرد عدد مسلئہ اثباتیمفرد عدد مسلئہ اثباتیمفرد عدد اولی عدد کی چھاننیمفرد عدد اولی عدد کی پہچانمفرد عدد توزیع اولی اعدادمفرد عدد فہرست مفرد اعدادمفرد عدد حوالہ جاتمفرد عددصحیح عدد

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

حلقہ ارباب ذوقفیصل مسجدابو الحسن اشعریناولیہودی تاریخطاعونضمنی انتخاباتفارابیمسلماناسم نکرہخواجہ سراجادومیثاق لکھنؤموسی ابن عمرانمحمد اقبالمیراجیحسرت موہانی کی شاعریاسلام بلحاظ ملکزبیر ابن عواماسم ضمیر اور اس کی اقسامتحریک خلافتقیامتكتب اربعہصلاح الدین ایوبیبینظیر بھٹواورنگزیب عالمگیربچوں کی نشوونمادبئیمکہبحر اوقیانوستہذیب الاخلاقفسانۂ آزاد (ناول)روزنامہ جنگشیعہ کتب کی فہرستابن جریر طبریسجدہ تلاوتتابوت سکینہتحویل قبلہاحمد بن شعیب نسائیسگسیمعین الدین چشتیاسمائے نبی محمدعبید اللہ بن حسن بن حصین عنبریزمینمیقاتپہلی جنگ عظیم کی وجوہاتپاکستاناستعارہکیمیاحکومتایوب خانیہودی آبادی بلحاظ ملکاسلام میں بیوی کے حقوقابن حجر عسقلانیعبد الرحمٰن جامیجذامبحیرہ احمرفسانۂ عجائبسیرت النبی (کتاب)دم (فقہ)قومی ترانہ (پاکستان)ابوبکر صدیقپاکستان تحریک انصافمسجد نبویمشت زنیحسن ابن علیزبانحروف تہجیاصناف ادباردو ناول نگاروں کی فہرستبرج خلیفہبسم اللہ الرحمٰن الرحیمشوالفہرست وزرائے اعلیٰ پنجاب، پاکستانپریم چند2000-01ء میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلےکشف المحجوبمعاویہ بن ابو سفیان🡆 More